تعارف ابو شامل - اردو محفل کے نئے رکن

شمشاد

لائبریرین
ابو شامل اردو محفل کے نئے رکن ہیں۔ 2 مارچ کو شمولیت اختیار کی اور اب تک 15 خطوط لکھ چکے ہیں۔

تعلق کراچی سے ہے، پیشہ صحافت ہے اور دلچسپیاں بقول ان کے ٹکٹ، سکے، کرنسی اور نقشہ جات جمع کرنا، کتابیں پڑھنا، بالخصوص تاریخی، تاریخی و دیگر موضوعات پر وکیپیڈیا پر مضامین لکھنا اور ساتھ ہی ساتھ یہ اردو وکیپیڈیا پر منتظم بھی ہیں۔

میں ابو شامل کو اردو محفل کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

خاور بلال

محفلین
صاحب!
سنا ہے کہ صحافی خطرناک لوگ ہوتے ہیں

اگر بچپن میں‌میرے سر پہ چائے گرتی تو شاید میں بھی صحافی بنتا :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو ابو شامل ہی بتا سکتے ہیں۔

اور یہ سر پر چائے گرنے سے کوئی صحافی بن جاتا ہے کیا؟

(مذاق : آپ نے تو بچپن سے ہی ٹوپی پہن رکھی ہے، چائے گرتی بھی تو کیا کرتی؟)
 

ابوشامل

محفلین
نوازش

سب سے پہلے تو آپ حضرات کا شکریہ، جو کچھ میرے بارے میں اہم تھا وہ میں نے تعارف کے صفحے پر بتادیا، آپ لوگ کچھ اور پوچھنا چاہتے ہیں تو بتادیں گے۔

رہی بات خاور بلال :lol: کی، تو ان صاحب کو مجھ سے خدا واسطے کا بیر ہے، :oops: نجانے کیوں پہلے دن سے میرے پیچھے پڑے ہیں، :roll: حالانکہ میں نے ہمیشہ ان کے کاموں پر ان کی ستائش و حوصلہ افزائی ہی کی ہے؟ سمجھ نہیں آئی، :? پتہ نہیں کس قبیل کا آدمی ہے، :?: ہے تو چھوٹا سا
 

شمشاد

لائبریرین
چھوڑیں اس بات کو، آپ یہ بتائیں کہ کب سے تعلق ہے صحافت سے، فری لانس ہیں یا کسی خاص روزنامے - جریدے کے ساتھ منسلک ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین
سب سے پہلے معذرت

بہت بہت شکریہ اراکینِ محفل! سب سے پہلے تو آپ حضرات سے بہت زیادہ معذرت، میں چند دنوں غیر حاضر رہا کیونکہ میری چھٹیاں تھیں اور میں ان دنوں میں انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتا۔ بہرحال !!!
شمشاد صاحب! میں 2001ء سے صحافت سے وابستہ ہوں، اور گذشتہ ڈھائی تین سال سے پاکستان کی سب سے پہلے نجی خبر رساں ادارے (نیوز ایجنسی) پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سے وابستہ ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
تپی تپی!!

بس صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا!! اب پتہ چلا کہ دوسرے کو ذلیل کرنا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن جوابی حملہ سہنا بہت مشکل۔
عزت کریں اور عزت کرائیں !!
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خاور بلال کے ساتھ آپ کا کیا مسئلہ ہے؟

محفل پر کچھ اچھا نہیں لگ رہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچی جا رہی ہے۔

باقی باتیں بعد میں کرتے ہیں، پہلے یہ مسئلہ حل کر لیں۔
 
Top