اب وقت آگیا ہے۔۔۔۔

دوست

محفلین
اب وقت آگیا ہے کہ اردو ویب آرگ پر اردو کے حوالے سے ہونے والے کام کو منظم طریقے سے چلانے کی کوشش کی جائے۔ اردو محفل پر اردو کے بارے میں‌کئی پراجیکٹ چل رہے ہیں۔
جیسے۔۔۔
اردو نیوز میگزین جو آج کل بے اعتنائی کا شکار ہے اور اس کی چوپال باں باں‌کر رہی ہے۔
اردو ترجمہ جو کچھ شروع ہوکر ختم ہوگیا۔ اردو ورڈ پریس کا ترجمہ نظر ثانی کا منتظر ہے زکریا بھائی کی گھریلو مجبوریاں اور دوسرے دوست جنھوں‌نے وعدہ کیا تھا مگر اب اس طرف توجہ نہیں‌دے رہے کہ وجہ سے یہ چوپال بھی بس کبھی کبھار ہی چل رہی ہے۔
اردو لائبریری کی طرف آج کل سب کا رجحان ہے میرا خیال ہے کہ یہ بھیڑ چال ہے۔
کام ایسے ہونا چاہیے کہ ہر پراجیکٹ کو ساتھ ساتھ وقت اور افرادی قوت دی جائے۔ میں‌ نے پچھلے کچھ عرصے سے اندازہ لگایا ہے کہ پراجیکٹ بڑی دھوم دھام سے شروع ہوتا ہے کچھ عرصہ چلتاہے اور ٹھپ ہوجاتا ہے۔ آپ اوپر کی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کا حل یہ ہے کہ متعلقہ کام میں‌ دلچسپی رکھنے والے دوستوں کے گروہ بنائے جائیں‌اس کے بعد ان کا ایک ہیڈ ہو۔ جو تمام کام اور متعلقہ پراجیکٹ‌کی تنظیم اور اس کی مناسب رفتار کا ذمہ دار ہے۔
ہر کوئی اردو کے لیے کام کرنا چاہتا ہے مگر مناسب رہنمائی موجود ہیں۔
اس بات کو آگے بڑھا کر اس سلسلے میں ایک لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ کسی بھی پراجیکٹ پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو اور کوئی بھی پراجیکٹ عدم توجہی کا شکار نہ ہو۔
دوستوں‌کی آراء‌کا انتظار رہے گا۔
 
بہت اہم مسئلہ کی طرف نشاندہی کی ہے شاکر آپ نے اور واقعی اب جب کہ ممبران کی تعدد بھی بڑھی ہے تو اس کام کو بہتر اور منظم طریقے سے سنبھالا جاسکتا ہے ۔ میں کوئی اور ذمہ داری لینے کو تیار ہوں اور شمشاد صاحب کو بھی ایک عدد اضافی ذمہ داری دے دی جائے تو مضائقہ نہ ہو گا، رضوان صاحب بھی متحرک شخصیت ہیں وہ بھی کسی پراجیکٹ‌ کی نگرانی کر لیں گے۔ باقی صاحبان بھی آگے آئیں اور کچھ ہاتھ بٹائیں۔
 
زیک

مسافر
یہ اچھی بات ہے کہ آپ لوگوں کے ذہن میں یہ خیال آیا ہے۔ اگر آپ لوگ کوئی ذمہ‌داری لینا چاہتے ہیں تو یہاں پوسٹ کریں کہ کس پراجیکٹ پر کام کرنا پسند کریں گے۔ Content پر کام کریں گے یا تکنیکی معاملات پر۔ اور اگر تکنیکی معاملات پر تو آپ کو ویب اور مختلف زبانوں سے کتنی واقفیت ہے؟ جب ٹیمیں بن جائیں تو ان کے لیڈر بھی چنے جا سکتے ہیں۔

