نویں سالگرہ اب مجھے کوئی یاد آتا نہیں ہے!

فہیم

لائبریرین
محفل کی نویں سالگرہ پر محفلین کی یادیں، ماضی میں بجلی کے میٹر کی سی رفتار سے گھوم رہی ہیں اور یادوں کا ایک کے بعد ایک پنڈورا باکس کھلتا جارہا ہے اسی کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی اپنی یادوں کو (جو محفل سے بس کوئی ایک ڈیڑھ سال ہی چھوٹی ہیں) ریوائنڈ کیا اور پھر پلے کا بٹن دبایا:)

اور کتنے ہی کردار، کتنے ہی چہرے، کتنی ہی باتیں اور انت گنت یادیں دماغ کی اسکرین پر چل پڑیں:daydreaming:
لیکن ان کو پوری دیکھنے کی ہمت ہمیں نہ ہوئی :sidefrown:اور ہم نے بس جلدی سے فاسٹ فارورڈ کا بٹن دبایا اور تمام یادوں کا دی اینڈ کر کے ہی سکون کا سانس لیا:whew:کہ!

یادوں کا غم دل کو بھاتا نہیں ہے
سچ! اب مجھے کوئی یاد آتا نہیں ہے

باقی محفل تو میرا دوسرا گھر ہے یہاں گزرے لحمات، جن میں دوستیاں، یاریاں، خوش گپیاں، ہلڑ بازیاں، پھڈے بازیاں، جاسوسیاں:p اور نجانے کیا کیا شامل ہے بہت انمول ہیں:)
کافی ادھم رہا محفل پر اور بہت شاندار وقت گزرا:thumbsup::party::dancing:

دعا ہے کہ محفل اسی طرح ترقی کرتی رہے اور محفلین یہاں مسکراہٹیں اور رونقیں بکھیرتے رہیں:)

اور ہاں!
کوئی یاد بھلے نہ آئے
پر کچھ لوگ، کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہی بہت عزیز ہوتے ہیں:):)

اب اس سے پہلے کہ لوگ میری کلاس لینے آئیں ۔۔۔۔۔۔۔
bhaagoo.gif
 
نایاب

لائبریرین
بقول کسی سیانے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل اردو کے لنگوٹیئے ہونے کا اعزاز حاصل ہے آپ کو
سو آپ کی زنبیل میں یادوں کا عظیم خزانہ تو ہوگا ہی ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں سدا ہنسیں مسکرائیں ۔۔ اور اپنی یادیں شریک محفل کرتے ہمیں بھی ہنسائیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
شکریہ نایاب بھائی:)
خزانہ تو واقعی بہت بڑا ہے لیکن تھوڑا بکھرا پڑا ہے
یعنی ترتیب دینے کی ضرورت ہے اسے:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہیں کیا میں نے یہاں پر تبصرہ نہیں کیا ۔۔ اس میں بھی آپ کا ہی قصور ہوگا فہیم بھیا :)
اتنی چھوٹی سے تحریر لکھی ہے کوئی ۔۔ آپ کو تو کئی دس پیجز کی لکھنی چاہیے تھی :daydreaming:
 
فہیم

لائبریرین
ہیں کیا میں نے یہاں پر تبصرہ نہیں کیا ۔۔ اس میں بھی آپ کا ہی قصور ہوگا فہیم بھیا :)
اتنی چھوٹی سے تحریر لکھی ہے کوئی ۔۔ آپ کو تو کئی دس پیجز کی لکھنی چاہیے تھی :daydreaming:
چھوٹے موٹے لوگ بھئی چھوٹی موٹی ہی تحریریں لکھ پاتے ہیں:)
 
فہیم

لائبریرین
جب مذکر اپنے پروں پر پانی نہیں پڑنے دیتے کبھی تو مونث کیوں ایسی پریشانیاں پالیں؟؟؟:LOL:
مؤنث ایسی پریشانی نہ بھی پالنا چاہیں پھر بھی زبردستی پل جاتی ہیں ان کے پاس:)
یقین نہ آئے تو کسی دوست کو بس ایسے ہی باتوں میں کہہ دیں کہ وہ موٹی ہوتی جارہی ہے:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
مؤنث ایسی پریشانی نہ بھی پالنا چاہیں پھر بھی زبردستی پل جاتی ہیں ان کے پاس:)
یقین نہ آئے تو کسی دوست کو بس ایسے ہی باتوں میں کہہ دیں کہ وہ موٹی ہوتی جارہی ہے:p
میرے کہنے سے کسی کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ سب کے گهروں میں آئینے اور امیاں ہیں۔ :p
 
Top