آپ لوگ افطاری میں کیا کھانا پسند کریں گے؟

عمر سیف

محفلین
او ہو :sad2:
تو آپ بریڈ ، بٹر اور جیم لے آئیں اس سے ناشتہ کر لیا کریں :)
بھئی مجھے سونے کی بہت بری عادت ہے۔ دفتر بھی جانا ہو تو تب تک نہیں بستر چھوڑتا جب تک 15 منٹ وہ بھی ایک دم 15 منٹ نہ رہ جائیں۔ پھر نہا دھو کر تیار ہو کر ناشتہ کب بناؤ۔ :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بھئی مجھے سونے کی بہت بری عادت ہے۔ دفتر بھی جانا ہو تو تب تک نہیں بستر چھوڑتا جب تک 15 منٹ وہ بھی ایک دم 15 منٹ نہ رہ جائیں۔ پھر نہا دھو کر تیار ہو کر ناشتہ کب بناؤ۔ :)
اچھا پھر یوں کہیں ناں سستی کی وجہ سے اور لیٹ اٹھنے کی وجہ سے نہیں کر پاتا :) آفس میں کر لیا کریں :)
 
16261122-thai-food-spicy-fried-noodle-with-pork.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
آج افطاری میں حسب معمول پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، دہی پکوڑیاں، چار قسم کے مشروبات اور ہاں میٹھا میٹھا تربوز بھی تھا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج ہمارا دوسرا روزہ ہے۔

الحمد للہ کل افطاری میں کھجور، پھلوں کی چاٹ، چنا چاٹ، پکوڑے، سموسے، تین قسم کے مشروبات موجود تھے۔
ہمارے ہاں آج روزے کا دورنیہ صبح 3:42 سے شام 6:46 یعنی کہ 15 گھنٹے اور 4 منٹ کا ہے۔
خوب حساب لگا رکھا ہے ;)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
۔۔۔ ۔۔
پکا لیں پیس کر دو روٹیاں تھوڑے سے جَو لانا​
ہماری کیا ہے اے بھائی نہ مسٹر ہیں نہ مولانا​
۔۔۔ ۔۔۔ یہ شعر غالباً اکبر الہ آبادی کا ہے۔​
واہ بہت خوب۔۔۔۔
بچپن کی یادداشت کے مطابق یہ شعر مولانا محمد علی جوہر کا ہے ۔ اور ہماری کی جگہ ہمارا ہے۔ واللہ اعلم۔
اور جو سے خیال مرزا غالب کی بیسنی روٹی کی طرف آیا۔
نہ پوچھ اس کی حقیقت حضور والا نے
مجھے جو بھیجی ہے بیسن کی روغنی روٹی
نہ کھاتے گیہوں نکلتے نہ خلد سے باہر
جو کھاتے حضرت آدم یہ بیسنی روٹی
 
Top