فی‌الحال تو یہ مسئلہ ہے کہ تکنیکی کام کافی زیادہ ہیں جو نبیل اور میری مصروفیت کا باعث ہیں۔ کچھ خبریں جلد اس سلسلے میں آپ تک پہنچیں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک فل ٹائم جاب کرتا ہوں اور اس کے بعد فیملی کی مصروفیت ہوتی ہے۔ کچھ یہی صورتحال زکریا کی بھی ہے۔ ہم دونوں اپنا تمام تر فارغ وقت (وہ جتنا بھی ہوتا ہے) اردو ویب پر ہی صرف کر رہے ہیں۔ اس وقت تکنیکی معاملات صرف ہم دونوں سنبھالے ہوئے ہیں۔ کہنے کو اس فورم کے ہمارے علاوہ اور بھی ایڈمن ہیں لیکن صرف میں اور زکریا actively یہاں کام کر رہے ہیں۔

اب جب کہ اردو ویب پر کرنے کے کئی کام ہیں جبکہ تکنیکی کام کرنے والے صرف دو، تو ہمیں اپنی ترجیحات سیٹ کرنا پڑتی ہیں۔ اس وقت ہماری پہلی ترجیح اردو پی ایچ پی بی بی کا ایک پیکج تیار کرنا اور اسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پبلک کے سامنے پیش کرنا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ وکی پیڈیا کو فورم میں انٹگریٹ کرنے پر تجربات کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی میرے ذہن میں کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ اردو ورڈ پریس پر بھی کام کی باری آئے گی۔

یہ بات واضح ہے کہ ہم سب لوگ سو فیصد رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور اس انداز کے کام عام طور پر اسی رفتار سے چلتے ہیں۔ ہمارا کام آئیڈیاز دینا اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ باقی اب دوستوں کے دلچسپی لینے پر ہے کہ یہ کام کس رفتار سے آگے بڑھتا ہے۔ میرا مشاہدہ یہ ہے کہ ہر کام کبھی نہ کبھی رفتار پکڑ ہی لیتا ہے۔ اب اگر اردو لائبریری پر کام چل پڑا ہے تو برائے مہربانی اس کی حوصلہ افزائی ہی کریں۔ یہ اردو کی ایک عظیم خدمت ہے۔ کافی عرصے تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی اور صرف چند ہفتے قبل اس میں سرگرمی آئی ہے۔

جہاں تک اردو نیوز میگزین کا تعلق ہے تو میں یہ بات پہلے بھی واضح کر چکا ہوں کہ تکنیکی اعتبار سے بہت وقت طلب کام ہے۔ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کو سمجھنا اور اسے موثر انداز میں ایک اردو میگزین کے طور پر استعمال کرنا مجموعی طور پر اس پورٹل سے کہیں زیادہ کام ہے اور فی الحال میرا اسے وقت دینا ناممکن ہے۔ ہم نے شارق مستقیم کو اس کام کا انچارج بنایا تھا۔ بہتر ہے کہ آپ انہی سے اس کے بارے میں دریافت کریں۔

میں مہوش علی اور شاکر جیسے کرم فرمائوں کا مشکور ہوں کہ وہ اردو کی ترویج کے سلسلے میں ہمارے عزائم کو مہمیز دیتے رہتے ہیں۔ میں اور زکریا ایک پرائیویٹ فورم پر ایک ٹاسک لسٹ maintain کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ ہر کام وقت پر ہوتا رہے گا۔ آپ حوصلہ رکھیں۔
 
زکریا نے کہا:

میں اردو ورڈ پریس پر کام کرنا چاہوں‌گا اور میں نے کچھ نظر ثانی کی بھی تھی اس پر۔ شاکر پہلے ہی یہ کام کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے مہوش بھی اس کام میں مدد کر چکی ہیں تو یہ ٹیم تو ہم فوراّ بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اور دوستوں سے پوچھ کر ٹیم بنائی جاسکتی ہے اور اس طرح سب کاموں کے لیے صرف زکریا اور نبیل کی بجائے کچھ اور لوگوں کو بھی ذمہ دار بنایا جاسکتا ہے جس سے وہ لوگ بھی خود کو جواب دہ سمجھیں اور کام کی رفتار بڑھ سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل ہمیں تکنیکی سپورٹ کے لیے ان دوستوں کی مدد کی ضرورت ہے جو ویب ٹیکنالوجیز کا کچھ علم رکھتے ہوں۔ اس میں HTML اور جاوا سکرپٹ‌ بنیادی چیزیں ہیں۔ اسکے بعد php اور ڈیٹابیس پر کام آنا ضروری ہے۔ یہ سب کچھ خاص مشکل بھی نہیں ہے۔ اگر آپ یہ کچھ جانتے ہوں تو ہم آپ کو آگے گائیڈ کر سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ کام بھی دے سکتے ہیں۔ میں اس سلسلے میں جلد ہی یہاں پوسٹ کروں گا۔
 
