ابو شامل : لائبریری پراجیکٹ میں شرکت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
یہ جو مضمون شیئر کیا گیا تھا اقبالیات میں ( تہذیب، خنجر، خودکشی، شاخِ نازک اور آشیانہ) یہ لائبریری میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟
علاوہ ازیں میں "سنت کی آئینی حیثیت از سید مودودی" کے پروجیکٹ میں بھی شامل تھا۔
جبکہ جاری پروجیکٹ "خطبات بہاولپور از محمد حمید اللہ" میں بھی میرا حصہ ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
فہد، یہی مشکل ہے کہ ارکان محض ایک آدھ مضمون پوسٹ کر دیتے ہیں، کم ازکم اس بات کا ذکر کر دیں کہ یہ ان کے کس پروجیکٹ کا حصہ ہے، اور پھر ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس پروجیکٹ کو مکمل کریں۔
اور ان پروجیکٹس کا بھی معولوم نہیں کہ مکمل ہو گئے ہیں یا کتنے باقی ہیں، ان کو مکمل کر کے دوسرے پروجیکٹ میں ہاتھ ڈالیں۔
تم سے خاص طور پر شکایت نہیں کر رہا ہوں۔ عام بات کر رہا ہوں۔ ٹوٹ بٹوٹ، پریم چند، قول فیصل وغیرہ کا کیا ہواِ پتہ نہیں۔
 
درست فرمایا جناب۔ اب خطبات بہاولپور کے پروجیکٹ ہی کو دیکھ لیجیے۔ سال سے اوپر ہو چکا ہے، اس پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ خاور منصوبہ شروع کر کے اسے کسی کے حوالے کیے بغیر غائب ہو گئے۔
دیکھتا ہوں اگر غبار خاطر مکمل ہو جائے تو خطبات بہاولپور کو بھی ٹھکانے لگواؤں۔
 
سیدہ شگفتہ

السلام علیکم

اعجاز انکل آپ مخاطب / مخاطبین کے نام ضرور لکھیں تاکہ کیے گئے سوالوں کا جواب کسے / کنہیں دینا ہیں واضح رہے ۔

الف عین

لائبریرین
اس ناؤ میں تو سب ہی سوار ہیں بھئی۔ سبھی اپنے گریبانوں میں جھانک کے دیکھ لیں، بشمول میرے۔۔
یہی حال القلم لائبریری کا بھی ہے۔
مظال کے طور پر تفسیر کا ہر افسانہ، ہر تحریر ایک الگ کتاب کی شکل میں ہے، مختصر مختصر کتاب، ایک ہی صفحے میں مکمل!!

لائبریری کے تین چوتھائی دھاگے اسی نوعیت کے ہیں کہ معلوم نہیں رکن کا کیا پلان ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست فرمایا جناب۔ اب خطبات بہاولپور کے پروجیکٹ ہی کو دیکھ لیجیے۔ سال سے اوپر ہو چکا ہے، اس پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ خاور منصوبہ شروع کر کے اسے کسی کے حوالے کیے بغیر غائب ہو گئے۔
دیکھتا ہوں اگر غبار خاطر مکمل ہو جائے تو خطبات بہاولپور کو بھی ٹھکانے لگواؤں۔

فہد بھائی ،

آپ کا نام کچھ کاموں کے لیے اس پوسٹ میں شامل کیا تھا ، آپ کی جانب سے ریسپانس کا انتظار ہے آپ تصدیق یا تردید کر دیں کہ کر سکیں گے یا نہیں ؟

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس ناؤ میں تو سب ہی سوار ہیں بھئی۔ سبھی اپنے گریبانوں میں جھانک کے دیکھ لیں، بشمول میرے۔۔
یہی حال القلم لائبریری کا بھی ہے۔
مظال کے طور پر تفسیر کا ہر افسانہ، ہر تحریر ایک الگ کتاب کی شکل میں ہے، مختصر مختصر کتاب، ایک ہی صفحے میں مکمل!!

