آپ کی رائے

فہد اشرف

محفلین
یہ لیجئیے دن کی تصویر۔۔۔ اتنی تو پتیاں اس پر ابھی آئی ہی نہیں ہیں۔ جبکہ دوسری والی تو دس دن پہلے کی ہیں۔ تب تو بالکل گنجا تھا درخت۔
دو آنکھ اور ایک ناک بنانے کے لیے اتنی پتیوں کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ پتیوں کی غیر حاضری میں leaf buds اور twigs بھی یہ فریضہ انجام دے سکتے ہیں :)۔
آمنا و صدقنا :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دو آنکھ اور ایک ناک بنانے کے لیے اتنی پتیوں کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ پتیوں کی غیر حاضری میں leaf buds اور twigs بھی یہ فریضہ انجام دے سکتے ہیں :)۔
آمنا و صدقنا :)
اچھااااااااااااااااااااااااااا؟
تو ایسا کچھ ہوا ہو گا کیا؟؟؟
تو ہمیں دوبارہ سے چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہے ناَ
مطمئن ہو جائیں کیا؟
لیکن وہ سب جو ہمیں اتنے دن سے ڈرائے جا رہے ہیں، ان کا دل نہ ٹوٹ جائے کہیں؟؟؟
 
فہد اشرف

محفلین
تو ایسا کچھ ہوا ہو گا کیا؟؟؟
ہاں شاید۔
تو ہمیں دوبارہ سے چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہے ناَ
کرتی رہیں۔ ایکسپیریمنٹ بہترین مصروفیت و تفریح ہے۔
مطمئن ہو جائیں کیا؟
جی نہیں۔ اطمینان صوفیوں اور یوگیوں کے لیے ہے عام انسان کو ہمیشہ غیر مطمئین رہنا چاہیے۔
سرگوشی لیکن وہ سب جو ہمیں اتنے دن سے ڈرائے جا رہے ہیں، ان کا دل نہ ٹوٹ جائے کہیں؟؟
وہ سب آپ کے شکر گزار ہوں گے۔ٹوٹے دل لوگ بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں، امر ہو جاتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں شاید۔

کرتی رہیں۔ ایکسپیریمنٹ بہترین مصروفیت و تفریح ہے۔

جی نہیں۔ اطمینان صوفیوں اور یوگیوں کے لیے ہے عام انسان کو ہمیشہ غیر مطمئین رہنا چاہیے۔

وہ سب آپ کے شکر گزار ہوں گے۔ٹوٹے دل لوگ بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں، امر ہو جاتے ہیں۔
مخالف صف میں ایک رُکن کا اضافہ ہو گیا۔ :giggle:
مطلب کہ دھڑلے سے توڑیں دل ؟؟؟
کوئی دفعہ لاگو نہ ہو گی نا ہم پر؟
مصروفیت تو ویسے ہی بہت ہے۔ایک یہ بھی سہی۔
 
شمشاد

لائبریرین
گراں کہاں سے ہو گی، صرف ایک ڈالر کی ایک عدد ملتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ دس پندرہ ڈالر ہی خرچ ہوں گے ناں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گراں کہاں سے ہو گی، صرف ایک ڈالر کی ایک عدد ملتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ دس پندرہ ڈالر ہی خرچ ہوں گے ناں۔
پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
آپ کے لئے ہم نہیں لیں گے ایلفی۔ کیونکہ آپ نے ہمیں ڈرایا نہیں بلکہ حوصلہ بڑھایا ہے کہ ڈرنا نہیں ہے۔
 
انتہا

محفلین
ایسا ممکن ہے کیا؟
ویسے کل سے ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک بار جان جوکھوں میں ڈال کر یہ معمہ حل کر ہی لیں۔
پھر سوچتے ہیں کہ عید میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں۔۔ عید تو گھر والوں کے ساتھ مل کر منا لیں۔ کیا پتہ اگلی عید بھتنیوں کے ساتھ منانی پڑے۔
مخلصانہ رائے ہو تو دیجئیے گا ورنہ ایک چپ میں سو سکھ ہیں۔
صد شکر کہ حوصلہ افزائی کام آئی۔
اب ایک ذرا ہمت کر کے رات میں بھی دوبارہ جا کر دوبارہ دو تین تصویریں لے لیں تا کہ ہمیشہ کے لیے غم سے نجات ملے۔
ہاں نعرہ لگانا مت بھولیے گا...
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صد شکر کہ حوصلہ افزائی کام آئی۔
اب ایک ذرا ہمت کر کے رات میں بھی دوبارہ جا کر دوبارہ دو تین تصویریں لے لیں تا کہ ہمیشہ کے لیے غم سے نجات ملے۔
ہاں نعرہ لگانا مت بھولیے گا...
اگر آج کل میں ایسا کیا اور کچھ غیر متوقع ہو گیا تو ہمارا عید کا جوڑا بیکار جائے گا۔
عید تک صبر نہ کر لیں؟

اور نعرہ کیا لگانا ہے بھلا؟
کہیں مدد مدد چلانے کو نعرے کا نام تو نہیں دے رہے آپ۔ یہاں پکار سن کر آنے والا کوئی نہیں۔ :(
 
بالکل نہیں
اسی ڈر کے ساتھ عید آ گئی تو کیا خاک مزا ہو گا عید کا۔
نعرہ یہ ہے:
بھوتوں سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم
یہ بطور جھاڑ پھونک کام دے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل نہیں
اسی ڈر کے ساتھ عید آ گئی تو کیا خاک مزا ہو گا عید کا۔
نعرہ یہ ہے:
بھوتوں سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم
یہ بطور جھاڑ پھونک کام دے گا
اتنا لمبا نعرہ یاد کرنے تک تو عید ویسے بھی آ جانی ہے۔
عید کے دن نہیں لگے گا ڈر کیونکہ عید پارٹی یہیں تو ہو گی۔ اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں ایک بھتنی نے کیا کر لینا بھلا۔
 
انتہا

محفلین
اتنا لمبا نعرہ یاد کرنے تک تو عید ویسے بھی آ جانی ہے۔
عید کے دن نہیں لگے گا ڈر کیونکہ عید پارٹی یہیں تو ہو گی۔ اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں ایک بھتنی نے کیا کر لینا بھلا۔
بھتنی کا ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ اسے اتنے سارے لوگوں کی موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہاں اس کی موجودگی اگر ہوئی تو اتنے سارے لوگوں کو ضرور فرق پڑ جائے گا۔
اس لیے عید سے پہلے ہی ہمت کر لیجیے۔
 
باقی کسی کو نہیں پتہ نا ابھی۔
بتا دیا تو کوئی آئے گا ہی نہیں ۔ سارے ہماری طرح بہادر تھوڑی ہیں۔
بس ایک تجربہ کرنا چاہتے ہیں کہ کسی کو معلوم پڑے گی بھتنی کی موجودگی یا نہیں۔
 
انتہا

محفلین
بھتنی کا ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ اسے اتنے سارے لوگوں کی موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہاں اس کی موجودگی اگر ہوئی تو اتنے سارے لوگوں کو ضرور فرق پڑ جائے گا۔
اس لیے عید سے پہلے ہی ہمت کر لیجیے۔
ورنہ اس وقت جو نعرہ نکلے گا وہ اس نعرے سے بھی کافی لمبا ہو گا
 
Top