نبیل نے کہا:
یہاں میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک فل ٹائم جاب کرتا ہوں اور اس کے بعد فیملی کی مصروفیت ہوتی ہے۔ کچھ یہی صورتحال زکریا کی بھی ہے۔ ہم دونوں اپنا تمام تر فارغ وقت (وہ جتنا بھی ہوتا ہے) اردو ویب پر ہی صرف کر رہے ہیں۔ اس وقت تکنیکی معاملات صرف ہم دونوں سنبھالے ہوئے ہیں۔ کہنے کو اس فورم کے ہمارے علاوہ اور بھی ایڈمن ہیں لیکن صرف میں اور زکریا actively یہاں کام کر رہے ہیں۔

اب جب کہ اردو ویب پر کرنے کے کئی کام ہیں جبکہ تکنیکی کام کرنے والے صرف دو، تو ہمیں اپنی ترجیحات سیٹ کرنا پڑتی ہیں۔ اس وقت ہماری پہلی ترجیح اردو پی ایچ پی بی بی کا ایک پیکج تیار کرنا اور اسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پبلک کے سامنے پیش کرنا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ وکی پیڈیا کو فورم میں انٹگریٹ کرنے پر تجربات کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی میرے ذہن میں کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ اردو ورڈ پریس پر بھی کام کی باری آئے گی۔

یہ بات واضح ہے کہ ہم سب لوگ سو فیصد رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور اس انداز کے کام عام طور پر اسی رفتار سے چلتے ہیں۔ ہمارا کام آئیڈیاز دینا اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ باقی اب دوستوں کے دلچسپی لینے پر ہے کہ یہ کام کس رفتار سے آگے بڑھتا ہے۔ میرا مشاہدہ یہ ہے کہ ہر کام کبھی نہ کبھی رفتار پکڑ ہی لیتا ہے۔ اب اگر اردو لائبریری پر کام چل پڑا ہے تو برائے مہربانی اس کی حوصلہ افزائی ہی کریں۔ یہ اردو کی ایک عظیم خدمت ہے۔ کافی عرصے تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی اور صرف چند ہفتے قبل اس میں سرگرمی آئی ہے۔

جہاں تک اردو نیوز میگزین کا تعلق ہے تو میں یہ بات پہلے بھی واضح کر چکا ہوں کہ تکنیکی اعتبار سے بہت وقت طلب کام ہے۔ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کو سمجھنا اور اسے موثر انداز میں ایک اردو میگزین کے طور پر استعمال کرنا مجموعی طور پر اس پورٹل سے کہیں زیادہ کام ہے اور فی الحال میرا اسے وقت دینا ناممکن ہے۔ ہم نے شارق مستقیم کو اس کام کا انچارج بنایا تھا۔ بہتر ہے کہ آپ انہی سے اس کے بارے میں دریافت کریں۔

میں مہوش علی اور شاکر جیسے کرم فرمائوں کا مشکور ہوں کہ وہ اردو کی ترویج کے سلسلے میں ہمارے عزائم کو مہمیز دیتے رہتے ہیں۔ میں اور زکریا ایک پرائیویٹ فورم پر ایک ٹاسک لسٹ maintain کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ ہر کام وقت پر ہوتا رہے گا۔ آپ حوصلہ رکھیں۔

نبیل یہ آپ نے اچھا کیا کہ شارق مستقیم کا بتا دیا اب میں اور شاکر پوچھتے ہیں اس کام کے بارے میں :lol:

