آپ شاپنگ کیسے کرتے ہیں

تعبیر

محفلین
شاپنگ کے حوالے سے کچھ سوالات ہیں :) کچھ زیادہ ہی ہو گئے کہ لکھنے بیٹھوں تو پھر بسس سسسسسسسسسسسس :grin:

*شاپنگ کے لیے آپ زیادہ تو کہاں جاتے ہیں یعنی آپ کے پسندیدہ شاپنگ مالز

*کس قسم کی شاپنگز زیادہ تر آپ کرتی/کرتے ہیں

*خریداری لسٹ بنا کر کرتی/کرتے ہیں یا میری طرح اپنے دماغ پر بھروسہ کرتے/کرتی ہیں

*ایک ہی شاپ سے سب لینا پسند کرتے/کرتی ہیں یا گھوم پھر کر سب کچھ دیکھ بھال کر کرتے/کرتی ہیں

*شاپنگ صرف لسٹ تک ہی محدود ہوتی ہے یا جو پسند آیا وہ بھی اٹھا لیتے/لیتی ہیں

*شاپنگ مین اپ اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں یا قیمت کو

window shopping میں کونسی دکانیں آپکو اپنی طرف کھینچتی ہیں

*شاپنگ اکیلے کرنا پسند ہے یا کسی اور کے ساتھ (کس کے ساتھ)

*جو دکاندار کہے وہی قیمت دینی چاہیے یا bargaining ضروری ہے۔

*کوالٹی ضروری ہے یا کوانٹیٹی (quality & quaintity)

* شاپنگ مین سب سے زیادہ کیا چیز بری لگتی ہے (دکاندار کا رویہ، دوسروں کا کہنا کہ جلدی کرو اس طرح کی چیزیں )

*مرد شاپنگ سے اتنا چڑتے کیوں ہیں :rolleyes:

*آخری سوال گھر آنے کے بعد کیا تاثرات ہوتے ہیں۔ ;)
(کبھی خوشی کبھی غم والے تاثرات)
:grin:
 
تیشہ

محفلین
شاپنگ اگر گروسری وغیرہ تو ، ٹیسیکو ، سینسبیری ،، مورسینس ،
اور اگر شاپنگ کپڑے ۔ ۔ جوتے ۔ ۔ جیولری ، ۔۔ تو لیک سائیڈ ،۔۔ بلیو واٹر ، ۔۔ مارک ن سپانسر ، وغیرہ وغیرہ ،

مجھے تو ہر طرح کی شاپنگ کرنی ہی پڑتی ہے کہ ' میں ہی میں ہوں ، بھلے شاپنگ گھر کی ضروری چیزوں کی ہو ، یا اپنی کوئی شاپنگ ، یا بچوں کی شاپنگ ، یا گروسری ۔
کرنی ہی پڑتی ہے ہر طرح کی ہی ۔

میں نے کبھی لسٹ بنا کر نہیں کی :grin: ہر چیز مجھے شاپنگ سنٹر جاکر یاد آتی ہے ۔ کئی بار کچھ بھول بھی جاتی ہوں ، مگر پھر اگلے پھیرے میں خود ہی جاکر لے بھی آتی ہوں ،

