اچھا بھئی میں ہی بھناڈا پھوڑ دیتی ہوں آج فہیم بھائی کی مجھ سے چھوٹی سی ملاقات ہوئی، فہیم بھائی میری یونیوورسٹی میں کسی کام سے آئے تھے تو وہ مجھ سے بھی ملے۔۔۔ ہماری ملاقات تقریبا" آدھا گھنٹے کی رہی کیونکہ میرے پاس وقت کی کافی کمی تھی(اور یہ میں سچ کہہ رہی ہوں کوئی مذاق نا سمجھے

) کلاس سے بھاگتی بھاگتی آئی اور فٹافٹ دوسری کلاس کا وقت ہوگیا اتنی دیر میں فہیم بھائی بیچارے دھوپ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور میں نے فہیم بھائی کو فل دھوپ میں ہی رکھا

فہیم بھائی نے مجھے آئس کریم کھلائی۔۔ اور ہم نے تھوڑی سی باتیں کیں اور فہیم بھائی چلے گئے اور میں کلاس میں آگئی۔۔۔ ۔۔

فہیم بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان لگے مجھے اور بہت احترام سے انہوں نے مجھ سے بات کی۔۔۔ اور مجھے فہیم بھائی سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