پی ایچ بی بی اور وکی پیڈیا سے متعلق بھی پوسٹ کرتے رہیں اور کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں کوشش ہوگی کہ کچھ نہ کچھ ہاتھ بٹایا جا سکے۔ مجھے ابھی پی ایچ بی بی سیکھنی ہے مگر میرا خیال ہے یہ اتنا مشکل کام نہیں اور خاص طور پر جب رہنمائی بھی موجود ہو۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ رضاکارانہ طور پر کام آہستہ آہستہ ہی آگے بڑھتے ہیں اور جلد ہی باقی پراجیکٹس میں بھی تیزی نظر آئے گی بس ہمیں مستقل مزاجی سے کام کرتے رہنا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں کچھ باتیں اور کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے بذات خود ویب ٹیکنالوجیز کی بہت معمولی سی شدبد ہے۔ اصل کام زکریا کو آتا ہے یا آصف اقبال کو اور انہی سے میں نے زیادہ کام سیکھا ہے۔ آصف اپنی پی ایچ ڈی میں بہت مصروف ہوتے ہیں اور اسی بنا پر اردو ویب کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔

میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر کمپیوٹر سائنس کے طلبا اردو کی ترویج کے سلسلے میں کوئی پراجیکٹ کرنا چاہیں تو ہم اردو ویب پر اس کی سرپرستی کے لیے تیار ہیں۔ اور میرے خیال میں یہاں شروع کیے گئے یا تجویز کیے گئے پراجیکٹس کو کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس آسانی سے اپنے فائنل پراجیکٹ کے طور پر اپنا سکتے ہیں۔

محب علوی پاکستان جا رہے ہیں اور وہ کمپیوٹر کالجز وغیرہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ کچھ سٹوڈنٹس کو ہی اپنا ہمنوا بنا سکیں تو یہ بھی بڑی کامیابی ہوگی لیکن انہیں محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے۔ میں یہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ میں نے لاہور کے آئی ٹی ایجوکیشن کش سب سے بڑے پرائیویٹ ادارے، جس کو کو یونیورسٹی کا چارٹر بھی ملا ہوا ہے، میں جا کر اپنے ایک دوست سے ملاقات کی جو وہاں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جب میں نے ان کی توجہ اردو سے متعلقہ کام پر دلانے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ چھڈو جی ہن اردو وچ کون ٹائپ کرے ۔ ۔
 
آصف

محفلین
->نبیل: اصل بدقسمتی اردو کی یہی ہے۔ جب میں نے اپنے ایک دوست کی توجہ اس بات کی طرف دلائی کہ مائیکروسافٹ کو اردو میں ونڈوز شائع کرنا چاہیئے۔ تو اس نے کہا کہ اس کی کیا ضرورت ہے۔ مجھے انجنئیرنگ میں ماسٹرز کیے ہوئے ایک پاکستان کا یہ جواب سن کر بڑی حیرانی ہوئی۔ میں نے کہا تمہیں اس میں کوئی تُک نظر نہیں آتا؟ اس نے کہا نہیں۔
باقی مجھے بھی کوئی خاص تو نہیں آتی پی ایچ پی وغیرہ۔ بس کام چلا لیتا ہوں۔ انشاءاللہ حسب استطاعت معاونت کروں گا۔
دوسرا مجھے یہ بتائیں کہ مائیکرو سافٹ کے کلیدی تختہء اردو میں اعراب نہیں ہیں کیا؟ میں ایک عرصہ سے مائیکروسافٹ کا ہی تختہ استعمال کر رہا ہوں اور مجھے ابھی اس بات کا احساس ہوا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
آصف کی بات سے یاد آیا کہ میں بھی کافی عرصے سے اردو تختہ کلید بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ اس کے لیے میرے خیال میں .Net framework کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نبیل یہ بتائیے کہ اس کے علاوہ اور کون سا سافٹ ویر درکار ہوتا ہے؟

اردو ٹیکنالوجی اخبارکے حوالے سے میں نے کچھ دوستوں سے بات کی تھی ، مگر وہ اس معاملے میں عدم تحفظ کا شکار نظر آتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اس حوالے سے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے اور انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ ان کا کام ان ہی کی ملکیت میں رہے گا ۔

