آپ کا مُوڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

چونکہ آپ دوست کافی مُوڈ‌ میں رہتے ہیں، لہذا میں نے آپ کو موڈ دکھانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فورم میں ایک (قدرے غیر ضروری) فیچر شامل کی ہے۔ آپ کو اوپر نیویگیشن بار پر میرا موڈ لکھا نظر آئے گا۔ آپ اس کے ساتھ اپنے حالیہ موڈ پر کلک کرکے اپنا موڈ بدل سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

demo.gif

امید ہے کہ اس سے آپ کا موڈ‌کچھ بہتر ہو جائے گا۔ :grin:

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ اردو گرافک بنانے کو تیار ہوں تو میں آپ کو اس موڈ کی تمام گرافکس فراہم کر دوں گا۔
 
باسم

محفلین
حالیہ دنوں میں یہ بات ممکن نہیں ہے میں بہت مصروف ہوں
محفل پر بھی نہیں آنا چاہتا مگر پھر بھی پہنچ جاتا ہوں
 
نبیل یہ مزے کا فیچر شامل کیا ہے ۔

ویسے باسم کے علاوہ کالا پانی ، خاور ، ابو شامل ، فہیم بھی ہیں ان لوگوں سے بھی گرافکس بنائے جا سکتے ہیں۔

کیوں بھائیوں آپ لوگ تیار ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
باسم، آپ اردو گرافک بنانے کو تیار ہوں تو میں آپ کو اس موڈ کی تمام گرافکس فراہم کر دوں گا۔

باسم نے لکھا ہے

حالیہ دنوں میں یہ بات ممکن نہیں ہے میں بہت مصروف ہوں
محفل پر بھی نہیں آنا چاہتا مگر پھر بھی پہنچ جاتا ہوں
نبیل! محفل میں خاور بلال ، عبدالرحمان عرف زمرد اور ابوشامل موجود ہیں جو یہ کام بخوبی کر سکتے ہیں اور انکا بھی نہیں کریں گے بلکہ بصد خوشی یہ کام کرنے کو تیار ہو جائیں گے

کیوں صاحبو! درست کہا میں نے؟؟؟؟
 
ابوشامل

محفلین
دل و جان سے حاضر ہیں، نبیل بھائی آپ مجھے گرافکس ای میل کر دیں، میں اپنا ای میل ایڈریس آپ کو ذ پ میں بھیج دیتا ہوں۔ والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
بہت خوب، مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ اتنے دوست ہمارے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوں گے۔ :rolleyes: مُوڈ والی فیچر تو محض کچھ انٹرٹینمنٹ کا بہانہ ہے، مجھے درحقیقت محفل فورم پر گرافکس کے سلسلے میں تعاون درکار ہے۔ میں نے وی بلیٹن کے ڈیفالٹ سٹائل کے اردو گرافک بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کچھ ٹھیک نہیں بیٹھے۔ میں نے ویسے بھی اس سلسلے میں زیادہ کوشش نہیں کی۔ شارق نے بھی اس سلسلے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
آپ لوگوں کے پیغامات پڑھنے سے قبل ہی میں نے ابوشامل کا ذپ پڑھ لیا تھا جس میں انہوں نے مُوڈ منیجر کی اردو گرافک بنانے کی پیشکش کی ہے۔ میں انہیں اس موڈ میں شامل گرافکس بھیج دوں گا۔ میں وضاحت کرتا چلوں کہ میرے پاس اس موڈ کی صرف finshed گرافکس ہیں، یعنی میرے پاس ان کی فوٹو شاپ psd فائلیں نہیں ہیں۔ اس لیے ان پر کام کرنا قدرے دقت طلب ہوگا۔ بہرحال، ابوشامل اپنی سہولت اور وقت کے مطابق جب بھی یہ کام کر سکیں، کر دیں۔
والسلام
 
عبدالرحمٰن

وعلیکم السلام ۔۔۔ نبیل بھائی
میرے خیال میں اگر اس موڈ کو گرافک کے بغیر صرف الفاظ میں سیٹ کردیا جائے تو یہ بہتر ہوگا۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں
 
Top