آپ کی گاڑی کا نمبر کیا ہے

پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
زکریا نے کہا:
ایک اور بات: اپنی گاڑی کا نمبر لکھنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ کیا آپ اسے ساری دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ کیا اس سے آپ کی پرائیویسی متاثر ہو گی؟
کیا یہاں کسی نے درست نمبر بتایا ہے؟ :roll:

کم از کم میں نے تو درست لکھا ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:

لیکن تمہاری اس سے پہلے والی گاڑی کا نمبر تو 420 تھا، لگتا ہے اب ترقی کر گئی ہو۔ :wink:
میری گاڑی اور 420۔۔؟؟
273_crying_1.gif

273_guns2_1.gif
 

ماہ وش

محفلین
اپنی گاڑی کا نمبر لکھنے کی بات تو ایویں‌ ہے ،، ایک بات شیئر کرتا ہوں‌ آپ لوگوں‌کےساتھ ۔۔۔ متحدہ عرب امارات میں گاڑی سے زیادہ اس کا نمبر مہنگا ہوتا ہے ،، نمبر جتنا کم ہندسوں‌کا ہوگا اس کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوگی اور اگر ڈبل فگر یا ٹرپل فگر ہے مثلا 222 یا 3333 وغیرہ تو اس کی قیمت اسی حساب سے زیادہ ہوگی ، یہ قیمت لاکھوں درہم تک ہو سکتی ہے ۔ اور اس کی وجہ صرف اسٹیٹس سمبل ہے اور کچھ نہیں‌ ، جہاں‌مہنگی گاڑی ہر ایک کی پہنچ میں‌ ہو وہاں انفرادیت کے لئے اس کے نمبر کی قیمت آپ کے مقام کا تعین کرتی ہے ۔۔

ایک اور بات یہاں موبائل فون نمبرز بھی منہ مانگے داموں پر فروخت ہوتے ہیں ‌۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی یہی حال ہے بلکہ متعلقہ محکمہ یہاں ایسے نمبروں کی بولی لگواتا ہے، جو زیادہ بولی لگائے، اس قسم کا نمبر اسی کا۔
 

بدتمیز

محفلین
لگتا ہے آپ دونوں پاکستان نہیں گئے کافی عرصے سے۔ وہاں یہ کام نہ جانے کب کا ہو رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں یہ کام سرکاری سطح پر ہوتا ہے، پاکستان میں سفارش کا زور چلتا ہے۔ میں خود ایک ایسا ہی نمبر سفارش کے زور پر لے چکا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
میری بلیلہ کا نمبر ہے
Kcf-5085
رنگ کسی الہڑ مٹیاری کی زلفوں کی طرح ۔۔۔
اور سبک خرامی ۔۔ توبہ ہے ۔۔ بادِ صبا کی مانند
توجہ مانگتی ہے بیویوں سی۔

(قصیدہ بلیلہ شریف خاصا طویل ہے اسی پر اکتفا کیجئے )
 

الف عین

لائبریرین
چلو میں بھی بتا دوں۔ یوں بھی میں راز نہیں رکھتا اپنی باتیں
Ap13c 7600
اے پی سے مراد آندھر پردیش ریاست، 13 حیدر آباد بلکہ اس کا خیرت آباد بلاک ہے۔ سی۔ اس لئے کہ شروع کا نمبر ہے 1998 کا، اب تو نمبرس دو حرفی چل رہے ہیں یعنی زیڈ کے بعد اے اے، اے بی۔ وغیرہ 7600 اصل نمبر ہے۔ سلور گرے سینٹرو۔
 

ابوشامل

محفلین
کراچی، سندھ میں عام گاڑیوں کے نمبر پہلے A سے Z تک چلے پھر اس کے بعد Aa اور Ab سے سیریز چلی اس کے بعد پھر Aaa اور Aab سے شروع ہو کر آج کل Aqf بلکہ اس سے بھی کہیں آگے پہنچ چکی ہے۔ واحد حرفی انگریزی لفظ کے ساتھ 4 اعداد ہوا کرتے تھے جیسے A-4465 جبکہ سہ حرفی کے ساتھ تین اعداد ہی ہوتے ہیں جیسے Acb-365 ۔ علاوہ ازیں مختلف گاڑیوں کے لیے مختلف نمبر ہیں پیلی ٹیکسیوں کے لیے نمبر P سے شروع ہوتا ہے اور بالعموم یوں ہوتا ہے Pg-5314 ، کالی ٹیکسیوں اور بسوں کا J سے جیسے Jf-2346 ، کراچی کی موٹرسائیکلوں کا K سے جیسے Kch-369 ، سفارت خانوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ لال رنگ کی ہوتی ہے اور نمبر C سے شروع ہوتا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سبز رنگ کی ہوتی ہے اور G سے شروع ہوتی ہے جیسے Gp اور Gs مطلب گورنمنٹ آف پاکستان اور گورنمنٹ آف سندھ۔
 
Top