باقی رہی میری بات تو میں انشاءاللہ امتحانات کے بعد ہی فل ٹائم دے سکوں گا اسے ۔ ویسے نبیل اور زکریا بہت اچھے جارہے ہیں ، فورم پر اراکین کی تعداد اور پوسٹیں بھی کافی بڑھ گئی ہیں ، مبارکباد۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
مجھے ان تمام باتوں‌کا احساس ہے جن کا ذکر نبیل اور زکریا نے کیا ہے ۔اسی لیے میں‌نے یہ پوسٹ‌کی تھی۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ تمام دوست آگے آئیں جو اس بارے میں‌ضروری علم جانتے ہیں۔ آگے آنے سے مراد یہ ہے کہ کم از کم اپنا نام تو بتا دیں‌کہ ہم ہیں‌اور ایچ ٹی ایم ایل،پی ایچ پی یا اور کوئی اسی جیسا علم رکھتے ہیں۔ صرف ایک دوست نے نشاندہی کی ہے ابھی تک۔
محب کے کام کرنے ک جذبہ قابل قدر ہے مگر وہ اور میں‌اکیلے کتھے کتھے کام کرسکتے ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ لائبریری پر بھی تھوڑا بہت کام جاری رکھوں اور ساتھ کم از کم ایک اور پراجیکٹ یعنی اردو ترجمے پر کام کیا جائے۔
راجہ فار حریت نے اردو لغت کے سلسلے میں‌ کام کرنے کی حامی بھری تھی انھیں‌بھی اس پوسٹ کا جواب دینا چاہیے تھا مگر وہ نظر نہی آئے۔
منہاجین اگرچہ فورم کے منتظمین میں‌ شامل ہیں تاہم ان کی بھی اپنی مصروفیات ہونگی ظاہر ہے وہ بھی اتنا تعاون نہیں‌کرسکتے۔
قدیر آج کل پڑھائی میں‌ مصروف ہیں اللہ ان کو امتحانوں‌میں‌کامیاب کرے۔ وہ آئیں‌ گے تو شاید کام کرنے میں آسانی ہو وہ ان تمام امور کا بخوبی تجربہ رکھتے ہیں۔
تو بات یہاں‌پہنچی کہ اردو نیوز میگزین کے لیے شارق بھائی کچھ سستی کا شکار لگتے ہیں۔ انھیں‌چاہیے کہ اپنے ساتھ کےلوگ کان سے پکڑ کر باہر نکال لیں (جن میں میَں بھی شامل ہوں :D )
لائبریری سے بسم اللہ کیجیے اور اس سلسلے کا انچارج بنائیں‌ میرا ووٹ سیدہ شگفتہ کے حق میں‌ہے ۔ کیونکہ انھی کی وجہ سے یہ کام دوبارہ شروع ہوا۔
ویسے انھیں‌بھی یہاں‌آنا چاہیے۔
ڈکٹر افتخار راجہ شاید مصروفیت کی وجہ سے فورم پر صرف باتوں‌کا تڑکہ لگاکر چلے جاتے ہیں۔ حضرت ذرا ہماری غلط فہمی دور فرمائیے۔
دوسرے تمام دوست جو یہ دھاگا پڑھیں‌جواب ضرور دیں‌چاہے “جواب“ ہی دیں‌ مگر اپنی موجودگی ظاہر ضرور کریں۔ اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں‌کچھ کرنے کا۔
نبیل بھائی کوئی اور پراجیکٹ بتاتے ہیں‌اور ترجمہ کرنے کے لیے تاکہ اسے شروع کر سکوں‌ (روزیٹا پر ہی)
سب کے جوابات کا منتظر رہوں‌گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
دوست اردو لغت پر کام جاری ہے۔ جونہی رضاکاروں کی ضرورت ہوگی ، سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔
سیدہ شگفتہ کا کام واقعی لائق تحسین ہے۔
 
رضوان

محفلین
شاکر لکھائی اور چھپائی کے کام کے لیے حاضر ہیں جو بھی وقت مل رہا ہے اسی میں صرف کر رہے ہیں۔ لائبریری پروجکٹ میں ہی ہاتھ بٹا سکتا ہوں۔ صرف اسی کام کے لیے کافی لوگ درکار ہیں۔ اور بھی ساتھیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
 