لسٹ تک محدود نہیں ہوتی ،، مجھے جو بھی پسند آجائے میں لے لیتی ہوں ، نہیں بھی لینا ہو مگر کچھ اچھا لگے تو لیتی ضرور ہوں ،
اور میری بہت برُی عادت ہے میں نے کبھی بھی آج تک قیمتوں کو نہیں دیکھا کہ کتنےکا ہے ۔
مہنگا ہے کہ سستا ہے ۔ بس جو پسند ہے بھلے کتنا ہی مہنگا کیوں نا ہو ، لینا ہے تو لینا ہی ہے ۔
اور کبھی بحث بھی نہیں کی ۔ کہ ستا ہو یا ڈسکاونٹ ، مجھے اس بارے میں بولنا ہی نہیں آتا بھلے زبان قینچی کے جیسے چلتی ہو :grin: مگر اس بارے میں بلکل بولنا نہیں آتا ،،
ڈانٹ پڑتی ہے گھر والوں سے کہ نوابوں کے جیسے خرچ کر آتی ہے اور آجتک اس نے کبھی کسی چیز کی قیمت ہی نہیں معلوم کی ۔ نا ہئ پتا ہوتی ہے مجھے ۔ ریسیپٹ بھی بعد میں ادھر ادھر ہوجاتی ہے ۔
کوالٹی کو دیکھتی ہوں ،، مگر بہت پسند ہو کچھ تو پھر لے ہی لیتی ہوں کچھ نہیں دیکھتی ۔
شاپنگ مجھے اکیلے کرنا پسند ہے ۔ مگر میرے ساتھ کوئی نا کوئی بچہ ساتھ شامل ہوتا ہے ۔ البتہ گروسری شاپنگ ہر ویک ِ مجھے اکیلے ہی کر کے لانی پڑتی ہے ۔ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
*شاپنگ کے لیے آپ زیادہ تو کہاں جاتے ہیں یعنی آپ کے پسندیدہ شاپنگ مالز

نارمل گروسری کے لئے S Market, K City Market, Siwa

حلال گوشت کے لئے Al Nile Shop, Shan Food Market

کپڑوں کے لئے بہت ہی کم ادھر کسی جگہ جانا ہوتا ہے

گاڑی کے لئے Motonet, Biltema, ایک لمبی لسٹ ہے

الیکٹرانکس کے لئے Gigantti, Hobbyhall, وغیرہ

*کس قسم کی شاپنگز زیادہ تر آپ کرتی/کرتے ہیں

*خریداری لسٹ بنا کر کرتی/کرتے ہیں یا میری طرح اپنے دماغ پر بھروسہ کرتے/کرتی ہیں

اگر کم اشیا ہوں‌ تو ایسے ہی ورنہ لسٹ بنا کر

*ایک ہی شاپ سے سب لینا پسند کرتے/کرتی ہیں یا گھوم پھر کر سب کچھ دیکھ بھال کر کرتے/کرتی ہیں

سامان پر منحصر ہے

*شاپنگ صرف لسٹ تک ہی محدود ہوتی ہے یا جو پسند آیا وہ بھی اٹھا لیتے/لیتی ہیں

اگر کوئی چیز بہت سستی مل رہی ہو اور جس کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہو

*شاپنگ مین اپ اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں یا قیمت کو

کچھ چیزوں میں پسند اور کچھ میں قیمت

window shopping میں کونسی دکانیں آپکو اپنی طرف کھینچتی ہیں

کمپیوٹر کی دکانیں اور الیکٹرانکس کی بھی

*شاپنگ اکیلے کرنا پسند ہے یا کسی اور کے ساتھ (کس کے ساتھ)

بیگم صاحبہ کے ساتھ

*جو دکاندار کہے وہی قیمت دینی چاہیے یا bargaining ضروری ہے۔

یہاں بارگینگ کا رواج نہیں ہے :(

*کوالٹی ضروری ہے یا کوانٹیٹی (quality & quaintity)

چیز پر منحصر ہے

* شاپنگ مین سب سے زیادہ کیا چیز بری لگتی ہے (دکاندار کا رویہ، دوسروں کا کہنا کہ جلدی کرو اس طرح کی چیزیں )

کیش کاؤنٹر پر لگنے والی لمبی لائن، خصوصاً جب کاؤنٹر پر موجود بندہ یا بندی الٹرا سست ہو

*مرد شاپنگ سے اتنا چڑتے کیوں ہیں :rolleyes:

یہ سوال کسی مرد نے پوچھا ہوتا تو جواب دے دیتا

*آخری سوال گھر آنے کے بعد کیا تاثرات ہوتے ہیں۔ ;)

فرج والی چیزوں کو کون فرج میں رکھے گا، اس پر لڑائی۔ باقی اشیا تو ہفتہ بھر بھی ادھر ادھر پڑی رہیں نہیں خراب ہوتیں :rolleyes:
 
