آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جیہ

لائبریرین
رمضان کے ابتدائی دنوں میں یہ کتب پوری پڑھ چکی ہوں

1۔عمر خیام (ناول۔ مصنف ہیرالڈ لیم ۔
2۔ کتابیں ۔ جنہوں نے دنیا کو بدل ڈالا ۔ انگریزی سے ترجمہ غلام رسول مہر
3۔ سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ کے فیصلے حصہ اول
4۔ سفرنامہ ابن بطوطہ حصہ اول ۔
5۔ سفرنامہ ابن بطوطہ حصہ دوم ۔۔۔۔ جاری
6۔ ذوالقرنین ۔ مولانا ابو الکلام آذاد
 

فاروقی

معطل
آج کل میرے زیر مطالعہ ہے،محمد متین خالد کی ترتیب دی ہوئی کتاب شہیدان ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم .
اس کتاب میں ان غازیوں اور شہیدوں کا تزکرہ ہے جہنوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر زبان درازی کرنے والےشیطانوں کو جہنم واصل کیا اور خود ابدی زندگی کےلیے شہادت کے جام پی گئے
 
عہد ایوبی کی نسل نو اور القدس کی بازیابی
سلطان صلاح الدین کی کامیابی میں‌صوفیا کا کردار

ڈاکٹر ماجد عرسان الکیلانی
مترجم: پروفیسر صاحبزادہ محمد عبدالرسول
 

ابوشامل

محفلین
عہد ایوبی کی نسل نو اور القدس کی بازیابی
سلطان صلاح الدین کی کامیابی میں‌صوفیا کا کردار

ڈاکٹر ماجد عرسان الکیلانی
مترجم: پروفیسر صاحبزادہ محمد عبدالرسول

ہمت بھائی ماشاء اللہ آپ تو صلاح الدین ایوبی اور ایوبی عہد پر کافی مطالعہ کر چکے ہیں۔ میری آپ سے چھوٹی سی گزارش ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر اس حوالے سے کچھ مضامین کا اضافہ کرتے جائیں یا موجود مضامین میں مناسب ترامیم کر دیں تو میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں گا۔ ایوبی سلطنت کے والے سے ذیل کے مضامین وکیپیڈیا پر موجود ہیں:

صلاح الدین ایوبی
ایوبی سلطنت
تیسری صلیبی جنگ
جنگ حطین
 
ان شاللہ
اس سمسٹر میں مجھے کئی کورسز پڑھانے ہیں جن میں‌سے بعضے نئے ہیں ۔ لہذا اس سمسٹر میں‌تو بہت مصروف ہوں ان شاللہ جیسے ہی فارغ ہوا اپکی مدد کروں گا۔
 

ملائکہ

محفلین
تیس راتیں کے عنوان سے سعید سعادت قادری کی لکھی ہوئی کتاب جو انھوں نے شھر اللہ کے حوالے سے لکھی ہے زیر مطالعہ ہے:):)
 

ابوشامل

محفلین
[ame="http://www.amazon.com/Sewing-Circles-Herat-Personal-Afghanistan/dp/0060505273/ref=sr_11_1/002-9105528-9868037?ie=UTF8&qid=1221106367&sr=11-1"]Sewing Circles of Herat by Christina Lamb[/ame]
معروف برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب کی افغانستان میں بتائے گئے ایام کی یادیں۔
صحافتی بددیانتی کا اس سے بڑا شاہکار میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
[ame="http://www.amazon.com/Jungle-Lore-Jim-Corbett/dp/0195651855/ref=pd_bbs_sr_1?ie=UTF8&s=books&qid=1221119853&sr=8-1"]Julgle Lore by Col. Jim Corbett[/ame] پھر سے پڑھ رہا ہوں
 

جیہ

لائبریرین
پچھلے دنوں آب کوثر، رود کوثر، موج کوثر پڑھیں۔

آج کل ابو الحسن علی ندوی کی مشہور کتاب "تاریخ دعوت و عزیمت" کا تیسرا حصہ پڑھ رہی ہوں ۔ کل 6 حصے ہیں
 
Top