ابن صفی لائبریری

معذرت! اگر آپ موضوع سے دھوکا کھا کر یہاں وارد ہوئے!!

یہاں جاسوسی ناولوں کے ایسے عنوانات پوسٹ کیجئے جو آپ کی سمجھ سے اگر ابن صفی موصوف با حیات ہوتے تو لائبریریوں کی زینت ہوتیں۔

وہ نام مرکب بھی ہو سکتے ہیں مفرد بھی۔
 

تعبیر

محفلین
اف پھر ابن صفی :(

سعود ان سے لگاؤ کی وجہ کہیں یہ تو نہیں کہ آپ بھی ابن سعید ہیں :confused:
میں اپنی طرف سے کہوں گی کہ میرا اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے تو

جاہلوں کا جزیرہ/ریگستان :grin:
 
اف پھر ابن صفی :(

سعود ان سے لگاؤ کی وجہ کہیں یہ تو نہیں کہ آپ بھی ابن سعید ہیں :confused:
میں اپنی طرف سے کہوں گی کہ میرا اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے تو

جاہلوں کا جزیرہ/ریگستان :grin:

نہیں بلکہ کسی حد تک یہ ممکن ہے کہ ان سے لگاؤ کے باعث میں بھی ابن سعید لکھتا ہوں۔ :) در اصل موصوف کی اردو کے تئیں گراں قدر خدمات کو شائقین اردو ادب کبھی فراموش نہیں کر سکتے (حتیٰ کہ وہ بھی نہیں جو بغلوں میں جاسوسی دنیا اور عمران سیریز دبائے موصوف کے خلاف بولنے اسٹیج پر کھڑے ہو جاتے تھے) :)

خیر ابن سعید تو میں اس وقت سے بھی پہلے سے ہوں جب پہلی بار مجھے کھلی ہوا میں چھینک آئی تھی۔ ویسے ابن سعید لکھنے کے کچھ فائدے ہیں جو کبھی فرصت میں بیان کرونگا۔

فی الحال اتنا کہوں گا کہ عنوان بہت عمدہ دیا ہے آپ نے بھی اور اعجاز چاچو تو خیر ان کی تو بات ہی جدا ہے۔ (بلا شبہ انہوں نے مونچھ مونڈنے والی پڑھ کھی ہے) :grin:
 
Top