1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

تیرہویں سالگرہ آپ کی فرمائش: محفلین سے درخواست کیجیے

شکیب نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 5, 2018

  1. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,617
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    تدوین : اس لڑی میں آپ محفلین سے کسی چیز یا کام کی فرمائش کر سکتے ہیں جو یا تو ان کی فیلڈ سے متعلق ہو، یا ان کا کوئی غیر تکمیل شدہ کام جو آپ چاہتے ہیں کہ تکمیل تک ضرور پہنچنا چاہیے. خواہش بڑی بھی ہو سکتی ہے (کسی سافٹ ویئر یا فانٹ کی درخواست) اور چھوٹی بھی(کسی مضمون کی یا آپ کے لیے ڈی پی کی درخواست وغیرہ)...
    1. جس سے درخواست کی جا رہی ہے وہ اسے قبول کرنے میں آزاد ہے،کوئی زور زبردستی نہیں!
    2. فرمائش کی تکمیل کے لیے افرادی قوت کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا جا سکتا ہے!
    3. اگر آپ بھی کسی تجویز /فرمائش سے متفق ہوں تو "زبردست" "متفق" وغیرہ کی ریٹنگ سے تائید کریں...
    =======================================
    ممکن ہے کہ ہماری "بے جا" فرمائشوں کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے نا ممکن ہو، چنانچہ انکار کر دیا جائے... اس صورت میں ہم سب کو"سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے" کی عملی تفسیر بننا ہوگا! البتہ "مراسلہ برائے انکار" پر دوستانہ و غمناک کی ریٹنگز ضرور دیجیے گا، کہ خمیدہ سر کے ساتھ بھی بلیک میلنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے...

    نیز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس چیز/کام کی درخواست کی جا رہی ہو اس میں اور افراد کی ضرورت پڑے، کیونکہ غم عاشقی/روزگار سبھی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور اکیلے ان چیزوں کے لیے وقت نکالنا کسی کا "فعولن تریہا" بھی کر سکتا ہے!( یا نکال سکتا ہے...تریہا کے گرامر سے ہم واقف نہیں) چنانچہ ان کا ہاتھ بٹانے کے لیے احباب کو آگے بھی آنا ہوگا... ویسے اندازہ ہے کہ ہمارے ہاتھ بٹانے سے ان کے اتنے کام بڑھیں گے کہ وہ جھنجھلا کر خود ہی سے مکمل کرنے کی ٹھان لیں گے... کیا خبر ہمیں راستے سے ہٹنے کے لیے معاوضہ بھی دیں، اس سے کچھ آمدنی بھی ہو جائے گی!

    اور قوی امکان اس بات کا بھی ہے کہ ہر چند بندہ انکار کا ارادہ کیے بیٹھا ہو لیکن ہماری "زبردستیوں" اور "متفق" سے اس کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ غم عاشقی اور روزگار کو پس پشت ڈال دے...

    سب سے زیادہ دعاؤں کے حقدار تو وہ ٹھہریں گے جو ہماری محبت بھری فرمائشوں پر "میں صدقے، میں واری" کہتے ہوئے بغیر چوں کیے تیار ہو جائیں! یہی لوگ ہیں جو ہمارے دلوں پر حاکم ہیں... یہی حق ہے اور اسی پر فتوی ہے!
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 5, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,617
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    سید ذیشان بھائی سے درخواست ہے کہ "عروض" انجن کی آفلائن اپلیکیشن بنائیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • متفق متفق × 2
  3. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,474
    موڈ:
    Cool
    آپ سے ہماری درخواست:

    ماسٹر جی: کہنا کیا چاہ رہے ہو
    رنچھوڈ داس: کتابیں ،سر۔ booksبھول گیا ہوں۔
    ماسٹر جی: تو سیدھا سیدھا نہیں کہہ سکتے تھے؟

    یہاں نہ شاگرد کو نہ ہی ماسٹر جی سیدھا سیدھا پسند ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  4. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,156
    جھنڈا:
    Pakistan
    شکیب بھائی سمجھ میں نہیں آیا کچھ بھی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,474
    موڈ:
    Cool
    یہ لو شکیب بھائی ہماری بات کی تصدیق ہو گئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,012
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دوسرا مراسلہ دیکھ لیں۔ ویسے ہی سمجھ آ جائے گا۔
    پہلا صرف فلسفہ جھاڑنے کے لیے ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 12
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,156
    جھنڈا:
    Pakistan
    لاحول!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    سیدھے سبھاؤ یہی فلسفہ ہے کہ منے میاں فرمائشیں کیا کریں گے۔ اگر پوری ہو گئیں تو خوشی کا اظہار کریں گے۔ اگر پوری نہ ہو سکیں تو رو دھو کر چپ کر جائیں گے۔ :)
     
    • متفق متفق × 3
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,012
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکیب بھائی سے درخواست ہے کہ اپنے قافیہ فائنڈر کی ویب یوٹیلٹی اور اینڈرائڈ ایپ بنائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    ان شاء اللہ آپ کے دل پر حاکم ہمیشہ " میں صدقے میں واری " کی صدا بلند کرتے اپنی حاکمیت کو قائم رکھیں گے ۔
    آپ کھلے دل فرمائیش کر دیکھیں ۔۔۔۔۔ مالی دا کم پانی دینا سو یقین کامل سے فرمائیشیں کیئے جائیں ۔
    ان شاء اللہ پوری ہوں گی ۔ اور جو پوری نہ ہو پائیں ان کے لیئے امید کا دامن تھامے اللہ سوہنے کی حکمت پر صبر اختیار کرنا ہی بہتر عمل ۔
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,617
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    مراسلہء اول میں ========کے اوپر تدوین کر کے "سیدھی بھاشا" کا استعمال کر لیا گیا ہے!
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 5, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,617
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    سارے محفلین کے لیے فرمائش کرنے کی راہیں کھلی ہیں، آپ بھی شوق سے کسی کا گریبان پکڑیں...:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    جی ضرور! عدم تشدد کے پرچار کا الگ سے شکریہ!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہم سید عمران اور فرقان احمد بھائی صاحبان سے محبت اور اپنائیت بھری درخواست کرتے ہیں کہ اپنی ڈی پی پر اوتار تبدیل کرتے ہوئے اپنی تصویر آویزں فرمائیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    فرمائش پوری نہ ہونے پر آپ کے پاس کیا آپشن بچیں گے، پہلے یہ بتلائیے! اگر شور شرابا ڈالنا ہے تو ہم سوچتے ہیں، اگر خاموش رہنا ہے تو ہم اس بابت سوچیں گے بھی نہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • غمناک غمناک × 1
  16. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,156
    جھنڈا:
    Pakistan
    کالا باغ ڈیم بننے تک اس کام کو ملتوی سمجھیں!!!
    یعنی نا ہی سمجھیں!!!
    :sneaky::sneaky::sneaky:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • غمناک غمناک × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا ہم نے نہ پہلےکبھی محفل میں شور شرابا کیا ہے اور نا اب ہم سے ایسی کوئی امید کرنا ۔بس چپ کر کے کونے میں پڑجائیں گے ۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 5, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,779
    آپ کی یہی جملہ 'املائی ادائیں' ہماری جان لے کر چھوڑیں گی۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کی مرضی ،اس میں ڈیم کی تعمیر سے آپ کا کیا واسطہ ۔
    ٹھیکے ملنے کی کوئی امید ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سعادت
    اس لڑی میں زیادہ سے زیادہ تین دن میں 69 اشعار لکھیے.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر