آپ کی انٹرنیٹ رفتار

آپ کے انٹرنیٹ کی کیا سپیڈ ہے؟

  • Total voters
    48

زیک

مسافر
آپ کے گھر میں انٹرنیٹ کی ڈاؤنلوڈ سپیڈ کیا ہے؟ اوپر رائے شماری میں حصہ لیں۔

خیال رہے کہ یہ وہ سپیڈ ہے وہ آپ نے چیک کی ہو نہ کہ وہ جس کا ISP نے وعدہ کیا ہو۔

اور ہو سکے تو یہ بھی بتا دیں کہ آپ کے پاس کس قسم کی انٹرنیٹ سروس ہے۔

آپ اپنی سپیڈ یہاں ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
24 ایم بی ڈاؤن لوڈ پرامسڈ ہے اور دو ایم بی اپ لوڈنگ کے ساتھ۔ حقیقت میں 12 سے 16 ایم بی تک ڈاؤن لوڈ اور لگ بھگ ایک ایم بی اپ لوڈنگ کی سہولت حقیقت میں ملتی ہے
ٹیلیا سونیرا کی اے ڈی ایس ایل کی سروس ہے، بہت پرانی کیبل کے ساتھ :)
 
زکریا بھائی، اولین مراسلے میں اسپیڈ ٹیسٹ ڈاٹ نیٹ یا ایسی کسی دوسری سروس کا ربط بھی دے دیں۔ :) :) :)

ویسے گھر پر تو ہمارے یہاں پانچ ایم بھی کے آس پاس کی اسپیڈ ہوتی ہے جبکہ آفس میں سات آٹھ سو ایم بی کی۔ :) :) :)
 
آپ جیسے لوگوں کی وجہ ہی سے گھر کی شرط لگائی تھی
 
آپ جیسے لوگوں کی وجہ ہی سے گھر کی شرط لگائی تھی
ہمارے ایک کولیگ ہیں لیبیا سے۔ انھوں نے اپنے فیس بک ٹائم لائن پر کیمپس کی اسپیڈ ٹیسٹ کی اسکرین شاٹ لگائی، جس میں ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 826.42 ایم بی تھا۔ ان کے کسی دوست نے تبصرہ کیا کہ ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہے بس عدد فقط دایاں والا ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
میرے کیبل نیٹ کی ڈاؤنلوڈ سپیڈ 60 میگابٹ فی سکینڈ اور اپلوڈ سپیڈ 12 میگابٹ فی سکینڈ ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
بھائی لوگو ہم نے تو پی ٹی سی ایل کو 8 ایم بی کنکشن دینے کو کہا لیکن پیکج اپ ڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے بینڈ وِڈتھ 4 ایم بی ہی رکھی، کئی شکایات درج کروانے کے باوجود۔۔۔
سو اس وقت ہم 4 ایم بی پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں !!!!
:sigh:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمارے ایک کولیگ ہیں لیبیا سے۔ انھوں نے اپنے فیس بک ٹائم لائن پر کیمپس کی اسپیڈ ٹیسٹ کی اسکرین شاٹ لگائی، جس میں ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 826.42 ایم بی تھا۔ ان کے کسی دوست نے تبصرہ کیا کہ ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہے بس عدد فقط دایاں والا ہے۔ :) :) :)
سپیڈ ٹیسٹ کا سرور ان کے پرووائڈر کے نیٹورک میں ہوسٹڈ ہوگا۔:)
 
زیک

مسافر
ابھی تک 22 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے اور میڈین سپیڈ 5 سے 10 میگابٹ فی سکینڈ ہے اور موڈ بھی وہی ہے۔
 
Top