مبارکباد ابن سعید ان انڈیا

تیشہ

محفلین
اس دن میں نے تقریباً سوا گھنٹے کے بعد دوبارہ بھی فون کیا تھا لیکن تب بھی آپ سے بات نہیں ہو سکی تھی۔

اور کل امریکہ پہونچ کر نیویارک کے کینیڈی ائیر پورٹ سے آپ کو کال کی۔ جن محترم نے فون اٹھایا ان سے اپنا تعارف کرایا اور آپ سے بات کرانے کو کہا تو موصوف نے کہا کہ رانگ نمبر ہے۔ میں نے مزید کہا کہ آپ یو کے سے ہیں ناں انھوں نے ہاں کہا اور فون کاٹ دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انھیں کیا کنسرن تھا بہر حال دوبار کال کرنے کی میری ہمت نہیں ہوئی۔ خیر اب میں ورجینیا میں ہوں اور آپ جب چاہیں میرے نمبر پہ فون کر سکتی ہیں۔

جی ابن ِبھیا ۔۔ اسی لئے لکھا تھا پہلے مجھے بتادیتے تو میں موبائل ہاتھ میں لے لیتی کیونکہ ایک ہی نمبر سب کے یوز میں رہا ہے کوئی پتا نہیں چلا کب کس وقت کس محترم یا محترمہ کے پاس ہوتا تھا ۔۔ ہوسکتا ہے کسی ایسی جگہ بزی ہون جب بات نہ کرسکے ہٰو ،، خیر اسی لئے کل میں نے ہوٹل کا نمبر بھیجا تھا اور آپ سے بات بھی ہوگئی تھی ۔۔
اب بتائیے طبعیت کیسی ہے ؟
میں کچھ دیر پہلے ہی پہنچی ہوں آرام شرام کررہی ہوں اب اپنی شاپنگ کھولنے کو بےتاب ہوں۔۔
 

تیشہ

محفلین
اوہو ، :( اللہ خیر کرے ۔۔ جلدی سے صحتیاب ہوجائے آپ ۔ ڈینگی فیوِر کا مجھے زیادہ پتا نہیں ہے کہ کیا ہے کیسا ہے مگر پاکستان میں سناُ تھا لوگوں کو پڑجاتا ہے یہ بخار۔ ۔
اللہ بچائے سب کو ان بیماریوں سے ۔۔
اللہ آپکو پہلے جیسا ٹھیک کردے ۔ :praying:
 

الف عین

لائبریرین
سعود یہ تو فکر کی بات ہے، جلد سے جلد چیک اپ کرا لو، کچھ ڈائگنوسٹٹک ٹیسٹس ہوتے ہوں تو کروا لو۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سعود بھیا کے قریب رہنے والے انکی طبیعت معلوم کریں ۔ اور اگر انکا کوئی عزیز ان کے پاس نہیں ہو تو پلیزاس وقت میں انکی مدد کریں۔ رب کریم انہیں جلد از جلد صحت یاب فرمادے ۔آمین۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ہم سب کی دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔ انشا اللہ پیارا اللہ جی جلد آپ کو صحت عطا فرما دیں گے۔بس آپ کی ہمت کا امتحان ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جی ابنِ ِبھیا ، گئے تھے آج آپ ڈاکٹر کے ہاں :confused: کیا کہتا ہے ۔؟ کیا ٹیسٹ دئیے ؟
اور اگلی اپوائنمٹ کب کی دی ہے اُس نے ۔؟
 
جی اپیا ڈاکٹر نے کہا اب آپ کو کوئی بھی دوا لینے کی ضرورت نہیں۔ صحت بہتر ہو رہی ہے۔ جمعہ کو دوبارہ ملاقات کے لئے کہا ہے۔ کیوں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ رپورٹ ایک لیب سے نہیں آیا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، اپنا بہت خیال رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ آمین ۔
 

تیشہ

محفلین
جی اپیا ڈاکٹر نے کہا اب آپ کو کوئی بھی دوا لینے کی ضرورت نہیں۔ صحت بہتر ہو رہی ہے۔ جمعہ کو دوبارہ ملاقات کے لئے کہا ہے۔ کیوں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ رپورٹ ایک لیب سے نہیں آیا تھا۔

جمعہ کو ضرور یاد سے جائیے گا اپوائنمٹ مس نہیں کرنی ۔۔ سستیُ نہ کیجیے گا (میری طرح :battingeyelashes:
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ کہ تم یہاں آ تو گئے اپنی خیریت کی اطلاع دینے۔ تمہاری طرف سے فکر تھی۔ اب جمعے کو کوئی اور ٹیسٹ بھی لکھ سکتے ہیں۔ بہر حال ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
جی اپیا ڈاکٹر نے کہا اب آپ کو کوئی بھی دوا لینے کی ضرورت نہیں۔ صحت بہتر ہو رہی ہے۔ جمعہ کو دوبارہ ملاقات کے لئے کہا ہے۔ کیوں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ رپورٹ ایک لیب سے نہیں آیا تھا۔

جی ابن ِ بھیا آج جمعہ ہے ۔ کیا کہا ڈاکٹر نے ؟ رپورٹ کیا آئی ؟
 

وجی

لائبریرین
ابن سعید صاحب کیا ہوگیا آپ کو
اتنے کمزور تو نہیں سمجھتے تھے آپکو کہ ایک ہوا بدلی سے بیمار پڑجائیں گے آپ
اب کیسے ہیں
ویسے یہ بیماری ہے یا پھر گھر والوں کی یاد
خیر اللہ آپ کو جلد صحت و تندورستی عطا کرے آمین
 
Top