آپ کا مُوڈ!

ابوشامل

محفلین
خیر نبیل بھائی! کہتے تو آپ ٹھیک ہیں، سب سے بڑا مسئلہ ان گرافکس کو اردوانے میں جو پیش آئے گا وہ ہوگا اتنے چھوٹے اور کھلے فونٹ کا استعمال، جو اس کے اندر واضح طور پر نظر بھی آئے۔ اور میرے خیال میں مائیکروسافٹ کا tahoma فونٹ بہترین رہے گا۔ بہرحال آپ مجھے ارسال کر دیں، میں اس پر کام کر کے دیکھ لوں گا کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔ گرافکس کے حوالے سے اگر کوئی چھوٹا موٹا کام ہوا کرے تو مجھے یاد کر لیا کریں، وقت اور سہولت کے حساب سےکر دیا کروں گا۔ ویسے آپ نے سلیکس کے لیے تیار کردہ وال پیپر دیکھے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ابوشامل، میں آپ کے اچھے کام کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔ میں نے موڈ کی اردو گرافکس والے کام کا تو مذاق سے ذکر کیا تھا، یہ کوئی اتنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کی بات درست ہے کہ اتنے چھوٹے سائز میں صاف دکھائی دینے والا اردو ٹیکسٹ گرافک میں لانا مشکل ہوگا۔ صرف ٹیکسٹ کے ساتھ موڈ کا مزا نہیں رہے گا۔
گرافکس کے سلسلے میں آپ اور باقی دوستوں کے تعاون کی ضرورت پڑتی رہے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی درست کہ ہرہے ہیں گرافکس کو مندرجہ بالا "ٹیکسٹ" کے سائز سے بڑا کرنا غلطی ہوگی میں کوشش کرتا ہوں کہ اتنے چھوٹے فونٹ میں کوئی کام ہو سکے۔ فی الحال تو نبیل بھائی کے ای میل کردہ گرافکس ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں۔ ایک دو روز میں اردویا لوں گا۔ انشاء اللہ
 

زیک

مسافر
اچھا مزے کا فیچر ہے مگر کچھ اللہ کے بندوں کو کوئی یہ بھی سمجھائے کہ موڈ کو زیادہ سنجیدہ نہ لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی دوستوں سے یہ کہتا آیا ہوں کہ یہ تو محض ایک شغل ہے، اسے اتنا سیریسلی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

تیشہ

محفلین
اچھا مزے کا فیچر ہے مگر کچھ اللہ کے بندوں کو کوئی یہ بھی سمجھائے کہ موڈ کو زیادہ سنجیدہ نہ لیں۔




:confused: مجھے یہ سمجھ نہیں آتی موڈ پر کسی کو اعتراض ہو تو ہو بھی کیوں :confused: اگر کسی نے ڈرنک ہے تو اسکا مطلب یہ تھوڑا ہے پینے والا ابھی پی کر بیٹھا ہوا ہے :confused: یا کوئی مذاق میں فلرٹی لکھ دے تو مطلب یہ نکلا کہ اچھا تو یہ فلرٹ کر رہے :confused: افُ افُ کیا بنے گا لوگوں کا :(
 

ابوشامل

محفلین
ہفففففففففف !! نبیل بھائی آپ کے موڈ کو اردوانے کے عمل نے تو دماغ ٹھکانے لگا دیا، ایک تو اردو میں اتنے "نفیس" فونٹ کی کمی اور دوسرا اتنا چھوٹا موڈ آئیکن!!! اف میرے اللہ!!! خیر میں نے سوچا کہ اس سے پہلے تمام آئیکنز کو خراب کروں ایک دو آپ کو بھیج کر منظوری لے لوں۔ دو موڈ آئیکن آپ کو ای میل کیے ہيں، اگر پسند آئیں تو بتا دیں اسی ڈگر پر کام کو مزید آگے بڑھائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو شامل، میں چیک کرکے آپ کو بتاؤں گا۔ میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا کہ موڈ کا اردو میں ہونا اتنا کیا ضروری ہے؟ بہرحال آپ اپنا وقت لیں، اس کام کا جلدی ہونا ضروری نہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آسان طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بڑی تصویر بنا کر اس کو زوم آؤٹ کرنے کے بعد سکرین شاٹ‌لیں‌اور پھر اس کو الگ موڈ‌کی گرافک بنا دیں‌۔ اس سے نفیس یا چھوٹے فانٹ‌کی ضرورت نہیں‌ پڑے گی
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! تمام گرافکس تیار ہو گئے ہیں، اور صرف وہ رہ گئے ہیں جو animated ہیں، ان کے لیے میں Imageready پر کام کر رہا ہوں، اور انشاء اللہ وہ بھی آج یا کل میں آپ کو دے دوں گا۔ فی الحال تقریباً 80 موڈ امیجز آپ کو ای میل کر رہا ہوں، حاصل کر لیجیے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
قیصرانی بھائی! آپ کا بتایا ہوا طریقہ ایک تو میرے سمجھ نہیں آیا، دوسرا مجھے اب اس کی ضرورت بھی نہیں، توجہ کا شکریہ ۔
 
Top