لائبریری کے تین چوتھائی دھاگے اسی نوعیت کے ہیں کہ معلوم نہیں رکن کا کیا پلان ہے؟

باقی اراکین نہیں معلوم یہاں لکھیں یا نہیں ،

اعجاز انکل آپ کو یاد ہو گا کہ اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے مطابق یہ طریقہ اختیار کیا گیا تھا کہ جورکن / اراکین جس جس عنوان پر کام کر رہے ہوں / کرنے والے ہوں / کر چکے ہوں / آئندہ کرنا چاہیں وہ اس عنوان کا ایک دھاگہ یہاں کھول دیں تاکہ کوئی دیگر رکن اس عنوان پر کام نہ کریں ۔ سو یہاں پر بیشتر دھاگے اسی ذیل میں کھولے گئے تھے اور اب ان تمام سلسلوں کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اراکین یہاں اپڈیٹ دے سکتے ہیں کہ جن عنوانات پر وہ کام مکمل کر چکے ہیں ان کی نشاندہی کر دیں اسی طرح جن عنوانات پر کام زیر تکمیل ہے یا بالکل آغاز نہیں ہوسکا ابھی تک ایسے تمام عنوانات کی بھی نشاندہی کر دیں ۔

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو مضمون شیئر کیا گیا تھا اقبالیات میں ( تہذیب، خنجر، خودکشی، شاخِ نازک اور آشیانہ) یہ لائبریری میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟
علاوہ ازیں میں "سنت کی آئینی حیثیت از سید مودودی" کے پروجیکٹ میں بھی شامل تھا۔
جبکہ جاری پروجیکٹ "خطبات بہاولپور از محمد حمید اللہ" میں بھی میرا حصہ ہے۔

نشاندہی کا شکریہ فہد۔ آپ کا کام اپڈیٹ ہو جائے گا۔
مسئلہ یہ ہے کہ اراکین انفرادی کام کرتے ہوئے کوئی اپڈیٹ نہیں دیتے۔ مذکورہ پوسٹ لائبریری سیکشن میں موجود تھی سو اسے فہرست میں شامل کرنا ضروری تھا۔ جہاں تک 'سنت کی آئینی حیثیت' اور ' خطباتِ بہاولپور' کا تعلق ہے اس سلسلے میں کام کرنے والی ٹیم نے لائبریری میں اپڈیٹس نہیں دیں کہ کون کون کام کر رہا ہے۔ یوں ایک ایک رکن کا ڈیٹا اکٹھا کرنا نہ صرف وقت و دقت طلب کام بن جاتا ہے بلکہ اراکین کابہت سا کام بھی نظر انداز ہو جاتا ہے۔
اس سلسلے میں مجھے الف عین اور الف نظامی کی مثال بہت اچھی لگی کہ انہوں نے اپنے پراجیکٹس کی اپڈیٹس لائبریری میں پوسٹ کر رکھی ہیں۔
الف عین

