آپ کس مصنف کی صرف تحریر سے ہی اسے پہچان لیتے ہیں

بھلکڑ

لائبریرین
نسیم حجازی، ہاشم ندیم، ممتاز مفتی ، Sidney Sheldon, اور شاید Paulo Coehlo کو بھی! :)
ویسے ہر ایک لکھاری کا اپنا نِرالا(Unique) انداز ہے ، :)
 

حسینی

محفلین
ممتاز مفتی کو اک حد تک۔۔۔۔
البتہ شاعری میں اقبال کی شاعری کا اکثر پتہ چل جاتا ہے۔۔۔
ان کا لحن اور اسلوب ہی الگ ہے۔۔۔۔ اور پیغام بھی خاص ہے۔
 
Jose Saramago اور مستنصر حسین تارڑ کو تو باآسانی پہچان سکتا ہوں۔ Franz Kafka کو پہچاننا بھی زیادہ مشکل نہیں اگر آپ کثرت سے اسے پڑھیں۔ بلکہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ فکشن کثرت سے پڑھتے ہیں تو بڑے ادیبوں کو باآسانی پہچان سکتے ہیں۔ غیر فکشن میں صورتحال تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔
اپنی استانی مرحومہ عنیقہ ناز کی تحریر بھی پہچان جاتا ہوں۔ :)

کافکا کو کثرت سے پڑھنے کی بھی خوب کہی آپ نے۔ ہم ان کا مشہور ترین افسانہ میٹا مارفوسس پڑھ گئے لیکن کچھ سمجھ میں نہ آیا، حالاں کہ انگریزی ترجمہ آسان زبان میں ہے۔ پھر نیٹ سے جاکر اس سے متعلق نوٹس پڑھے تب سمجھ میں آیا۔
 

منقب سید

محفلین
حال تو اپنا بھی ایسا ہی ہے کہ خود اپنی لکھی تحریر کو کچھ عرصے بعد دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ اپنی ذاتی ہے۔
خیر ممتاز مفتی اور محی الدین نواب کے بارے میں ہی غالب گمان ہے کہ ان کے طرز تحریر سے کچھ آشنائی ہے۔ ان شخصیات کے علاوہ مطالعے میں تو بہت کچھ رہا لیکن آج کل واقعی مطالعے کا ماحول اورقابل مطالعہ کوئی کتاب نہیں مل رہی۔ :(
 
Top