اب تک کا بہترین سمارٹ فون

فاخر رضا

محفلین
یہ اچھے زبردست فون کا پیمانہ یقیناً کارکردگی، رفتار، ملٹی ٹاسکنگ اور ہینگ ہونے کی کیفیت سے پاک ہونا ہے. ساتھ ہی اگر کیمرہ اچھا ہو، آواز کے ریکارڈنگ اچھی ہو تو کیا ہی کہنے. انٹرنل میموری بھی بہت اہم ہے.
میں نے محسوس کیا ہے کہ اگر آپ کے پاس تین جی بی سے زیادہ ریم اور چونسٹھ جی بی سے زیادہ میموری ہو تو یہ سارے کام چل جاتے ہیں. اب آپ نیا والا آئی فون لیں یا اینڈرواڈ یہ آپ کی مرضی ہے.
ایک بات اتنے عرصے میں یہ سمجھ آئی ہے کہ کوئی بھی فون دو سال مشکل ہی سے نکالتا ہے. اس لئے میں نے ہواوی میٹ ایٹ لیا اور تقریباً بارہ سو ریال بچائے. اگر پیسے نہ بچاتا تو سیمسنگ لیتا.
مگر اگلا فون (جو ڈیڑھ دو سال بعد لینا ہے) وہ آئی فون ہی ہو گا. شاید فیملی کے پریشر پر اور پہلے لے لوں کیوں کہ اب سارے بہن بھائی آئی فون پر آچکے ہیں اور فیس ٹائم کے دعوت دیتے رہتے ہیں
 
میں ڈیڑھ سال سے ایل جی جی تھری استعمال کر رہا ہوں.
جس پر تقریباً تمام ضروری سِنک آن کئے ہوئے ہیں. 24 گھنٹے وائی فائی اور موبائل ڈیٹا آن رہتا ہے.
آج تک نہ کبھی ہینگ ہوا ہے. نہ کبھی سلو محسوس ہوا ہے. بیٹری ٹائمنگ بھی میرے نارمل سے زیادہ استعمال کے باوجود بہت اچھی ہے. اور چارجنگ بھی فاسٹ ہے.
یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کسی نئے فون کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی.
 
اس سے پہلے ایل جی نیکسس 5 تھا. اس نے بھی کبھی تنگ نہیں کیا. وہ مسز کے استعمال میں رہا. اب چھ ماہ سے اس کی جگہ بھی ایل جی جی تھری لے لیا ہے.
 
فقیر کے حساب سے یہ ایک لا یعنی بحث ہے کہ فلاں فون بہتر اور بہترین. اپنی رائے ہے کہ جو فون آپ کی ضرورت پوری کر رہا ہے، اور جس کے استعمال میں آپ کمفرٹ ایبل ہیں وہی فون بہترین ہے. باقی ان کمپنیوں کے پیسے بنانے اورشے بیچنے کے چونچلے ہیں. میں تو ابھی بھی ایسے منچلوں سے ملا ہوں جو ایک ڈیڑھ انچ سکرین کا بٹن والا فون استعمال کر رہے ہیں. علاوہ ازیں بے شمار لمیٹیشنز کے باوجود مجھے ونڈوز فون پسند ہے، میرے احباب جو آئی فون یا اینڈ رائڈ صارف ہیں فقیر کو پاگل گردانتے ہیں جب ونڈوز فون کی تعریف کی جائے. تو کہنے کا مقصد ہے یہ سب مارکیٹنگ ٹولز ہیں اتنے مہنگے فون بیچنے کے. ہم جیسے تو کہتے ہیں بھائی اتنا مہنگا فون اتنے میں تو موٹر سائیکل آجاتی ہے...
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
آج دیکھا ہے کہ سام سنگ کے گلیکسی سیون میں بھی آتش بازی ہو رہی ہے۔ نیٹ پر ایک جگہ، کیا یہ سچ ہے؟
ویس
 
arifkarim

معطل
آج دیکھا ہے کہ سام سنگ کے گلیکسی سیون میں بھی آتش بازی ہو رہی ہے۔ نیٹ پر ایک جگہ، کیا یہ سچ ہے؟
ویس
جی بعض ذرائع کے مطابق سیمسنگ اپنے فون داعش سے بنوا رہی ہے اسلئے یہ دنیا کے بہترین سمارٹ فون سے خود کش ترین فونز بن چکے ہیں۔
فاتح سید ذیشان حمیرا عدنان محمد تابش صدیقی
 
فاتح

لائبریرین
جی بعض ذرائع کے مطابق سیمسنگ اپنے فون داعش سے بنوا رہی ہے اسلئے یہ دنیا کے بہترین سمارٹ فون سے خود کش ترین فونز بن چکے ہیں۔
فاتح سید ذیشان حمیرا عدنان محمد تابش صدیقی
Sydney man suffers severe burns after iPhone explodes
لاکھوں یا کروڑوں میں ایک آدھ واقعہ ہونا بالکل مختلف بات ہے اور کوئی بھی فون یا الیکٹرانک ڈیوائس اس سے بچی ہوئی نہیں۔
اڑھائی کروڑ گلیکسی ایس 7 میں شاید ایک یا دو ایسے واقعات کا "سراغ لگا لینا" اس فون یا بیٹری کی کوالٹی کے کمتر ہونے کا ثبوت نہیں۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
میں نویں جماعت میں یعنی آج سے تقریباٌ چار سال پہلے کہ ابو نے موبائل لایانوکیا 1280وہ دن اور آج کا دن میرے پاس وہی نوکیا 1280ہے۔
 
یاز

محفلین
میں ڈیڑھ سال سے ایل جی جی تھری استعمال کر رہا ہوں.
جس پر تقریباً تمام ضروری سِنک آن کئے ہوئے ہیں. 24 گھنٹے وائی فائی اور موبائل ڈیٹا آن رہتا ہے.
آج تک نہ کبھی ہینگ ہوا ہے. نہ کبھی سلو محسوس ہوا ہے. بیٹری ٹائمنگ بھی میرے نارمل سے زیادہ استعمال کے باوجود بہت اچھی ہے. اور چارجنگ بھی فاسٹ ہے.
یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کسی نئے فون کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی.
عمدہ جناب۔
میں نے بھی حال ہی میں ایل جی کا جی فور لیا ہے۔ مناسب قیمت میں کافی بہتر فون ہے۔ خصوصاً کیمرہ بہت کمال ہے۔
 
Top