مبارکباد ابو شامل جی کو مبارک باد

زین

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائی
فہد بھائی (ابوشامل ) بہت بہت مبارک ہو
سارہ پاکستان ،عندلیب بہن اور تمام وہ معزز ممبران جنہوں‌نے اس مقابلے میں حصہ لیا وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں‌۔
:)

اب نیا مقابلہ کب ہورہا ہے اس مرتبہ ہمارا بھی میدان میں کودنے کا ارادہ ہے۔
:)
 

جہانزیب

محفلین
مقالہ لکھنے والے تمام خواتین و خضرات کو مبارک ہو، خصوصی طور پر اول، دوم اور سوم آنے والوں‌ کو، اور بہت خصوصی طور پر فہد بھائی کو ۔
 

ماوراء

محفلین
میری طرف سے بھی ابو شامل ، سارہ ، عندلیب اور باقی تمام ارکان جنہوں نے حصہ لیا سب کو مبارک۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان اور نئے مضمون کے بارے میں بتانے کے لیے الگ سے دھاگہ کھولوں گی۔ انشاءاللہ۔

آپ سب نئے تحریری مقابلے کے لیے کسی عنوان کی رائے دے سکتے ہیں۔ سب بتائیں کہ اگلا عنوان کیا رکھا جا سکتا ہے، پھر اس میں سے کسی ایک کو منتخب کر لیں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
ابو شامل بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم ہو اور زیادہ ۔
اور سارہ پاکستان اور عندلیب کو بھی بہت بہت مبارک باد قبول ہو ۔ آپ لوگوں کی کوششیں بھی بہت اعلی پائے کی تھیں ۔ اور باقی جنہوں نے لکھا وہ بھی عمدہ لکھا ۔ میری طرف سے سب مبارک باد کی مستحق ہیں ۔ میری وہی ایک رٹ کہ آپ لوگوں میں نہ صرف لکھنے کی صلاحیت محترک کرنی تھی بلکہ آپ کو اپنے اردگرد غور و فکر کرنے پر مجبور کرنا تھا ۔ سو اس میں خاصی کامیابی نصیب ہوئی ۔ مجھے امید ہے آئندہ موضوع پر آپ پہلے سے زیادہ فعال ہونگے ۔ اور اصل موضوع کو فوکس کرکے مذید باریکیوں کیساتھ نئے مشاہدات اور نظریات سامنے لائیں گے ۔
 

جیا راؤ

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ابو شامل جی آپ کو۔۔۔۔ :):)
ہم نے آپ کا مضمون آج پڑھا ہے۔۔۔۔ :-P :grin:
ماشاءاللہ بہت ہی خوب لکھا آپ نے۔۔۔۔ پڑھ کر طبیعیت سیر ہو گئی۔۔۔۔
اللہ کرے زورِ قلم اور۔۔۔۔
خوش رہئیے ہمیشہ۔۔۔ :):)
 

جیا راؤ

محفلین
سارہ آپ کو بھی بہت مبارک ہو کہ زیادہ پیچھے نہیں آپ بھی۔۔۔۔ :grin:
آپ کا مضمون تو ہم پہلے پڑھ چکے تھے مگر جلدی میں اس پر بھی رائے رہ گئی تھی۔۔۔۔
اب وہیں لکھتے ہیں۔۔۔ :)


عندلیب آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔ :):)
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ابو شامل آپ کو !!!

congrat_1.jpg




عندلیب اور سارہ پاکستان کے مضامین بھی قابل تحسین ہیں ۔۔ ان کو بھی بہت مبارک ۔۔۔: )
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو فہد۔۔ اور سارہ اور عندلیب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ان کو بھی مبارک۔ افسوس کہ میں کسی کا مضمون پڑھنے کی ہمت نہیں کر سکا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میری طرف سے بھی آپ سب کو بہت بہت مبارکباد مقابلے میں حصہ لینے پر۔ فہد اور سارہ آپ کو بہت مبارک ہو اتنا اچھا لکھنے پر اور ووٹرز کی پسندیدگی کی سند پانے پر :)
 

ابوشامل

محفلین
عارف، زین، جہانزیب، ماوراء، زینب، ظفری، جیہ، عبدالمجید، طالوت، ظہور سولنگی، جیا راؤ، سارہ خان، اعجاز اختر صاحب اور فرحت کیانی آپ سب کی مبارکباد سر آنکھوں پر۔ ہم اپنی رائے کیونکہ ادی سارہ پاکستان کے حق میں رکھتے تھے اور ہیں اس لیے ہم تہہ دل سے ان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ مضمون کو موضوع پر رکھ کر لکھنے کا حق دراصل انہوں نے ہی ادا کیا۔ عندلیب صاحبہ کو بھی بہت بہت مبارکباد۔
 

زونی

محفلین
ابو شامل بہت مبارک ہو آپکو مقابلہ جیتنے پر اور باقی سب لوگوں کو بھی جو مقابلہ میں شریک ہوئے :)
ویسے میں نے ابھی تک کوئی مضمون نہیں پڑھا ، سوچا تھا کہ سب اکٹھے پڑھونگی ٹائم نکال کے :(
 

ماوراء

محفلین
ایک بات شاید کسی کو یاد نہیں۔۔ ووٹنگ کا تھریڈ پوسٹ کرتے ہوئے میں نے ذکر کیا تھا کہ عام رائے شماری کے ساتھ ساتھ پینل بھی بہترین مضامین کا انتخاب کرے گا۔ 20 فیصد حصہ عام رائے شماری اور 80 فیصد حصہ پینل کے نتائج پر مشتمل ہو گا۔ حتمٰی نتائج کا اعلان یکم جنوری کو کیا جائے گا۔
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو
میں اس دن امیج ڈھونڈ ہی رہی تھی کہ یہ تھریڈ گائب ہو گیا اور ایسا غائب ہوا کہ مجھے آج ہی ملا ہے سو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو ابو شامل آئندہ بھی کسی کو جیتنے کا موقع مت دیجیے گا


 
Top