الف نظامی
اگر دیگر اراکین بھی خصوصاً لائبریری سے ہٹ کر کسی پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیمز یا انفرادی کام کرنے والے رکن اپنے کام کی اپڈیٹس دیتے رہیں تو لائبریری پراجیکٹ کو منظم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
ایک اور بات کہنا چاہوں گی۔ پہلی اور اکلوتی لائبریری میٹنگ کے بعد بارہا اراکین کو یاد دہانی کرائی جاتی رہی کہ اپنا اپنا کام اپڈیٹ کر دیں تاکہ اعداد و شمار مرتب کرنے میں غلطی کا امکان کم ہو لیکن افسوس کہ توجہ نہیں دی گئ :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہاں فرحت کی پوسٹ میں یہ اضافہ بھی کرنا چاہوں گی کہ آغاز میں چونکہ اردو محفل فورم سیکشن ہی واحد پلیٹ فارم تھا اور یہاں پر ڈیٹا کو منظم کرنے کا خود کار نظام موجود نہیں ہے اس لیے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے تقریباً آغاز میں ہی اس ربط پر موجود تمام متعلقہ زمرہ جات و ذیلی زمرہ جات میں اراکین کے لیے تکمیل شدہ عنوانات کے دھاگے فراہم کیے گئے تھے تاکہ تمام اراکین جس جس عنوان پر کام مکمل ہوتا جائے اس کی اطلاع وہاں دیتے جائیں ۔ ایسی صورت میں ہر زمرہ و ذیلی زمرہ میں ہونے والے کام کو مینیج کرنا بہت آسان تھا ۔ ۔ ۔ تاہم ایسے تمام تکمیل شدہ عنوانات کے تھریڈز کو اپڈیٹ کرنے کے لحاظ سے اراکین کی توجہ تقریبا نہ ہونے کے برابر رہی ہے لہذا دیگر کئی ذمہ داریوں کی طرح یہ ذمہ داری بھی پلٹ کر منتظمین پر آ گئی کہ اسے بھی انجام دیں ۔ ۔ ۔

لائبریری ٹیم اور فورم پر موجود اراکین کے فہم و فراست کے پیش نظر اس بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی کہ کوئی بھی ادارہ متعدد اجزاء سے تشکیل پاتا ہے اور ادارہ کے بیشتر اہم امور کی ذمہ داری اس ادارہ کے منتظمین سے آغاز ہوتی ہے ، اس آغاز کے بعد ادارہ کے دیگر افراد کی ذمہ داری بھی شامل ہوتی جاتی ہے کہ اس آغاز کے بعد تکمیل تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ۔ ۔ اگر ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ذیل میں ادارہ کو ایک یا دو یا تین افراد تک محدود سمجھ لیا جائے تو ادارہ کی تشکیل کس کس مرحلہ پر متاثر ہو گی یہ یقیناً واضح رہنا چاہیے
 
ابوشامل

محفلین
آپ دونوں کے شکوے بالکل بجا ہیں ۔۔۔۔ کوتاہی میری جانب ہی سے رہی۔ شاید لائبریری پروجیکٹ کو ابھی تک صحیح انداز میں سمجھ نہیں سکا۔ تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین

باقی اراکین نہیں معلوم یہاں لکھیں یا نہیں ،

اعجاز انکل آپ کو یاد ہو گا کہ اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے مطابق یہ طریقہ اختیار کیا گیا تھا کہ جورکن / اراکین جس جس عنوان پر کام کر رہے ہوں / کرنے والے ہوں / کر چکے ہوں / آئندہ کرنا چاہیں وہ اس عنوان کا ایک دھاگہ یہاں کھول دیں تاکہ کوئی دیگر رکن اس عنوان پر کام نہ کریں ۔ سو یہاں پر بیشتر دھاگے اسی ذیل میں کھولے گئے تھے اور اب ان تمام سلسلوں کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اراکین یہاں اپڈیٹ دے سکتے ہیں کہ جن عنوانات پر وہ کام مکمل کر چکے ہیں ان کی نشاندہی کر دیں اسی طرح جن عنوانات پر کام زیر تکمیل ہے یا بالکل آغاز نہیں ہوسکا ابھی تک ایسے تمام عنوانات کی بھی نشاندہی کر دیں ۔

