آپ کا نام اب آپ کا موبائل نمبر

page1zi7.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
مگر جو پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن سے ڈائل کریں گے وہ کیسے یہ حروف لکھیں گے؟

بہت خوب سروس ہے،

لینڈ لائن والے فون سے بھی ویسے ہی ڈائل کریں گے جیسے موبائیل فون سے کرتے ہیں۔ اگر زبانی حروف یاد نہیں تو ڈائل پیڈ بدل لیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر کسی کا نام بدقسمتی سے لمبا ہوا، جیسے کہ قاضی محمد غیاث الدین بلبن، اس کے لئے کیا صورتحال ہوگی؟
 
دوست

محفلین
نمبر کی بجائے نام سے کیا فرق پڑ جائے گا۔ ایویں کھیڈ تماشا کرنا عادت ہے ان کمپنیوں کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر کسی کا نام بدقسمتی سے لمبا ہوا، جیسے کہ قاضی محمد غیاث الدین بلبن، اس کے لئے کیا صورتحال ہوگی؟

قیصرانی بدقسمتی تو نہ کہیں، ویسے قاضی صاحب اپنے نام کا مخفف Qmgdb استعمال کر سکتے ہیں۔

شاکر بھائی ہے تو کھیل تماشہ ہی لیکن سہولت ہے کہ نمبر کی بجائے نام یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔
 
بلال

محفلین
کیا کوئی دوست بتائے گا کہ یہ نام کسی موبائل سے کیسے ڈائل ہو گا۔ کیونکہ عام طور پر موبائل پر نمبر کی جگہ نام نہیں لکھا جا سکتا۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بدقسمتی تو نہ کہیں، ویسے قاضی صاحب اپنے نام کا مخفف Qmgdb استعمال کر سکتے ہیں۔

شاکر بھائی ہے تو کھیل تماشہ ہی لیکن سہولت ہے کہ نمبر کی بجائے نام یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔

اس بیچارے کے ساتھ ہوا ہی اتنی بار ہے کہ اب اسے بدقسمتی لگتا ہے۔ میرا سٹوڈنٹ ہے

کیا کوئی دوست بتائے گا کہ یہ نام کسی موبائل سے کیسے ڈائل ہو گا۔ کیونکہ عام طور پر موبائل پر نمبر کی جگہ نام نہیں لکھا جا سکتا۔۔۔

2 کے بٹن پر اے بی سی، 3 پر ڈی ای ایف، 4 پر جی ایچ آئی وغیرہ لکھے ہوتے ہیں نا

مثلاً بلال کے لئے آپ کو یہ نمبر لکھنے ہوں‌ گے

24525
 
شمشاد

لائبریرین
بدقسمتی لمبا ہونے کی وجہ سے ہے یا آپ کا سٹودنٹ ہونے کی وجہ سے +ہا ہائے+
 
Top