مبارکباد ابو شامل کو چاند سا بیٹا مبارک

ابوشامل

محفلین
بھائی جی لگتا ہے واقعی میری دہشت تو ہے جو آپ ڈر کے بھاگے بھاگے گئے اور فوٹو لے بھی آئے ۔بہت بہت پیارا ہے۔۔اور وہ شریر نہیں ہو گا تو کیا آپ کی عمر ہے شرارتیں کرنے کی۔۔۔۔
افسوس کہ لوگ عزت کو دہشت سمجھتے ہیں :)
کیوں جی ہم کیا شرارتیں نہیں کر سکتے؟ ذرا ہمارے دوستوں سے پوچھ لیجیے کہ ہم کتنے سنجیدہ اور کتنے شرارتی ہیں؟
شمشاد بھائی کا بہت شکریہ۔ انہوں نے بالکل درست ترجمانی کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب چھوڑیں آپ کون سی کرتے ہین میں نے آج زرہ بھابھی سے بات کرنی ہے

ہم بھی اپنی عمر کے حساب سے اب بھی کرتے ہیں۔ کالج کے زمانے میں مشہور تھے کہ بہت شرارتیں کرتے تھے۔

بھابھی سے بات کرنی ہے تو کرو، زیادہ سے زیادہ میری شکایت ہی لگاؤ گی، تو پہلے ہی بتا دیتا ہوں کوئی فائدہ نہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

حسن کی آمد بہت مبارک ہو فہد! ماشاءاللہ بہت کیوٹ بچہ ہے۔
میری طرف سے بھی ڈھیروں دعائیں :)
baby-boy-cradle.gif
 

زینب

محفلین
ہم بھی اپنی عمر کے حساب سے اب بھی کرتے ہیں۔ کالج کے زمانے میں مشہور تھے کہ بہت شرارتیں کرتے تھے۔

بھابھی سے بات کرنی ہے تو کرو، زیادہ سے زیادہ میری شکایت ہی لگاؤ گی، تو پہلے ہی بتا دیتا ہوں کوئی فائدہ نہیں۔



یہ جو آپ نے بھابھی کو کوئی خاص قسم کا گھوٹا پلا رکھا ہے نا اس کا اثر تو میں پل میں‌نکال دون۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے بھائی جی اج میں اپ سے انتہائی ناراض ہوں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے اچھا نہیں کیا اج بہت بڑی چیٹنگ کی اپ نے:(
 

سارہ خان

محفلین
۔ ماشاءاللہ بہت بہت پیارا بیبی ہے ادا فہد ۔۔۔۔۔۔۔ :) اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہے اور کامیاب رہے ۔۔آمین ۔۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
۔ ماشاءاللہ بہت بہت پیارا بیبی ہے ادا فہد ۔۔۔۔۔۔۔ :) اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہے اور کامیاب رہے ۔۔آمین ۔۔ :)
ادی سارہ! دعاؤں کا بہت شکریہ، اللہ انہیں قبول کرے۔
چلیں جی ادی جیہ کے لیے یہ دھاگہ تازہ بھی ہو گیا اور ہم آخری فرض سے سبکدوش بھی ہوئے کہ ادی سارہ کے پیغام کا جواب دینا رہ گیا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
معذرت قبول کریں کہ میں نے یہ دھاگہ نہیں دیکھا تھا ۔

بہت بہت مبارک ہو۔
ابھی تصویریں نہیں دیکھیں۔ دیکھتی ہوں ابھی۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
میں بھی معذرت چاہتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بھی ابھی نظر پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔
ماشااللہ بہت پیارا بچہ ہے۔۔۔۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے ۔۔۔۔آمین
میں نے آنے میں بہت دیر کردی ورنہ نام میں بتاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسن نام بھی بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔یہ نام کس نے رکھا؟
(حسن میرے چچا زاد کا نام ہے)
 

ابوشامل

محفلین
ابوکاشان، فاطمہ قدوسی اور مرک ! بہت شکریہ۔۔۔۔۔ دیر آید درست آید کے مصداق آپ لوگوں کی مبارکباد قبول
فاطمہ! نام گھر والوں کی رضامندی سے رکھا گیا ہے۔
مرک کے لیے خاص طور پر لیٹ خیر مبارک :biggrin:
 
Top