آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

بھلکڑ

لائبریرین
مجھے تو اس کتاب کے بارے کچھ بھی پتہ نہیں۔ کچھ مختصر سی معلومات دیں؟
معلومات دینے کے لئے شاید انگلش اچھی ہونی چاہئے ۔۔۔اور میری تو مقدس دیدی کی طرح کی ہے سو وہ تو مشکل ہے ہاں اپنے طور پر یہ کہ۔۔۔

اپنا کھویا ہوا کوئی حصہ کسی میں پالینے تک کے متعلق ایک نہ بُھلائی جاسکنے والی کہانی!
ایک دیو کی کہانی کے ساتھ شروع ہوتا اور اُس کہانی کا ناول سے گہرا لنک ہے۔۔۔
چھوٹے سی بستی سے لے کر امریکا کے ایک شہری تک کے افراد کی زندگی کو بڑی ہی مہارت سے لکھا گیا!!
بڑی لمبی چوڑی کاسٹ کے ساتھ مکمل جمعیت کے ساتھ لکھا گیا ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

نمرہ

محفلین
میں سیاسی تجزیے پڑھ پڑھ کر بری طرح تنگ آ چکی ہوں اور اب چیخوف کی منتخب کہانیوں کا ترجمہ پڑھ رہی ہوں۔ بہت sane کہانیاں ہیں اور پڑھنی چاہئیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
'سامانِ وجود'
از بانو قدسیہ - ان کی دیگر کتابوں والا انداز تحریر - چند افسانے واقعی عمدہ اور دلچسپ ہیں۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
The-Reluctant-Fundamentalist-687x1024.jpg
 
شمشاد بھائی، انکل جی ، بھیا جی ، سعود بھائی

آج ہم اپنی لائبریری کے لئے ایک کتاب اڑا لائے ہیں :) اور وہ بھی خاص کتاب۔ مصنفہ کے دستخط کے ساتھ۔ لندن سے خصوصی طور بھیجی گئی ہے ہمارے انکل جی کو۔ انہوں نے پڑھی بھی نہیں اور ہم ان سے چرا لائے ۔ یہ دیکھیں
IMAG0029.jpg
ایک محفلین پری ہم سے دریافت فرما رہی تھیں کہ بھیا کیا ہم اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کر دیں؟ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
شمشاد بھائی، انکل جی ، بھیا جی ، سعود بھائی

آج ہم اپنی لائبریری کے لئے ایک کتاب اڑا لائے ہیں :) اور وہ بھی خاص کتاب۔ مصنفہ کے دستخط کے ساتھ۔ لندن سے خصوصی طور بھیجی گئی ہے ہمارے انکل جی کو۔ انہوں نے پڑھی بھی نہیں اور ہم ان سے چرا لائے ۔ یہ دیکھیں
IMAG0029.jpg
طرز تحریر تو بہت خوبصورت ہے۔
 
شمشاد بھائی، انکل جی ، بھیا جی ، سعود بھائی

آج ہم اپنی لائبریری کے لئے ایک کتاب اڑا لائے ہیں :) اور وہ بھی خاص کتاب۔ مصنفہ کے دستخط کے ساتھ۔ لندن سے خصوصی طور بھیجی گئی ہے ہمارے انکل جی کو۔ انہوں نے پڑھی بھی نہیں اور ہم ان سے چرا لائے ۔ یہ دیکھیں
IMAG0029.jpg
ارے واہ :)
مصنفہ کے دستخط کے ساتھ تو کتاب بہت خاص ہوئی
پڑھ کر ضرور بتانا کہ کیسی لگی ہے کتاب
 
تلمیذ

لائبریرین
میں نے اشفاق احمد کی 'بابا صاحبا' اور سید سرفراز شاہ کی 'کہے فقیر' مکمل کی ہیں۔ اب 'Letters from Quaid-i-Azam' پڑھ رہی ہوں۔
دونوں کتابیں لاجواب ہیں۔ 'بابا صاحبا' میں کیا آپ نے بھی جا بجا duplication نوٹ کی ہے؟
اب صوفی سرفراز شاہ صاحب کی باقی دو کتابیں بھی پڑھ لیں۔ کیا آپ ان کی سائٹ پر دئیے ہوئے ان کے آڈیو لیکچر بھی سنتی ہیں؟ خاصے کی چیز ہیں۔
 
فرحت کیانی

جی۔ :)
جی ہاں میں نے بھی یہ بات نوٹ کی ہے۔ بلکہ مجھے کہیں کہیں کچھ باتیں زاویہ والی بھی ملی ہیں بابا صاحبا میں۔
سید سرفراز شاہ کی کتاب کے ساتھ آڈیو سی ڈی بھی ملی ہے۔ لیکن افسوس کہ یکسوئی سے بیٹھ کر مکمل سُن نہیں پائی۔ حصے بخرے کر کے سُن رہی ہوں۔ ان کی ویب سائٹ پر بھی چیک کرتی ہوں۔ جزاک اللہ۔
اور باقی دو کتابوں کا بھی کہہ دیا ہے۔ :)
 
تلمیذ

لائبریرین
جی۔ :)
جی ہاں میں نے بھی یہ بات نوٹ کی ہے۔ بلکہ مجھے کہیں کہیں کچھ باتیں زاویہ والی بھی ملی ہیں بابا صاحبا میں۔
:)
یہ اس لئے ہے کیونکہ یہ کتاب ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی تھی اور کسی نے پروف ریڈنگ کی طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔ بس قیمت بڑھانے کے چکر میں ضخامت میں اضافہ ہی کیا۔ اب تو شائقین نےاسے نیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
ارے واہ :)
مصنفہ کے دستخط کے ساتھ تو کتاب بہت خاص ہوئی
پڑھ کر ضرور بتانا کہ کیسی لگی ہے کتاب
ابھی نہیں پڑھی۔ اس سے پہلے دو کتابیں سرہانے پڑی ہیں، وہ پڑھ لوں تو اس کا نمبر آئے گا :)
 
Top