راجہ فار حریت نے کہا:
دوست اردو لغت پر کام جاری ہے۔ جونہی رضاکاروں کی ضرورت ہوگی ، سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔
سیدہ شگفتہ کا کام واقعی لائق تحسین ہے۔

نعیم لغت میں کیا کام جاری ہے اس پر کچھ روشنی بھی تو ڈالو۔ لغت پر کسی دوست کا مشورہ تھا کہ اس میں تھیسارس بھی شامل ہو جائے تو بہترین کام ہو جائے گا۔ ایک علیحدہ پوسٹ کر کے لغت کے کام کے بارے میں بتاؤ تاکہ اس پر کچھ تبادلہ خیال کیا جاسکے یہ کافی ضروری ہے۔
 
دوست نے کہا:
مجھے ان تمام باتوں‌کا احساس ہے جن کا ذکر نبیل اور زکریا نے کیا ہے ۔اسی لیے میں‌نے یہ پوسٹ‌کی تھی۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ تمام دوست آگے آئیں جو اس بارے میں‌ضروری علم جانتے ہیں۔ آگے آنے سے مراد یہ ہے کہ کم از کم اپنا نام تو بتا دیں‌کہ ہم ہیں‌اور ایچ ٹی ایم ایل،پی ایچ پی یا اور کوئی اسی جیسا علم رکھتے ہیں۔ صرف ایک دوست نے نشاندہی کی ہے ابھی تک۔
محب کے کام کرنے ک جذبہ قابل قدر ہے مگر وہ اور میں‌اکیلے کتھے کتھے کام کرسکتے ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ لائبریری پر بھی تھوڑا بہت کام جاری رکھوں اور ساتھ کم از کم ایک اور پراجیکٹ یعنی اردو ترجمے پر کام کیا جائے۔
راجہ فار حریت نے اردو لغت کے سلسلے میں‌ کام کرنے کی حامی بھری تھی انھیں‌بھی اس پوسٹ کا جواب دینا چاہیے تھا مگر وہ نظر نہی آئے۔
منہاجین اگرچہ فورم کے منتظمین میں‌ شامل ہیں تاہم ان کی بھی اپنی مصروفیات ہونگی ظاہر ہے وہ بھی اتنا تعاون نہیں‌کرسکتے۔
قدیر آج کل پڑھائی میں‌ مصروف ہیں اللہ ان کو امتحانوں‌میں‌کامیاب کرے۔ وہ آئیں‌ گے تو شاید کام کرنے میں آسانی ہو وہ ان تمام امور کا بخوبی تجربہ رکھتے ہیں۔
تو بات یہاں‌پہنچی کہ اردو نیوز میگزین کے لیے شارق بھائی کچھ سستی کا شکار لگتے ہیں۔ انھیں‌چاہیے کہ اپنے ساتھ کےلوگ کان سے پکڑ کر باہر نکال لیں (جن میں میَں بھی شامل ہوں :D )
لائبریری سے بسم اللہ کیجیے اور اس سلسلے کا انچارج بنائیں‌ میرا ووٹ سیدہ شگفتہ کے حق میں‌ہے ۔ کیونکہ انھی کی وجہ سے یہ کام دوبارہ شروع ہوا۔
ویسے انھیں‌بھی یہاں‌آنا چاہیے۔
ڈکٹر افتخار راجہ شاید مصروفیت کی وجہ سے فورم پر صرف باتوں‌کا تڑکہ لگاکر چلے جاتے ہیں۔ حضرت ذرا ہماری غلط فہمی دور فرمائیے۔
دوسرے تمام دوست جو یہ دھاگا پڑھیں‌جواب ضرور دیں‌چاہے “جواب“ ہی دیں‌ مگر اپنی موجودگی ظاہر ضرور کریں۔ اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں‌کچھ کرنے کا۔
نبیل بھائی کوئی اور پراجیکٹ بتاتے ہیں‌اور ترجمہ کرنے کے لیے تاکہ اسے شروع کر سکوں‌ (روزیٹا پر ہی)
سب کے جوابات کا منتظر رہوں‌گا۔