طریقہ تو یہی تھا شگف، لیکن کس رکن نے ایسا کیا، اور اگر یہی ہے کہ ’وہ عنوان‘ مکمل کریں تو وہ ’عنوان‘ مکمل ہو گیا ان کی طرف سے۔ محض ایک مضمون یا ایک افسانہ!!
ہونا یہ چاہئے تھا کہ ایک دھاگہ پوسٹ کرتے وقت یہ لکھنا تھا کہ اس رکن کا پلان کیا ہے؟
کرشن چندر کا ایک افسانہ پوسٹ کرتے وقت رکن کا فرض تھا کہ وہ یہ واضح کرے کہ آیا یہ ’کرشن چندر کے افسانے‘ نامی کسی انتخاب کا حصہ ہے، یہ انتخاب کسی طبع شدہ کتاب کا ہے یا برقی اشاعت کا، (مدون رکن خودد‘ یا ’اردو کے کچھ افسانے‘ کا ایک حصہ ہے جس میں رکن کچھ مزید افسانے بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ایک برقی اشاعت کے پلان کے تحت۔ اور اس مجوزہ کتاب میں اس کا پلان یہ یہ کہانیاں/مضامین شامل کرنے کا ہے۔
؎اس ورک فلو کو بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے تھی۔
اسی وجہ سے اپنی محفل لائبریری نے سخت مایوس کیا ہے، القلم کی لائبریری نے بھی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ جو مضمون شیئر کیا گیا تھا اقبالیات میں ( تہذیب، خنجر، خودکشی، شاخِ نازک اور آشیانہ) یہ لائبریری میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟
علاوہ ازیں میں "سنت کی آئینی حیثیت از سید مودودی" کے پروجیکٹ میں بھی شامل تھا۔
جبکہ جاری پروجیکٹ "خطبات بہاولپور از محمد حمید اللہ" میں بھی میرا حصہ ہے۔

فہد آپ کا کام اپڈیٹ کر دیا ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ دونوں کے شکوے بالکل بجا ہیں ۔۔۔۔ کوتاہی میری جانب ہی سے رہی۔ شاید لائبریری پروجیکٹ کو ابھی تک صحیح انداز میں سمجھ نہیں سکا۔ تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

نہیں فہد۔ آپ سے بالخصوص کچھ نہیں کہا تھا۔ یہ تو لائبریری ارکان کے ایک عمومی رویے کی بات ہو رہی تھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
فہد، یہی مشکل ہے کہ ارکان محض ایک آدھ مضمون پوسٹ کر دیتے ہیں، کم ازکم اس بات کا ذکر کر دیں کہ یہ ان کے کس پروجیکٹ کا حصہ ہے، اور پھر ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس پروجیکٹ کو مکمل کریں۔
اور ان پروجیکٹس کا بھی معولوم نہیں کہ مکمل ہو گئے ہیں یا کتنے باقی ہیں، ان کو مکمل کر کے دوسرے پروجیکٹ میں ہاتھ ڈالیں۔
تم سے خاص طور پر شکایت نہیں کر رہا ہوں۔ عام بات کر رہا ہوں۔ ٹوٹ بٹوٹ، پریم چند، قول فیصل وغیرہ کا کیا ہواِ پتہ نہیں۔

میری اس بات کا کسی نے کوئی جواب نہیں دیا پھر شکوہ بھی کیا جاتا ہے کہ کام مکمل نہیں ہوا۔ اور نہ ہی براہِ راست مخاطب کرنے کی زحمت گوارا کی جاتی ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

میری اس بات کا کسی نے کوئی جواب نہیں دیا پھر شکوہ بھی کیا جاتا ہے کہ کام مکمل نہیں ہوا۔ اور نہ ہی براہِ راست مخاطب کرنے کی زحمت گوارا کی جاتی ہے۔ :)

معذرت قبول کریں سخنور۔ ہفتہ لائبریری اور میٹنگ کی مصروفیت میں شاید آپ کی پوسٹ کا جواب نہیں دیا جا سکا۔ میری رائے بھی یہی ہے کہ کتاب مکمل کر لی جائے۔ البتہ شگفتہ کی رائے کے لئے آپ کو تھوڑا مزید انتظار کی زحمت اٹھانی پڑے گی جس کے لئے پیشگی معذرت۔
 
الف عین

لائبریرین
فرخ۔۔
یہاں میں نے مثال کے طور پر تین نام لے لئے تھے، بطور خاص تم کو، وارث کو، یا قول فیصل کی پوری ٹیم سے تخاطب نہیں تھا!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top