آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
بھئی جاسمن آپ کی ناامیدی بجا ۔ جب میں وہاں ہوں گا تو یہاں کہوں گا۔
لیکن سوچیے کہ یہ دکھ تو کم نہیں ہوگا نا۔
بات درست ہے۔ ہماری کمزوریاں ، ہماری خامیاں، ہمارے مسائل۔۔۔ ہمارے ہیں۔ بس آپ "وہاں" نہ کہا کریں۔ ہمارا ملک، ہمارے مسائل۔۔۔ کچھ بھی اور لفظ کہہ لیا کریں۔
آپ یقیناً اس سوچ سے نہیں کہیں گے لیکن مجھے ایسے لگے گا کہ آپ نے ان مسائل میں ہمیں اکیلا کر دیا ہے۔
ہم نے ہی تو ٹھیک کرنا ہے۔ :):):)
 
سید عاطف علی

ٹھیک ہے بالکل نہیں کہیں گے ، آخر ہم بھی تو پاکستانی ہی ہیں ۔ بس وہاں اس لیے زبان سے نکلا کہ ہم فی الحال یہاں ہیں ۔
آپ ہر گز اکیلا نہ سمجھیں ۔ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ٹھیک ہے بالکل نہیں کہیں گے ، آخر ہم بھی تو پاکستانی ہی ہیں ۔ بس وہاں اس لیے زبان سے نکلا کہ ہم فی الحال یہاں ہیں ۔
آپ ہر گز اکیلا نہ سمجھیں ۔ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ دل سے شکرگزار ہوں۔ اللہ ہمیشہ آپ پہ اپنا فضل و کرم فرمائے ۔ آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
گویا کتاب چھاپنے والوں نے درست تصویر نہیں لگائی۔ اللہ اکبر!!!
لوگو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں کتابیں نیشنل بک فاؤنڈیشن والوں نے چھاپی ہیں۔ نیلی والی کتاب شاید بعد میں چھپی ہے، اس میں تصویر درست ہے۔ یہ غلطی تصویر کے انتخاب کی لگ رہی ہے۔

پائریسی تک بات نہیں جانی چاہیے۔ پاکستان میں اتنا کچھ ہوتا ہے کہ ہم کچھ زیادہ ہی قنوطی ہو جاتے ہیں پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے۔
 
سیما علی

لائبریرین
IMG-1557.jpg

پاکستان 1947 میں معرض وجود میں آیا۔ معتدل مزاجوں اور لبرلز کے خیال میں پاکستان کے بانی جناب محمد علی جناح کا ریاست پاکستان کے بارے میں تصور ایک ایسی ریاست کا تھا جو اسلام کی جدید، لچک دار اور کثرت پسندانہ سوچ کی غمازی کرتی ہو اور جس نے تمام مسلم دنیا کو متاثر کرنا تھا۔ جبکہ دوسری جانب قدامت پسندوں اور مذہبی حلقوں کا خیال ہے کہ پاکستان کو مذہبی ریاست کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
 
Top