آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

dehelvi

محفلین

حماد

محفلین
میں نے حال ہی میں "تاریخ کی دریافت " (ڈاکٹر مبارک علی) اور "پاکستان میں تہذیب کا ارتقا" (سبط حسن ) پڑھی ہیں . اور آج ہی "ریڈیو کے دن" (رضا علی عابدی) بھی پڑھ ڈالی ہے . ابھی امیر تیمور کی خود نوشت "میں ہوں تیمور" تقریباً دس سال کے بعد دوسری بار پڑھنا شروع کی ہے .
 

حماد

محفلین
اگر آپ نے رضا علی عابدی کی گزشتہ کتابیں "جرنیلی سڑک" ، "ریل کہانی " شیر دریا " اور "کتب خانہ" پڑھی ہیں تو سمجھ لیجئے کہ "ریڈیو کے دن" ان چاروں کتابوں کا خلاصہ ہے .
 

زیک

مسافر
ابھی چارلس مین کی کتاب 1491 : New Revelations of the Americas Before Columbus شروع کی ہے۔

51XmrVU1l8L._BO2,204,203,200_PI,35,-76_AA300_SH20_AA278_PI,-49,22_AA300_SH20_OU01_.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
میں تو ڈان براؤن کا "دی لاسٹ سمبل" پڑھ رہا ہوں اور ابھی ایک ناول لائن میں لگا ہوا بھی ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ميرا خيال تھا صرف ميں ہی اب تك يہ كام كرتى ہوں۔ويسے سيدہ جى آپ كو سعيد لخت صاحب كے بعد كا تعليم وتربيت كيسا لگتا ہے؟

آپ کو بھی بچوں کے ادب سے دلچسپی ہے ، اچھا لگا جان کر۔ اچھا لگتا ہے ناں سب کہانیاں اور تمام معلوماتی اور تفریحی سلسلے دیکھ اور پڑھ کر !
تعلیم و تربیت میں ابھی پڑھنا شروع کیا ہے اس لیے اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے ۔ کیا آپ تعلیم وتربیت باقاعدگی سے پڑھ رہی ہیں ؟ کب سے ؟ میں سب سے زیادہ نونہال پڑھا ہے بچوں کے رسالوں میں ۔ نونہال سے بہت کچھ حاصل ہوا ہم سب بہن بھائیوں کے لئے نونہال کی حیثیت استاد کی سی رہی سیکھنے کے حوالے سے ۔ سعید لخت صاحب اور تعلیم و تربیت کے بارے میں آپ بتائیں پلیز
 

حماد

محفلین
بچپن میں بچوں کے تقریباً تمام مشھور رسالے پڑھا کرتا تھا لیکن میرا محبوب رسالہ کراچی سے چھپنے والا "آنکھ مچولی" تھا . ایسا معیاری رسالہ میری نظر سے آج تک نہیں گزرا . مگر میں نے سنا ہے اب یہ رسالہ بند ہو گیا ہے.
 

نبیل

تکنیکی معاون
اقبال کا علمِ کلام از علی عباس جلالپوری

بہت خوب برادرم۔ ایک اور اچھی کتاب کے بارے میں علم ہوا۔
میں پاکستان سے علامہ شبلی نعمانی کی علم اکلام پر کتاب لایا ہوں جس میں اس کتاب کے دونوں حصے شامل ہیں۔ لیکن اس کتاب کو پڑھنا میرے لیے دقت طلب ثابت ہو رہا ہے۔ ایک تو فلسفے کی اصطاحات سے میں زیادہ واقف نہیں ہوں، دوسرے اس کتاب کی کتابت بھی بہت ناقص ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب برادرم۔ ایک اور اچھی کتاب کے بارے میں علم ہوا۔
میں پاکستان سے علامہ شبلی نعمانی کی علم اکلام پر کتاب لایا ہوں جس میں اس کتاب کے دونوں حصے شامل ہیں۔ لیکن اس کتاب کو پڑھنا میرے لیے دقت طلب ثابت ہو رہا ہے۔ ایک تو فلسفے کی اصطاحات سے میں زیادہ واقف نہیں ہوں، دوسرے اس کتاب کی کتابت بھی بہت ناقص ہے۔

یہ واقعی حیرت کی بات ہے کیونکہ مولانا شبلی نعمانی کی جتنی کتب بشمول علم الکلام اور شعر العجم وغیرہ ہیں وہ انتہائی ناقص طبع ہوئی ہیں حالانکہ موجودہ زمانے کے کسی ناشر نے ہی انہیں شائع کیا ہے۔ میں نے اسکی ایک ناشر اور کتب فروش کو شکایت بھی کی تھی کہنے لگا کہ نئی پلیٹوں کا خرچہ بچاتے ہیں۔

خیر، علی عباس جلالپوری کی مذکورہ کتاب میں شبلی کی علم الکللام پر بھی کچھ ذیلی تنقید آ گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی بات درست ہے برادرم۔
ویسے میں نے علامہ شبلی نعمانی کی سیرت اور سوانح پر جو کتابیں خریدی ہیں ان کی طباعت کافی بہتر ہے۔ ان میں سے کئی کمپیوٹر پر کمپوز کی گئی ہیں۔ البتہ املا کی غلطیاں ان میں بھی پائی جاتی ہیں۔ پبلشر پلیٹوں کے ساتھ ساتھ مسودات کی پروف ریڈنگ کا خرچہ بھی بچاتے ہیں۔
 
