آپ کی تنقیدی نظر کا منتظر۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزل برائے اصلاح

نگاہیں ملا کر نگاہیں چرانا
ہے سیکھا کہاں سے ہمیں بھول جانا

کہاں چل دیے ہو ہمیں چھوڑ کر تم
ادا خوب پائی ہمیں یوں جلانا

جو فرست ملے تو کبھی یاد کرنا
ترا روٹھ جانا ہمارا منانا

عجب تھا وہ لمحہ عجب داستاں ہے
کبھی گیت گانا، وہ سننا، سنانا

میں کیسے کہوں اور کس کو بتاؤں
وہ چھپ چھپ کے ملنا بہانے بنانا

وہ دن آج ہم کو بہت یاد آیا
وہ پردے کے پیچھے ترا مسکرانا

سرِ بزم دیکھا تمہارا اشارہ
ہاں دانتوں کے نیچے وہ انگلی دبانا

کبھی ہاتھ رکھ کر مرے جسم و جاں پر
وہ بل کھاتی زلفوں کا سایہ دکھانا

بہت مضطرب ہے مرا دل پیارے
وہ گیسو سجانا، وہ سرمہ لگانا

وہ لمحے نہ جانے کہاں کھو گئے ہیں
تری راہ میں اپنی پلکیں بچھانا

اے یوسفٌ سنو تم اسے جا بتانا
جو ہم یاد آئیں تو پھر لوٹ آنا

توصیف یوسف​
 
مدیر کی آخری تدوین:
[QUOTEجناب ="ابن رضا, post: 1618710, member: 7789"]پہلا مصرع تو مشہور گانے کا ہے۔[/QUOTE]
محترم جناب ابن رضا صاحب،
ہو گا لیکن میں نے نہیں سنا چلیں میں وہ مصرع بدل دوں گا اور باقی آپ میری اصلاح کریں۔۔۔
 
جنید عطاری

محفلین
کبھی ہاتھ رکھ کر مرے جسم و جاں پر
ہاتھ سینے پر رکھنا تو سُنا ہے، جسم و جاں پر رکھنا عجیب ترین ہے۔ اچھی ایجاد ہے،
 
[QUOTEجناب ="ابن رضا, post: 1618710, member: 7789"]پہلا مصرع تو مشہور گانے کا ہے۔[/QUOTE]
محترم جناب ابن رضا صاحب کیا میں یہی مصرع استعمال کر سکتا ہوں جو ایک گانے کا ہے کیونکہ کہ الفاظ تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے...
 
محترم جناب ابن رضا صاحب کیا میں یہی مصرع استعمال کر سکتا ہوں جو ایک گانے کا ہے کیونکہ کہ الفاظ تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے...

الفاظ یقیناً کسی کی ملکیت نہیں ہوتے لیکن جب کوئی ان الفاظ کو ملا کر ایک جملہ بنالے تو وہ جملہ اس کی قانونی اور اخلاقی طور پر ملکیت ہوجاتا ہے اور ہم اس کے حوالےہی سے اس جملے کو استعمال کرنے کے پابند ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ اس مصرع کو استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں کاماز کے اندر لکھیے تاکہ یہ اعلان ہوجائے کہ یہ مصرع آپ کا نہیں۔
’’نگاہیں ملاکر نگاہیں چرانا‘‘​
 
جی بہت بہتر۔۔۔۔
 
Top