1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

غالب آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 24, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک
    کون جیتا ہے تری زُلف کے سر ہونے تک
    دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
    دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک
    عاشقی صبر طلب ، اور تمنّا بیتاب
    دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک
    ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
    خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
    پرتوِ خُور سے ، ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
    میں بھی ہوں ، ایک عنایت کی نظر ہونے تک
    یک نظر بیش نہیں فُرصتِ ہستی غافل !
    گرمئِ بزم ہے اِک رقصِ شرر ہونے تک
    غمِ ہستی کا ، اسدؔ ! کس سے ہو جُز مرگ ، علاج
    شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,170
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ جناب یہ خوبصورت غزل پھر سے یاد دلانے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,057
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے ، لیکن
    خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ وارث بھائی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

    بہت بہت شکریہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر