اب بھی موقع ہے

شمشاد

لائبریرین
قومی اسمبلی کے ایک رکن کو ماہانہ

تنخواہ 120000 سے 200000 روپے
اسمبلی کے اجلاس وغیرہ میں حاضری کے لیے 100000 روپے
دفتری اخراجات کے لیے 140000
سفری الاؤنس : آٹھ روپے فی کیلومیٹر اسلام آباد آنے کے لیے۔ یہ بھی لاکھوں میں
روزانہ پانچسو روپے اسمبلی میٹنگ کے لیے
ریلوے فرسٹ کلاس اے سی والی ۔ مفت میں بے شمار مرتبہ
ہوائی سفر، بزنس کلاس میں ۔ چالیس دفعہ مفت میں بمع اہلیہ کے یا پی اے کے
گورنمنٹ ہاسٹل میں رہائش پاکستان میں کہیں بھی۔ مفت
بجلی پچاس ہزار یونٹ ماہانہ : مفت
ٹیلیفون : 170000 روپے تک ماہانہ مفت
یہ کل مل ملا کے سال کے تقریبا 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
پانچ سال کے 16 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
534 ارکین کے پانچ سال کے 85 ارب 44 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہر رکن جو قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے ناطے سے اپنے ٹہکے سے جو مال بناتا ہے وہ الگ ہے۔

اگر قومی اسمبلی کی رکنیت کا موقع نہ ملے تو صوبائی اسمبلی کی رکنیت کی کوشش کریں۔ کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔

تو خواتین و حضرات جلدی کریں۔ ابھی اٹھارہ فروری میں 10 دن باقی ہیں۔ ابھی بھی موقع ہے۔ الیکشن میں حصہ لے لیں۔ (اور ہاں رکن اسمبلی منتخب ہو کر اس ناچیز کو مت بھولیئے گا۔)
 

damsel

معطل
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے اہل تو ہیں کیونکہ ہماری ڈگری بالک اصلی ہے لیکن اتنے پیسوں کو کروں گی کیا؟ میرے لیے تو تین صفر والے ہندسے کا نوٹ بھی بہت ہے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے میرے پیغام کا شاید آخری جملہ نہیں پڑھا۔ صاف صاف تو لکھا ہے کہ (اور ہاں رکن اسمبلی منتخب ہو کر اس ناچیز کو مت بھولیئے گا۔)

میں ہوں ناں پیسوں کا کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے سوچا مجھے لکھنا چاہیئے کہ "میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے پیسوں پر"، لیکن شمشاد بھائی پلیز ایک موقع مجھے بھی دلوادیں، ففٹی ففٹی :)
 

ظفری

لائبریرین
مجھ پر اس بار تو بڑا دباؤ تھا کہ میں الیکشن میں‌کھڑا ہوجاؤں ۔ کافی حد تک تو تیار تھا مگر سوچا کہ کسی خودکش حملے میں‌ کام آگیا تو کیا ہوگا ۔ سو ارادہ ترک کردیا ۔ :grin:
 
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے اہل تو ہیں کیونکہ ہماری ڈگری بالک اصلی ہے لیکن اتنے پیسوں کو کروں گی کیا؟ میرے لیے تو تین صفر والے ہندسے کا نوٹ بھی بہت ہے:rolleyes:

لیجئیے آپ کی محنت رنگ لے ہی آئی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب آپ معاون ہو گئیں
 

زونی

محفلین
اب کھڑے ہونگے تو پارلیمینٹ کے دروازے پہ ہی جگہ ملے گی:rolleyes:لیکن پھر بھی میں کوشش کرتی ہوں اب ایسے اہل لوگ تو چراغ لے کر بھی نہیں ملیں گے نا:grin:
 

اظہرالحق

محفلین
آپ نے شاید "بینجو ملنگ برادرز" کی قوالیاں نہیں سنیں ۔ ۔ ۔

یا الہٰی مجھے اسمبلی کا جمعدار بنا ۔ ۔

یا پھر

لیڈر ہوں جیب میری زنبیل ہے
پیٹ ہے میرا بھرتا نہیں کھا کھا کر

ویسے یہ اعداد و شمار کا کھیل اچھا ہے آپ کو مشیر خزانہ (بھرا ہوا) بنایا جا سکتا ہے ۔ ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
زونی ایک ووٹ تو کیا، اردو محفل کے سارے ووٹ تمہارے حق میں۔
اب جلدی سے انتخابی مہم شروع کر دو۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے شاید "بینجو ملنگ برادرز" کی قوالیاں نہیں سنیں ۔ ۔ ۔

یا الہٰی مجھے اسمبلی کا جمعدار بنا ۔ ۔

یا پھر

لیڈر ہوں جیب میری زنبیل ہے
پیٹ ہے میرا بھرتا نہیں کھا کھا کر

ویسے یہ اعداد و شمار کا کھیل اچھا ہے آپ کو مشیر خزانہ (بھرا ہوا) بنایا جا سکتا ہے ۔ ۔ ;)

اظہر بھائی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 534 مرکزی لٹیرے، ہزار کے قریب صوبائی، سینٹ کے اراکین اور ایک صدر کے ہوتے ہوئے بھی خزانہ بھرا رہ سکتا ہے؟
 
Top