آپ کا معصوم مگر بھیانک واقعہ!!

کہتے ہیں کہ بچے بہت معصوم ہوتے ہیں۔
ہم نے اپنے بچپن میں معصومیت سے کچھ ایسے کام کیے ہوتے ہیں جن کو اب کرنے کا سوچ کر جھرجھری آجائے!
مجھ سے بھی اور احباب سے بھی بچپن کچھ ایسے کارنامے ہوئے ہونگے جن کو شریک محفل کرنا کچھ برا نا ہو۔
سب احباب سے گزارش ہے کہ اپنے بچپن کے ایسے واقعات شریک کریں۔
 
"جیڑا بولے اوہی کنڈا کھولے" کے قانون کے مطابق سب سے پہلے میں اپنے بچپن کا واقعہ پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے احباب اس کو دہرانے کی زحمت نہیں کرینگے۔
میں اس وقت پرائمری سکول میں پڑھتا تھا۔ اپنی جماعت یاد نہیں۔
میرے ایک ہم جماعت نے بتایا کہ وہ گھر کے قریبی قبرستان میں گیا اور وہاں ایک قبر کے قریب زمین پر ایک انسانی کھوپڑی پڑی ہوئی ملی۔ اس کو اس نے اٹھایا اور گھر لے جاکر اس سے جادو کا کچھ کام کیا۔ (کام کیا تھا اور اس کی ترکیب کیا تھی اب مجھے یاد نہیں)۔
میں اپنے بچپن ہی سے اندھیرے اور قبرستان وغیرہ سے نہیں ڈرتا۔
مجھے بھی اس کی بات سن کر جادو کرنے کا شوق ہوا۔ اسی لئے سکول سے واپسی پر میں سیدھا قبرستان گیا اور کسی کھوپڑی کی تلاش شروع کی۔
ایک قبر کے کنارے مجھے ایک انسانی کھوپڑی نظر آئی جو آدھی امین کے اندر اور آدھی زمین سے باہر تھی۔ چونکہ جادو کرنے کے لئے کھوپڑی گھر لے جانا ضروری تھی اس لئے کھوپڑی کو زمین تھوڑی تھوڑی کھود کر باہر نکالنے کی کوشش شروع ہوئی۔ کیونکہ ہاتھ کافی چھوٹے تھے اور کوئی مناسب اوزار موجود نہیں تھا اس لئے کافی دیر کھدائی کے بعد بھی کھوپڑی پوری طرح باہر نہیں آسکی۔ اور میں مایوس ہو کو گھر چلا گیا۔
مگر گھر جاکر والد محترم کو سارا واقعہ سنایا۔ والد صاحب سن کر ہنسنے لگے اور کہنے لگے تم ایک قبر کھودتے رہے ہو اور کہا تمہیں ڈر نہیں لگا؟ میں نے کہا قبر نہیں کھودی کھوپڑی تو پہلے ہی آدھی باہر تھی۔
والدہ تو سن کر بہت ناراض ہوئیں۔
شکر ہے کہ کھوپڑی پوری طرح باہر نہیں آگئی ورنہ اگر گھر لے جاتا تو نجانے میری گھر میں کیا درگت بنتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
معصوم مگربھیانک کام، کالج لائف سے مختلف مذہبی جماعتوں کے اراکین کا دوست رہا ہوں اور بہت قریب سے ان کے گھناؤنے چہرے دیکھے :)
 
معصوم مگربھیانک کام، کالج لائف سے مختلف مذہبی جماعتوں کے اراکین کا دوست رہا ہوں اور بہت قریب سے ان کے گھناؤنے چہرے دیکھے :)
یہ بہت بد قسمتی ہے سیاست میں آنے والی مذہبی جماعتوں میں منافقت بہت زیادہ ہے۔
سر جی ہور کوئی بچپن دا واقعہ پیش کرو، گل ہاسے اچ نا پاؤ :D
 

نایاب

لائبریرین
گر 13 سال کی عمر " معصوم " قرار پائے مجھ جیسے شیطان کی تو کون سا قصہ بھیانک قرار پائے گا ۔
اللہ مجھے معاف فرمائے ۔۔ میرے لیئے ذاتی طور پر تو جوش و سسپنس سے بھرا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بشمول " اماوس کی رات اکیس راتیں کسی پرانے قبرستان میں موجود کسی ٹوٹی پرانی قبر پر گزارنا ۔۔ ؟
اور رات کے اندھیرے میں جگنو کی طرح چمکنے والی ہڈیاں جمع کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اکتالیس راتیں کسی شمشان گھاٹ پر چھاؤں کیئے " پیپل " کے درخت کے نیچے گزارنا ۔۔۔۔۔۔۔؟
 
گر 13 سال کی عمر " معصوم " قرار پائے مجھ جیسے شیطان کی تو کون سا قصہ بھیانک قرار پائے گا ۔
اللہ مجھے معاف فرمائے ۔۔ میرے لیئے ذاتی طور پر تو جوش و سسپنس سے بھرا رہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بشمول " اماوس کی رات اکیس راتیں کسی پرانے قبرستان میں موجود کسی ٹوٹی پرانی قبر پر گزارنا ۔۔ ؟
اور رات کے اندھیرے میں جگنو کی طرح چمکنے والی ہڈیاں جمع کرنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اکتالیس راتیں کسی شمشان گھاٹ پر چھاؤں کیئے " پیپل " کے درخت کے نیچے گزارنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
سچی سچی بتائیے کہیں آپ کالا جادو تو سیکھنے کے چکر میں نہیں تھے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ تفصیل بھی بتائیں نا بھیانک چہروں کی :)
مشتے از خرادے: ہائی سکول میں ایک صاحب تشریف لاتے تھے۔ ان کی ہوزری دکان تھی اور وہ اسلامی جمعیت طلباء کے خوبصورت پمفلٹ تقسیم کرنے، نئے سال کے کلینڈر، کی چین وغیرہ دینے اور جہادی ترانوں کی کیسٹس وغیرہ تقسیم کرنے کے حوالے سے بہت مشہور تھے۔ انہیں اللہ والے کہا جاتا تھا (بعد میں یہ عقدہ کھلا کہ ان کی دکان کا نام ہی "اللہ والے" تھا)۔ ان کی آمد کا واحد مقصد جہاد کشمیر کے لئے طلباء کو تیار کرنا ہوتا تھا۔ اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چھٹی سے دسویں جماعت کے طلباء کو کس جہاد کے لئے تیار کیا جاتا تھا اور اس کے لئے کیا کیا لالچ دیئے جاتے تھے :)
کالج لائف میں معاملہ پھر مذاق سے نکل کر سنجیدگی کی حدود میں داخل ہو جاتا تھا کہ وہاں مذہب کو سیاست کے لبادے میں تشدد کے ساتھ "ری مکس" کر دیا جاتا تھا
 

ماہی احمد

لائبریرین
بھئی میں تو معصوم تھی، ہوں اور رہوں گی۔ نہایت شرافت سے بچپن گزارا سارا اس لئیے اس لڑی کی رونق بڑھانے کے لئیے الفاظ نہیں۔۔۔
 
Top