آپ کو بھی بچوں کے ادب سے دلچسپی ہے ، اچھا لگا جان کر۔ اچھا لگتا ہے ناں سب کہانیاں اور تمام معلوماتی اور تفریحی سلسلے دیکھ اور پڑھ کر !
سعید لخت صاحب اور تعلیم و تربیت کے بارے میں آپ بتائیں پلیز
جى بہت ہے۔آج بھی ۔ مجھے اس كا مطالعہ تروتازہ كر ديتا ہے ۔ بچوں کا ادب بچوں کی تكلف سے پاک معصوميت بھری سچی دنيا تك لے جاتا ہے۔
تعلیم و تربیت میں ابھی پڑھنا شروع کیا ہے اس لیے اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے ۔ کیا آپ تعلیم وتربیت باقاعدگی سے پڑھ رہی ہیں ؟ کب سے ؟
اگر كہوں 60 كى دہائى سے تو مان ليں گی؟:) دراصل ايك خوش ذوق خاتون نے اپنے بچپن سے اپنے بچوں کے بچوں تك کے عہد کے تمام شمارے جمع كر ركھے تھے۔ ہم نے اس خزانے سے كافى استفادہ كيا ۔
میں سب سے زیادہ نونہال پڑھا ہے بچوں کے رسالوں میں ۔ نونہال سے بہت کچھ حاصل ہوا ہم سب بہن بھائیوں کے لئے نونہال کی حیثیت استاد کی سی رہی سیکھنے کے حوالے سے ۔
جی نونہال بھی زير مطالعہ رہا ، اس كى عالمى ادب سے ترجمہ شدہ سلسلہ وار تحريريں آج تك ياد ہيں ليكن اب كبھی کبھار سرسری ديكھتی ہوں۔كوئى شبہ نہيں اس كا معيار بہت بلند تھا۔ اس كا ہر شمارے كى لغت والا سلسلہ بہت اچھا خيال ہے۔
سعید لخت صاحب اور تعلیم و تربیت کے بارے میں آپ بتائیں پلیز
يوں کہیے کہ ہم لوگ سعيد لخت صاحب كے زمانہء ادارت ميں پل کر بڑے ہوئے۔ ان کے دور ميں پروف ریڈنگ زبردست ہوتى تھی۔ كسى شمارے ميں كوئى ايك لفظ غلط شائع ہو جانا ايك بڑا واقعہ ہوتا تھا باقاعدہ اعتذار كے ساتھ درست لفظ اگلے شمارے ميں موجود ہوتا۔ خط كا حجم كم كرنے كى تجويز كو سعيد صاحب کبھی نہيں مانتے تھے کہ بچوں كى نظر پر اثر پڑے گا۔ صفحات يا قيمت بڑھانى ہوتی تو ايك دو ماہ پہلے باقاعدہ اداريہ لکھتے ۔ قيمت بڑھانے كے اسباب بيان كرتے ، افسوس كا اظہار ، معذرت اور نجانے كيا كيا تب كہيں جا كر قيمت بڑھائى جاتى ، آس پاس سب رسائل اندھا دھند بنا خجالت سب كام كر رہے ہوتے، مگر سعيد لخت صاحب كے اپنے اصول تھے اور وہ ان پر سختی سے كاربند۔ بہت نفيس اور علم دوست انسان۔

تعلیم و تربیت اور نونہال تو میں بھی پڑھا کرتی تھی اب بھی چھوٹوں کے لیے آئیں تو پڑھتی ہوں اگر ٹائم ملے تو ۔
ہہہہ تو گويا آپ بڑی ہو گئیں ہيں اب؟ :)اچھا لگا جان كر ۔ يہ دونوں ہمارے بھی بچپن کے دوست ہيں۔ اور ميں کبھی کبھی خود چھوٹوں كو لا كر ديتى ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ، بالکل مان لوں گی ۔ آپ بہت خوش قسمت رہیں کہ آپ کو اتنا پُرانا اور قیمتی ذخیرہ مل گیا ۔ ہمارے گھر میں نونہال میری پیدائش سے کئی سال قبل سے آ رہا ہے لیکن افسوس کہ وہ ذخیرہ محفوظ نہیں ۔ میں اپنے بچپن کے نونہال محفوظ اور جمع کیے تھے اور وہ سب کسی کو پڑھنے کے لیے تحفہ کر دئیے اور جنھیں پڑھنے کو دیا تھا انھوں نے وہ سب ضایع کر دیے :(

بہت شکریہ ، سعید لخت صاحب کی صورت میں آپ نے ایک بہت اچھی شخصیت کو متعارف کروایا ہے ۔ اچھا لگا ان کے بارے میں سن کر ۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو معیار کو اس حد تک اہمیت دیتے ہوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوں ۔ اگر ان کے بارے میں مزید بھی شیئر کر سکیں تو ضرور کیجیے گا ۔
 
Top