آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

  • کرلپ کا صوتی کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • یاہو اردو کمپیوٹنگ کا صوتی 2 کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • اردو ویب کا صوتی کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • آفتاب کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • کوئی اور اردو کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    80

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں، مستقبل میں فورم میں اردو ویب پیڈ کی جگہ اردو اوپن پیڈ استعمال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے میں عام استعمال میں آنے والے اردو کی بورڈز سے متعلق معلومات اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سے اوپن پیڈ میں مختلف کی میپنگز شامل کرنے میں مدد ملے گی۔
 

زیک

مسافر
میں نے اوپر صوتی 2 کو ووٹ دیا ہے مگر میں صوتی 2 اور اردوویب دونوں استعمال کرتا ہوں۔ صوتی 2 پر کنٹرول حروف وغیرہ کا فائدہ ہے جبکہ اردوویب پر ؤ، ئ وغیرہ بہتر جگہ پر ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میں اوپن پیڈ میں کنٹرول حروف صوتی 2 والی میپنگ پر ہی شامل کردوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کوئی اور اردو کی بورڈ استعمال کرنے والے برائے مہربانی اس کے بارے میں کچھ بتا بھی دیں تو بہت اچھا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک مقتدرہ کا اردو کی بورڈ استعمال کرنے والا کوئی سامنے نہیں آیا؟ میرے خیال میں ونڈوز کا معیاری اردو کی بورڈ یہی ہے۔
 
نبیل یار ، اردو ویب کے صوتی کی بورڈ کو حدرجہ آسان بنا دو تاکہ سکون سے سب کو اس کا لنک دے سکوں اور یہ بھی نہ سننا پڑے کے اس میں کنجیاں بڑی عجیب جگہ ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، بات یہ ہے کہ اردو ویب پیڈ کا صوتی کی بورڈ بھی میں نے اپنی طرف سے نہیں بنایا۔ یا یہ کہ یہ مکمل طور پر میرا سوچا ہوا نہیں ہے۔ میں چونکہ اردو لائف کا اردو پیڈ استعمال کرتا تھا اسی لیے شروع میں اسی کی میپنگ استعمال کی تھی اور کافی لوگ اسے استعمال بھی کرتے ہیں۔

ویب پیڈ کو آسان بنانے سے تمہاری کیا مراد ہے؟ تمہاری اس سلسلے میں کوئی تجاویز ہیں تو انہیں پیش کرو۔

جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، فورم پر آنے والے وقت میں ویب پیڈ کی جگہ اوپن پیڈ شامل کر دیا جائے گا جس میں ممکنہ حد تک تمام اردو کی بورڈز شامل ہوں گے اور یوزرز اپنے پروفائل میں جاکر اپنی پسند کا کی بورڈ سلیکٹ کر سکیں گے۔
 

آصف

محفلین
میں تو مائیکروسافٹ کا کلیدی تختہ ہی استعمال کرتا ہوں جو کہ مقتدرہ سے بھی منظورشدہ ہے۔ البتہ اس میں کچھ علامات کم تھیں جو میں نے خود شامل کردیں ہیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اعجاز صاحب اردو صوتی تین کی بات کررہے تھے پچھلے دنوں میرے خیال میں یہ کی بورڈ بہترین رہے گا اردو ویب کے لیے ۔
میرا مطلب طےشدہ یا ڈیفالٹ کیبورڈ سے ہے۔
 

سمیع

محفلین
میں نے مقتدرہ کے اردو کی بورڈ کے حق میں اس مفروضہ پر رائے دی ہے کہ ونڈوز کا معیاری اردو کی بورڈ یہی ہے۔ کہیں اس کا نام کچھ اور تو نہیں؟

ویسے پہلے میں صوتی کی بورڈ استعمال کرتا تھا مگر میرے خیال میں وہ فقط کبھی کبھار تھوڑی سی لکھائی کرنے کے لئے ہی موزوں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سمیع، آپ کا قیاس ٹھیک ہے۔ مقتدرہ ہی ونڈوز کا معیاری کی بورڈ ہے۔ صوتی کی بورڈ کا استعمال بوجوہ زیادہ عام ہے۔ دوسرے سوفٹویر جیسے کہ انپیج وغیرہ میں شامل ہونے کی بناء پر لوگ اس سے واقف ہیں اور اکثر کی رائے میں یہ جلدی سیکھا جاتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
سمیع نے کہا:
میں نے مقتدرہ کے اردو کی بورڈ کے حق میں اس مفروضہ پر رائے دی ہے کہ ونڈوز کا معیاری اردو کی بورڈ یہی ہے۔ کہیں اس کا نام کچھ اور تو نہیں؟

