آپ کا کیمرہ

ثامر شعور

محفلین
یہ فل فریم ایس ایل آرز میں سب سے کم وزنی ہے۔ نائکن کے فل فریم بھاری ہیں۔

فل فریم اور اے پی ایس-سی میں کیا فرق محسوس ہوا؟
سب سے بڑا فرق تو میرے لیے canon t3i سے upgrade ہے۔ سپیڈ اور ہائر ISO خاص طور پر۔
باقی لینڈسکیپ میں فل فریم کا زیادہ مزا آ رہا ہے۔ اور نقصان یہ ہے کہ lens بہت مہنگے ہیں۔ اے پی سی لینز استعمال نہیں کر سکتا۔
 
زیک

مسافر
نقصان یہ ہے کہ lens بہت مہنگے ہیں۔ اے پی سی لینز استعمال نہیں کر سکتا۔
مہنگے اور بھاری۔

وزن میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کہ ہائکنگ کرتے ہوئے کیمرہ اور کئی لینز ساتھ رکھتا ہوں۔ ابھی پیرو میں انکا ٹریل پر بیک پیکنگ کرتے ہوئے گروپ میں میرا بیک پیک سب سے بھاری تھا کہ صرف میرے پاس ایس ایل آر تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
نائکن کی ڈی ایکس اور ایف ایکس باڈیز چیک کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ڈی ایکس ہی میرے لئے بہتر ہے کہ میں کیمرہ اور کئی لینزز کے ساتھ لمبی ہائکس بھی کرتا ہوں اور ایف ایکس بھاری ہیں۔
مجھے ایف ایکس پسند ضرور ہے لیکن ایف ایکس اور ڈی ایکس کی قیمتوں میں جتنا فرق ہے اس کے تناسب سے میں نسبتاً چھوٹے سینسر سائز پر سمجھوتا کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔
میرا خیال ہے کہ (1) جب تک آپ پروفیشنل فوٹوگرافر نہیں ہیں اور (2) قدرتی مناظر کی تصاویر اتارنا آپ کی روزی کا ذریعہ نہیں تب تک ایف ایکس خریدنا پیسوں کا زیاں ہے۔
 
فاتح آپ کی بات کافی حد تک ٹھیک ہے مگر اب چھوٹے سنسر میں بھی کافی مہنگے ڈی ایس ایل آر آ رہے ہیں۔ اورفل فریم بھی سستے ہو رہے ہیں۔
مثال کے طور پر (canon 7d mark ii vs canon 6d)

بات پھر canon کی طرف لانے پر معذرت:)
 
متفق۔

نائکن کا ٹاپ آف دا لائن ڈی ایکس کیمرہ ڈی 500 فل فریم ڈی 610 سے مہنگا ہے اور ڈی 750 کے برابر قیمت ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
میرے ساتھ بھی آج آئی فون 6 ایس نے جیب سے نکل کر یہی گیم کی ہے۔ کل 100 ڈالر میں اسکرین تبدیل کروانی پڑے گی
میری جیب ، گود اور ہاتھ میں سے تو آئی فون بارہا گرتا رہا ہے، لیکن آخری دفعہ کسی کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے زور سے گرا اور سکرین داغِ مفارقت دے گئی۔
 
عباس اعوان

محفلین
سمارٹ فون کیمرہ اچھی تصاویر کھینچتا ہے اور اس کی وجہ سے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے کی سیلز کافی متاثر ہوئی ہیں۔
ابھی کچھ عرصے میں سمارٹ فونز میں ڈوئل لینز کیمراز آنے شروع ہو جائیں گے، پھر ڈی ایس ایل آر کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج جائے گی۔
 
arifkarim

معطل
میری جیب ، گود اور ہاتھ میں سے تو آئی فون بارہا گرتا رہا ہے، لیکن آخری دفعہ کسی کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے زور سے گرا اور سکرین داغِ مفارقت دے گئی۔
سائیکل چلاتے وقت جیب سے نکل گیا تھا اور کیس بھی کھلا تھا اسلئے ایسا ہوا۔ اب اسکرین تو بدل والی ہے البتہ کوالٹی وہ پہلے والی نہیں
 
زیک

مسافر
نائکن ڈی ایکس کا فیصلہ کرنے کے بعد شارٹ لسٹ اب ڈی 5500 اور ڈی 7200 پر مشتمل ہے۔ اب ان میں فیصلہ کرنا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بھائی کے پاس Canon کا 550 d کیمرہ ہے۔ زیادہ تر تصاویر اسی سے لی جاتی ہیں۔ اور انہوں نے نیا لینز لیا ہے الگ سے 20-50 mm
لیکن ہم زیادہ تر تصاویر اپنے موبائل کیم سے ہی لیتے ہیں۔ :unsure: کیونکہ ہمیں اوٹ پٹانگ تصاویر کا بہت شوق ہے جس سے ہمارے بھائیوں کو سخت کوفت ہوتی ہے :grin:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ٹیبلٹ تصویریں کھینچنے کے لئے بہت بڑی نہیں ہوتی؟
اگر آپ کا ایک فون خراب ہو جائے، ایک نیا نکور فون آپ پاکستان بھول آئیں، آپ کے شریک حیات کا فون دستیاب نہ ہو اور آپ کے پاس کیمرہ نہ ہو تو پھر مجبورا ٹیب سے تصاویر کھینچنی پڑتی ہیں :unsure::unsure:
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھائی کے پاس Canon کا 550 d کیمرہ ہے۔ زیادہ تر تصاویر اسی سے لی جاتی ہیں۔ اور انہوں نے نیا لینز لیا ہے الگ سے 20-50 mm
لیکن ہم زیادہ تر تصاویر اپنے موبائل کیم سے ہی لیتے ہیں۔ :unsure: کیونکہ ہمیں اوٹ پٹانگ تصاویر کا بہت شوق ہے جس سے ہمارے بھائیوں کو سخت کوفت ہوتی ہے :grin:
یہ اوٹ پٹانگ تصاویر والی بات بالکل ٹھیک کہی... سعید کو بھی بہت کوفت ہوتی ہے...
 
عباس اعوان

محفلین
سائیکل چلاتے وقت جیب سے نکل گیا تھا اور کیس بھی کھلا تھا اسلئے ایسا ہوا۔ اب اسکرین تو بدل والی ہے البتہ کوالٹی وہ پہلے والی نہیں
سکرین تبدیل ہونے کے بعد جیسے ہی میں نے فون ہاتھ میں لیا، مجھے بھی کوالٹی میں فرق محسوس ہوا تھا۔ اب تو آنکھیں عادی ہو گئی ہیں۔
 
کیا سکرین ایپل سٹور سے بدلوائی تھی یا کسی اور سے؟
 
Top