آپ کے نام کا مطلب اور اثر

عاطف بٹ

محفلین
ہاہاہاہاہا...نہیں ناعمہ..ایسا نہیں ہے .ٹہنا نا گواہ ڈڈو..(ہمارےچھچھ ایریا میں ٹہن اُس نہرکو بولتےہیں جو گاؤں میں پانی اکھٹا ہونےسےبن جاتی ہےاور ڈڈو.مینڈک کو)اسی لیے اردومیں عیسی کا گواہ موسی اور پنجانی میں ٹہنا نہ گواہ ڈڈو...lollllll
"ٹہنا نا گواہ ڈڈو" پنجابی نہیں، پوٹھوہاری میں کہتے ہیں۔ پنجابی میں "خواجہ دا گواہ ڈڈو" ہوتا ہے۔
 

محمد ساجد

محفلین
محمد ----- قابلِ تعریف، پسندیدہ
ساجد ---- سجدہ کرنے والا

شکر ہے اس بابرکت ذات کا کہ میرے نام سے پہلے محمد جڑا ہوا ہے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عینی، آپ کو اس بات کا پس منظر نہیں پتہ، اس لئے آپ غلط کہہ رہی ہیں۔ کسی وقت مقدس سے پوچھیں کہ "خواجہ کا گواہ ڈڈو" کا پس منظر کیا ہے، پھر آپ کو یہ بات شاید غلط نہیں لگے گی۔
ارے بھیا میں نے یہ ڈدو والی بات پر غلط نہیں کہا وہ نام کے مطلب کی بات کر رہی تھی میں۔
 

نایاب

لائبریرین
محمد ----- قابلِ تعریف، پسندیدہ
ساجد ---- سجدہ کرنے والا

شکر ہے اس بابرکت ذات کا کہ میرے نام سے پہلے محمد جڑا ہوا ہے
محترم بھائی
احمد کا معنی ہے تعریف کیا گیا
محمود کا معنی ہے زیادہ تعریف کیا گیا
اور محمد کا معنی ہے سب سے زیادہ تعریف کیا گیا۔
ماشاءاللہ
بلا شبہ بہت پیارا نام ہے آپ کا ۔
 
Top