1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

تیرہویں سالگرہ آپ کی فرمائش: محفلین سے درخواست کیجیے

شکیب نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 5, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    محمد امین صدیق بھائی
    مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک فرمائش پر عمل کیجیے.

    1) پچھلے ایک ہفتے کے اپنے مشاہدات کو کم از کم پندرہ آسان ترین اردو کی سطروں میں لکھیے.

    2) اگر باز نہیں آ سکتے (بالکل آنا بھی نہیں چاہئیے!) تو جیسا آپ لکھتے ہیں ویسا مراسلہ لکھنو سٹائل میں بول کر یہاں آڈیو پیغام شامل کیجیے.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,780
    ماشاءاللہ! آپ واقعی بہت ذہین ہیں۔ اس بہانے سعادت میاں کے ایک ہزار مراسلہ جات مکمل ہو جائیں گے۔ بہت خوب! :) ویسے ہمیں سعادت بھیا کے لیے مبارک بادی دھاگے کے کھلنے کے آثار دُور دُور تک نظر نہیں آتے ہیں۔ ابھی بھی دیکھ لیجیے گا کہ بغیر جواب دیے، محض پسندیدگی کی ریٹنگ دے کر غائب ہو جائیں گے، مبادا کوئی مراسلہ 'تلف' ہو جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    شکیب

    اپنا کلام پابند بحور والے زمرے میں شریک کیجیے اور اس کی مزاحیہ تشریح کی اجازت دیجیے.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,623
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    یہ فرمائشیں کرنے سے زیادہ زچ کرنے کا سلسلہ معلوم ہو رہا ہے۔ :(
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  5. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    عدنان بھائی سے فرمائش ہے کہ لگاتار پندرہ دن تک املا کی اغلاط کے بغیر مراسلے لکھ کر دکھائیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    کہیں ہماری یہ فرمائش بھی اسی زمرے میں تو نہیں آرہی ہے:
    :thinking::thinking::thinking:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,021
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ویسے عنوان دیکھ کر یوں لگا تھا کہ فرمائشی غزلیں سنی جا رہی ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    شاعر کو خواب میں بھی۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  9. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہادیہ
    ڈاکیا ڈاک لایا والی لڑی میں مابدولت کی جانب سے ٹھیٹھ مابدولت سٹائل میں اردو محفل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کیجیے.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم

    میری فرمائش تمام محفلین سے ہے کہ سب یہاں ایک دوسرے کے ساتھ احترام ، خلوص اور بھائی چارگی کا برتاؤ اپناتے ہوئے یہاں کے تعمیری اور تخلیقی ماحول کو ترقی دیں اور گاہی پیش آ نے والے غیر ضروری و نقصان دہ معاملات میں خصوصیت سے اس امر پر توجہ رہے کہ ہماری انفرادی توانائی و صلاحیتیں ضایع نہ ہونے پائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,384
    موڈ:
    Cheerful
    حالانکہ میں یہ چاہتا تھا کہ فرمائش نمبر2 کی تکمیل کروں جو میری معزز بہن مریم افتخار نے اپنے بھیا یعنی مجھ ناچیز سےکی ہے ،لیکن فی الحال یہ ناممکن ہے چناچہ فرمائش نمبر 1 پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شاید میں پہلا محفلین ہونگا جو یہاں پر کوئی فرمائش پوری کر رہا ہو،
    پچھلے ہفتے اپن اپنی بیوی بچّوں کو لے کر اپنے اپنے سسرال گیا نئیں،پھر ادھر تھوڑا بہت ٹیم گزارنے کے بعد اپن تو گھر کے لئے نکل لیا لیکن بچا لوگ وہی پہ رہ گیا،ابھی ہم گھر نہیں پہنچا تھا کہ راستے میں ایک عجیب واقعہ ہوا جس نے میرا کھوپڑی گھما دیا لیکن بات کو سمجھا کرو نئیں اگر ہم اس واقعہ کا ذکرادھرکو کرنے لگا اورسارامحفلین بورہونے لگیں گا۔
    ادھر کو جب ہم گھر پہنچا تو کیا کیا! کچھ نہیں : بس ایک کتاب اٹھایا اور پڑھنا شروع کردیا لیکن ہمارا ذہن ہمارا دماغ پتا نہیں کدھرتھاکہ کتاب سے بھی کوئی مزا نہیں آیا۔
    لیکن مریم بہن یہ تو ایک دن کا بات سے پورا 15 لائنیں پورا ہوگیا ۔ ابھی ہم پورا ہفتے کا بارے میں لکھیں تو یہ پورا صفحہ بھر جائے گا!
    چناچہ فی الحال یہیں تک۔ شکریہ ۔:):)
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 5, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • زبردست زبردست × 3
  12. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,474
    موڈ:
    Cool
    محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ! ایسا بالکل مت کرنا۔ ایسا کیا تو اتنے ہی دنوں کےلئے سید عمران بھائی کو آرام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ جو نہ آپ کو پسند ہے نہ مجھے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  13. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہائے دشمنان جان و دل!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    کیا باقی سب نے املاء میں غلطیاں کرنا چھوڑ دی ہیں؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ !
    راحت جاں روح افزاء ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,474
    موڈ:
    Cool
    باقیوں کا علم نہیں، لیکن مجھ سے ایسی غلطیاں ضرور ہوتی رہیں گی۔
     
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    واقعی!
    فوری طور پر درستگی کی جانب آئیے۔ :)
     
  18. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,782
    موڈ:
    Asleep
    کچھ اور خواہش کرتے تو بہتر ہوتا، شائد قبولیت کی گھڑی تھی۔ کیونکہ ہمارے فون میں تو یہ موجود ہے۔ :sneaky:
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,021
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہاں پر جاسمن بہن والا کمنٹ۔
    زبردست پر ڈھیروں زبریں ََََََََََََََََََ
     
    • متفق متفق × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,474
    موڈ:
    Cool
    جی ضرور ۔ کوشش تو رہے گی۔ پر امید کم ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر