اتفاقیہ لیکن یادگار ملاقات

فہیم

لائبریرین
کیا آپ محفلین کو معلوم ہے کہ آج میری محفل کے ایک ممبر سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی۔
جو تھی تو اتفاقیہ لیکن رہی بہت شاندار :)
 

فہیم

لائبریرین
قصہ مختصر یوں ہے کہ آج ہم اپنی تعلیم کے سلسلے میں جامعہ کراچی گئے تھے۔ تو سوچا کہ چلو ذرا تھوڑا اندر بھی گھوم لیا جائے۔
بس اسی گھومنے میں ہم رک کر ایک جگہ کھڑے تھے کہ ہمارے کانوں میں سلام کی آواز پڑی اور پھر ہمیں پہچاننے میں دیر ہیں لگی کہ سلام کرنے والی محترمہ کون ہیں :)
 

فہیم

لائبریرین
گو کہ یہ ملاقات بہت مختصر رہی کیونکہ جلد ہی ملائکہ کی کلاس کا ٹائم ہوگیا اور ہم دونوں نے اپنی اپنی راہ لی :)
لیکن اس ملاقات سے ہمیں بہت خوشی ہوئی :)

اور اس تھوڑی سی دیر کی ملاقات کو ہم نے کافی انجوائے کیا :)
 

ملائکہ

محفلین
اچھا بھئی میں ہی بھناڈا پھوڑ دیتی ہوں آج فہیم بھائی کی مجھ سے چھوٹی سی ملاقات ہوئی، فہیم بھائی میری یونیوورسٹی میں کسی کام سے آئے تھے تو وہ مجھ سے بھی ملے۔۔۔ ہماری ملاقات تقریبا" آدھا گھنٹے کی رہی کیونکہ میرے پاس وقت کی کافی کمی تھی(اور یہ میں سچ کہہ رہی ہوں کوئی مذاق نا سمجھے:p ) کلاس سے بھاگتی بھاگتی آئی اور فٹافٹ دوسری کلاس کا وقت ہوگیا اتنی دیر میں فہیم بھائی بیچارے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور میں نے فہیم بھائی کو فل دھوپ میں ہی رکھا:LOL: فہیم بھائی نے مجھے آئس کریم کھلائی۔۔ اور ہم نے تھوڑی سی باتیں کیں اور فہیم بھائی چلے گئے اور میں کلاس میں آگئی۔۔۔۔۔:rolleyes: فہیم بھائی بہت کول کول انسان ہیں سارے کام سکون سے کرنے والے یہ میں نے نوٹ کیا۔۔۔۔۔ فہیم بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان لگے مجھے اور بہت احترام سے انہوں نے مجھ سے بات کی۔۔۔ اور مجھے فہیم بھائی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔:)
 

عسکری

معطل
اچھا بھئی میں ہی بھناڈا پھوڑ دیتی ہوں آج فہیم بھائی کی مجھ سے چھوٹی سی ملاقات ہوئی، فہیم بھائی میری یونیوورسٹی میں کسی کام سے آئے تھے تو وہ مجھ سے بھی ملے۔۔۔ ہماری ملاقات تقریبا" آدھا گھنٹے کی رہی کیونکہ میرے پاس وقت کی کافی کمی تھی(اور یہ میں سچ کہہ رہی ہوں کوئی مذاق نا سمجھے:p ) کلاس سے بھاگتی بھاگتی آئی اور فٹافٹ دوسری کلاس کا وقت ہوگیا اتنی دیر میں فہیم بھائی بیچارے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور میں نے فہیم بھائی کو فل دھوپ میں ہی رکھا:LOL: فہیم بھائی نے مجھے آئس کریم کھلائی۔۔ اور ہم نے تھوڑی سی باتیں کیں اور فہیم بھائی چلے گئے اور میں کلاس میں آگئی۔۔۔ ۔۔:rolleyes: فہیم بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان لگے مجھے اور بہت احترام سے انہوں نے مجھ سے بات کی۔۔۔ اور مجھے فہیم بھائی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔ :)
کھودا پہاڑ نکلا بلی کا بچہ :laughing:
 
Top