ویسے پہلے میں صوتی کی بورڈ استعمال کرتا تھا مگر میرے خیال میں وہ فقط کبھی کبھار تھوڑی سی لکھائی کرنے کے لئے ہی موزوں ہے۔

مقتدرہ کا تختہ دو شفٹ کنجیوں پر مبنی ہے۔ م‌س نے اس کا کچھ حصہ ونڈوز میں ڈالا ہے۔ اعراب بالکل نہیں ہیں۔ یکظابطہ کنٹرول حروف بھی پورے نہیں۔
اس وقت CRULP کا تختہ ہی عام لوگوں میں زیادہ استعمال ہو رہا ہے، ونڈوز پر بھی۔
 

سمیع

محفلین
جیسبادی نے کہا:
اس وقت CRULP کا تختہ ہی عام لوگوں میں زیادہ استعمال ہو رہا ہے، ونڈوز پر بھی۔

کیا اس سے آپ کی مراد وہ تحتہ ہے جسے CRULP کی سائٹ پر Microsoft Urdu Keyboard Layout for Windows کہا گیا ہے؟ کیا یہ آپ کے خیال میں باقیوں سے بہتر ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
کرلپ کی سائٹ پر بہت سے تختے ہیں۔ ونڈوز والا بھی ہے۔ کرلپ کا صوتی phonetic زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔
اچھا برا تو کوئی نہیں۔ ذاتی پسند ہے۔ اس کے لیے تو ایک سائنٹفک سٹڈی کی ضرورت ہے کہ کونسا زیادہ آرام دہ ہے۔
 

سمیع

محفلین
Microsoft Urdu Keyboard Layout for Windows کے ساتھ دی گئی Layout میں 4 مختلف کلیدوں کے لیے یہ لکھا ہے۔ کیا کوئی اس کی وضاحت کرے گا؟

Shift + z = ZWJ
Shift + x = ZWNJ
Shift + v = LRM
Shift + m = RLM
 

جیسبادی

محفلین
یہ یونیکوڈ کنٹرول حروف ہیں۔
تفصیل ملاحظہ ہو
زکریا کا ایک ٹیٹوریل بھی اسی فورم میں موجود ہے۔
اردو کے لیے چند اور یونیکوڈ حروف کی ضرورت ہوتی ہے جو اس تختے میں موجود نہیں۔ اعجاز نے کچھ ونڈوز تختے بنائے ہیں پورے کنٹرول حروف کے ساتھ۔ معلوم نہیں کہ مقتدرہ (XP) کے ساتھ بھی بنایا ہے یا نہیں۔
 
میرا مشاہدہ ہے کہ پاکستان میں عام طور پر کمپیوٹر پر اردو لکھنے والے صوتی کی بورڈ ہی استعمال کرتے ہیں‌۔ ہمارے ادارے میں بڑے پیمانے پر لوگ کمپیوٹر پر اردو لکھتےہیں اور سب ہی صوتی تختہ کلید استعمال کرتے ہیں‌۔۔میرے ذاتی خیال میں صوتی کی بورڈ زیادہ سہل اور یوزر فرینڈلی ہے ۔۔۔
 

جیسبادی

محفلین
شاہد، آپ کی بات درست ہے۔ زیادہ تر لوگ CRULP کا صوتی کلیدی تختہ ہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس فورم پر کچھ منتظمین کی وجہ سے ہر کام انوکھا ہی ہوتا ہے۔ اس لیے اس فورم کے "پول" بھی حقیقت کے نمائندہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نئے کی میپ کا ڈرافٹ جلد ہی پیش کر دوں گا۔

میری کوشش ہو گی کہ اوپن پیڈ کو فورم میں انٹگریٹ کرکے زیادہ مستعمل کی بورڈز کا استعمال ممکن بنایا جائے۔ اس پول کا یہی مقصد تھا کہ کچھ اندازہ ہو جائے کہ لوگ کونسے اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی آراء سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ وہ کسٹم کی میپ استعمال کرتے ہیں۔ بہرحال میں یہاں صرف زیادہ استعمال ہونے والے کی میپ شامل کروں گا۔
 
Top