بسم اللہ کرکے ایک گروپ اور اس کے لیڈر کا تو اعلان کیا جائے۔

لائبریری گروپ
ممبران کو تو اب سب جانتے ہیں اور
لیڈر = سیدہ شگفتہ (بلا مقابلہ :lol: )
مستعد معاونین و متحرکین = محب اور رضوان

ترجمہ گروپ
ممبران = شاکر ، محب ، مہوش(میرا ذاتی خیال ہے)
لیڈر = شاکر
 
رضوان

محفلین
لائبریری گروپ میں اعجاز اختر صاحب، فریب، شمشاد، وہاب ، ماوراء ، راجہ فار حریت اور اظہرالحق شامل ہیں۔ مزید ساتھیوں کے تعاون کی ضرورت رہیگی۔
 
ڈیڈ لاک

دراصل جریدے کے سلسلے میں ہم غالباً ایک ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔ اس کام کے لیے ممبو کا استعمال میرا آئیڈیا نہ تھا اور نہ ہی مجھے اس سے شُد بُد تھی۔ نبیل کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تکنیکی کام ان کے ذمے ہے اور مواد کی نگرانی میرے ذمہ رہی تھی۔ ایک دھاگے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ سائٹ presentable ہو تب ہی اس کو منظرِ عام پر لایا جائے۔ میں آج تک ممبو فارسی کا لوگو ہٹنے کا، فونٹ اور سی ایس ایس صحیح ہونے کا، Statistics اور دوسرے انگریزی لنکس کے ہٹنے کا انتظار ہی کر رہا ہوں۔

سچ ہے کہ میری طرف سے بھی سستی ہوئی ہے اور اس طرح سے لوگوں کو پمپ اپ نہ کرسکا جس کی ضرورت تھی۔ کام رضاکارانہ ہے اور محبت کے سوا دنیا میں اور بھی غم ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق، میں تو محض ملبہ آپ کے سر پر ڈال رہا تھا۔ :cry: :oops: معذرت چاہتا ہوں اس کے لیے۔ اس وقت واقعی میں اردو جریدے کے کام کو وقت دینے سے قاصر ہوں۔ ایک اچھے آن لائن جریدے کو چلانے کے لیے میرے پاس کچھ بنیادی مہارت کی بھی کمی ہے۔ مجھے گرافکس پر کام نہیں آتا اور ویب پیج ڈیزائن میں بھی میرا بہت کم تجربہ ہے۔ جو ویب سے بنی بنائی ٹمپلیٹس ملتی ہیں، انہی سے کام چلا لیتا ہوں۔ آپ جو چاہیں اس پراجیکٹ کے سلسلے میں کریں یا لوگوں کو ساتھ ملائیں۔ میری ذاتی صورتحال تو یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اردو محفل پر کام کے لیے بھی میرے پاس وقت کم پڑتا جا رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں یہ ذمہ داری جلد کسی کے سپرد کر سکوں۔
 
دوست

محفلین
اردو جریدے کے بارے میں‌ شارق بھائی کی بات ٹھیک ہے ۔ ہمارے پاس بنیادی مہارت کی کمی ہے۔
اللہ کرے نبیل بھائی کے پاس اس طرح‌وقت کی کمی نہ ہو جیسے وہ اشارہ کر رہے ہیں۔
گروپ بنا دیے محب آپ نے ان سے پوچھا بھی ہے جن کو اس میں‌شامل کردیا ہے۔ شگفتہ نظر نہیں‌آئیں‌یہاں۔۔
لیڈرکو پتا ہونا چاہیے کہ اراکین کیا کیا کررہے ہیں۔ اس کا مقصد ہی یہ ہے۔
ترجمے کا میں‌کچھ کرتا ہوں۔ ویسے مجھے لیڈر نہ بنائیں‌لیڈر بننے کےلیے 14 کی شرط رکھی ہوئی ہے بابے مشرف نے :)
راجہ جی اردو لغت کےبارے میں‌ پیش رفت کا انتظار رہے گا۔
 
Top