تعارف ابھی کیا کہیں ابھی کیا سنائیں......میرا تعارف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سونیا

معطل
سب سے پہلے خوش آمدید۔۔


پیغام مل گیا ہے آپ اپنے سیارے کا نام بتا دیں‌تک اپ کے چاند پے اترنے کے احکامات میں جاری کروں ۔۔۔یہاں پلاٹ بہت مہنگے ہیں رینٹ‌پے لے کے رہیں خریدنے کا مت سوچیں ویسے بھی میرا کوئی ارادہ نہیں ہے پلاٹس بیچنے کا/////گپ شپ ارے کیوں نہیں ہم بھی کب سے کسییییی زیروح کو ترس رہے ہیں آئے آئے تشریف لائے////:grin:

میرے سیارے کا نام بھی "سونیا" ہی ہے۔ کولڈن کلر میں لکھا ہوا ہے نام۔ اچھا کب لینڈ کی اجازت ملے گی۔۔؟:)
 

سونیا

معطل
سونیا صاحبہ

محفل میں‌ ‌خوش آمدید

آپ کے لئے خوش خبری ہے کہ آپ ایک بہت اچھی محفل میں آگئی ہیں سو چاند پر کوئی بات نہ بھی بنے تو یہاں دوستوں سے آپ کی خوب جمے گی۔

اُمید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔
اچھا جی بہت شکریہ ۔۔ ہمیں بھی اپ سے یہی امید ہے

محفل پر خوش آمدید سونیا۔ امید ہے کہ آپ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔
اچھا، یہ تو بتائیں کہ کہاں سے گھومتی پھرتی محفل تک آپہنچیں؟ کہاں سے پتا چلا محفل کا؟

میں مال رود سے ہو کرگھر گئی اور پھر ادھر آ گئی ۔پر اپ کیوں پوچھتے ہیں۔۔؟

بہت خوب سونیا صاحبہ ۔
خوش آمدید ۔۔سدا سلامت رہیں۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
م۔م۔مغل

شکریہ مغل جی۔ہمیں بھی یہی امید ہے اپ سے۔
کیا ہم توقع رکھیں۔۔؟:)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے سیارے کا نام بھی "سونیا" ہی ہے۔ کولڈن کلر میں لکھا ہوا ہے نام۔ اچھا کب لینڈ کی اجازت ملے گی۔۔؟:)

ابھی کوئی رن وے فارغ نہین ہے۔ اور اگلے تین ماہ تک سب ہی پیشگی پُک ہیں۔ ابھی مزید تین ماہ چاند کے گر چکر لگائیں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ مغل جی۔ہمیں بھی یہی امید ہے اپ سے۔
کیا ہم توقع رکھیں۔۔؟:)


مغل جی ، کیلئے شکریہ ۔
توقع ع ع؎ع؎ع؎ع؎ع ۔۔۔ ؟؟؟؟؟
ہمممم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’ جب توقع ہی اٹھ گئی غالب ‘‘:laugh:
ویسے ۔۔۔ خوش رہیں اور جیتی رہیئے ۔۔ سدا خوش رہیں۔
بس اب جلد از جلد اپنی نگارشات پیش کیجئے ۔۔ متعلقہ شعبہ میں ۔
والسلام
 

سونیا

معطل
ابھی کوئی رن وے فارغ نہین ہے۔ اور اگلے تین ماہ تک سب ہی پیشگی پُک ہیں۔ ابھی مزید تین ماہ چاند کے گر چکر لگائیں۔

پر یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں۔زینب ہی ٹھیک بتا پائے گی۔میں بہت دنوں سے چکر لگا رہی ہوں۔نیچے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے اس لیئے میں لینڈ نہیں کر رہی کہ کہین کسی چٹان سے میرا سیارہ ٹکراہی نہ جائے کیونکہ مجھے واپس بھی تو آنا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہم ریڈار کے توسط سے مسلسل آپ کی چاند گاڑی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نہیں ٹکرانے دیں گے کسی چٹان سے۔
 

سونیا

معطل
ہم ریڈار کے توسط سے مسلسل آپ کی چاند گاڑی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نہیں ٹکرانے دیں گے کسی چٹان سے۔

اچھاااا۔۔۔ پر نیچے کچھ لائٹ وغیرہ بھی توجلائیں نا۔۔آپ کو پتا نہیں چاند کی آخری راتیں ہیں اس لیئے مجھے کچھ نظر نہیں ا رہا ہے;)
 

طالوت

محفلین
آپ کو زینب نے لینڈ نہیں کرنے دینا اسلیے روشنی کرنے کی ضرورت نہیں کہ بجلی کا بحران چل رہا ہے ، البتہ اگر شمشاد چاہیں تو ممکن ہے کہ موصوفہ صرف ان کی ہی سنتی ہیں اور انہی کی سناتی ہیں (بھائی جی تھانیدار جو ٹھہرے تو بہن کسی کی مانے گی) ۔۔۔
تعارف کے روایتی طریقہ میں آپ یوں سمجھیے کہ ، اپنی تعلیم مشاغل ، مصروفیات وغیرہ بتا سکتیں ہیں ، جن پر احباب رائے دیں گے کچھ پوچھیں گے کچھ بتائیں گے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
مینوں کی پتا جی میں کوئی انہاں دی سیکرٹری سان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں تاں اپے ہن ویکھیا اے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top