زیک

مسافر
*شاپنگ کے لیے آپ زیادہ تو کہاں جاتے ہیں یعنی آپ کے پسندیدہ شاپنگ مالز

گروسری کے لئے پبلکس، کروگر یا ٹریڈر جوز۔ مالز میں نارتھ پوائنٹ مال اور ڈاسنول پریمیم مال وغیرہ۔

کس قسم کی شاپنگز زیادہ تر آپ کرتی/کرتے ہیں

دیسی اور حلال کے علاوہ سب۔

خریداری لسٹ بنا کر کرتی/کرتے ہیں یا میری طرح اپنے دماغ پر بھروسہ کرتے/کرتی ہیں

لسٹ بنا کر کرتا ہوں۔

ایک ہی شاپ سے سب لینا پسند کرتے/کرتی ہیں یا گھوم پھر کر سب کچھ دیکھ بھال کر کرتے/کرتی ہیں

عام طور سے ایک یا دو دکانوں سے ہی۔

شاپنگ صرف لسٹ تک ہی محدود ہوتی ہے یا جو پسند آیا وہ بھی اٹھا لیتے/لیتی ہیں

نہیں۔ ساتھ ساتھ دوسری چیزیں دیکھتا جاتا ہوں اور پسند آئے تو اٹھا لیتا ہوں۔

شاپنگ مین اپ اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں یا قیمت کو

پسند۔ بڑی اور مہنگی چیزیں چھوڑ کر باقی میں خریدتے ہوئے قیمت نہیں دیکھتا۔

window shopping میں کونسی دکانیں آپکو اپنی طرف کھینچتی ہیں

الیکٹرانکس، بکس، اور outdoor سامان کے سٹور۔

شاپنگ اکیلے کرنا پسند ہے یا کسی اور کے ساتھ (کس کے ساتھ)

عام طور پر بیٹی کے ساتھ کرتا ہوں۔ البتہ دنڈو شاپنگ اکیلا کرنا پسند ہے۔

جو دکاندار کہے وہی قیمت دینی چاہیے یا bargaining ضروری ہے۔

بارگیننگ سے چڑ ہے۔

کوالٹی ضروری ہے یا کوانٹیٹی (quality & quaintity)

کوالٹی
 
تعبیر

محفلین
شکریہ آپ سب کا

قیصرانی آپ کہاں تھے اتنے دنوں سے :confused:

ایک سوال تو بھول گیا کرنا کہ آپ لسٹ اردو میں لکھتے ہیں یا انگلش میں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ آپ سب کا

قیصرانی آپ کہاں تھے اتنے دنوں سے :confused:

ایک سوال تو بھول گیا کرنا کہ آپ لسٹ اردو میں لکھتے ہیں یا انگلش میں :)

میں‌ پہلے باجو کی طرف گیا تھا پھر پولینڈ۔ اب پہنچا ہوں واپس دو دن ہوئے ہیں

لسٹ حسب ضرورت اردو یا فننش میں ہی۔ انگریزی سے واسطہ اب کم ہی پڑتا ہے بلکہ اب تو انگریزی بھولنے لگ گئی ہے :(
 
تعبیر

محفلین
یہ ڈوٹس بھی اسکا حصہ ہیں :confused:

سننے میں کیسی لگتی ہے کیا کانوں کو چھبتی ہے؟؟؟

جیسے چائنیز بولتے ہوئے زہر لگتے ہین اور اسی طرح پولش بھی :rolleyes:
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ زبان سو فیصد فونیٹک ہے۔ یعنی جیسے لکھی جاتی ہے ویسے ہی بولی جاتی ہے۔ انگریزی کی طرح نہیں کہ لکھی کچھ اور ہو اور پڑھی کچھ اور جائے۔ زبان دماغ کو نہیں چبھتی لیکن اس میں‌ چند الفاظ خصوصاً "ر" کو بہت زور دے کر بولا جاتا ہے
 
Top