آپ کی زندگی کا اپنا مزاحیہ واقعہ ۔

وزارت پانی اور بجلی کی ایک عمارت میں سیکیورٹی کیمروں کا ایک نظام نصب کیا گیا جس کے ذریعے پوری عمارت کا چپہ چپہ اندر اور باہر سے نظر آتا تھا مانیٹرنگ روم میں۔
میں نے مانیٹرنگ روم میں اپنے ایک فنی کو چیلنج دیا کہ دو منٹ میں بتاؤ کہ اس سسٹم میں کیا خرابی ہے، 5 منٹ تک فنی جواب نہیں دے سکا۔ تو میں نے اسکو جواب بتادیا کہ،
کہ ان کیمروں کی وجہ سے اب کوئی بندہ دیوار کے ساتھ لگ پیشاب نہیں کر سکتا :shameonyou::rollingonthefloor:
 
قیصرانی

لائبریرین

فنی کیا بلا ہے؟
 
ہنس تو نہیں سکا کیونکہ مجھے اس فعل سے سخت چڑ ہے جو دیوار کے ساتھ کیا جانا تھا :(
اور مجھے بھی چڑ ہے لیکن جس کو چیلنج دیا تھا اس کو اسکی عادت ہے اور چیلنج ہارنے کے بعد اس نے بتایا کہ وہ اس دیوار کے ساتھ یہ کام کئی دفعہ کر چکا ہے۔ :noxxx:
 
سلمان حمید

محفلین
یہ واقعہ مزاحیہ تو نہیں لیکن ماضی کی ایک حسین یاد ضرور ہے۔
مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ مجھے امی کا لاڈلا ہو نے کی وجہ سے سکول کے دنوں میں جیب خرچ کے علاوہ دیگر "عیاشیوں" کے لیے امی سے کبھی کبھی چھوٹے بھائی کو نہ بتانے کی شرط پر کچھ مزید روپے (2 یا 3 روپے) مل جایا کرتے تھے۔ اور میں وہ روپے اپنی گلی کی نکڑ پہ خالی کھڑی آلو بخارے املی کے شربت والی ریڑھی (شام کو جب ریڑھی والا آدمی ریڑھی دھو کر سامان اندر رکھ چکا ہوتا تھا) کے اندر والی سطح پر بچھی پلاسٹک کے چادر میں رکھ دیتا تھا۔
پھر اپنے چھوٹے بھائی کو گھر سے بلاتا اور کہتا کہ ہیرو (شربت والے آدمی کا نام) ریڑھی میں روپے رکھتا ھے اور کبھی کبھی شام کو جلدی میں سارے نکال نہیں پاتا اور پلاسٹک کی شیٹ کے کافی آگے کچھ روپے رہ جاتے ہیں۔ تو میرا بھائی میرے ساتھ جاتا اور ہم وہاں سے میرے ہی رکھے ہوئے روپے نکال لیتے اور پھر خوب گولیاں ٹافیاں کھاتے۔

میں یہ تو نہیں جانتا کہ میرا بھائی میرے بغیر بھی کبھی روپوں کی تلاش میں اس ریڑھی پر گیا ہو اور نا امید لوٹا ہو لیکن میں اسے جب بھی لے کر گیا، اس کو روپے ملنے کی خوشی سے سرشار اچھلتے اور دوکان تک خوش خوش جاتے ہی پایا :)
 
شمشاد صاحب تشریف لے آئے ہیں، انہوں نے یقیناً اپنی عقابی آنکھوں سے ہنسی کے بہت سے فوارے پھوٹتے دیکھے ہونگے، انتظار کر رہا ہوں کب وہ ہمارے ساتھ شئر کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار عرصہ دراز قبل میں نے پریکٹکل لائف میں داخل ہوتے وقت فور سٹروک یاماہا موٹر سائیکل لی تھی تو اس کو ہر ماہ دیکھ بھال کے لئے لے جاتا تھا اتھورائزڈ مکینک کے پاس۔ وہاں ایک بار ایک بندہ آیا ہوا تھا اور کسی چیز کے بارے بتا رہا تھا کہ وہ کام نہیں کر رہی۔ مکینک نے بڑا زور مارا لیکن فالٹ نہیں دکھائی دیا۔ آخر اس بندے نے (سائلنسر نکلا ہوا تھا بائک سے) انتہائی زور سے سے ریس دی اور اسی وقت پاس سے گذرتی ہوئی کسی گاڑی کا ٹائر دھماکے سے پھٹا۔ اب اس بندے کی ساری توجہ اپنی بائک پر تھی اور آپ بہتر جانتے ہیں کہ سائلنسر نکلے بائک کو جب ریس دی جا رہی ہو تو کتنا شور ہوتا ہے۔ ٹائر پھٹتے ہی اس نے خوشی سے نعرہ مارا اور مکینک سے بولا، آئی آواز
 
میں اپنے بہت قریبی دوست کا واقعہ بتاتا ہوں نام لئے بغیر،
عید قرباں کے موقع پر میرے دوست نے اپنی نئی دلہن کو میسیج کیا کہ قربانی کی گائے جو گھر والوں نے خریدی ہے اسکی تصویر بھیجو اور اسکا طریقہ یہ ہو کہ اس کے ساتھ کھڑی ہو کر تصویر بنواؤ اور نیچے لکھ دینا "فرق تلاش کریں" :love:
 
یہ بھی بتانے کی ضرورت نہیں کہ پھر قربانی کس کی قبول ہوئی تھی؟
 
Top