آپ بڑے وہ ہیں

فاتح

لائبریرین
اور نہ صرف حاصل کی جانی چاہیے بلکہ خلقِ خدا اور یاران نکتہ داں کی بھلائی کے لیے اسے تمام پبلک فورمز پر شائع بھی کیا جانا چاہیے تا کہ عوام کو علم تو ہو سکے کہ کون کون سے الفاظ کے استعمال کی ممانعت ہے۔ :D
 
فاتح

لائبریرین
یہ انگریزی اور رومن اردو کی فہرستیں دیکھ کر دو خیال ذہن میں ٓتے ہیں:
اول یہ کہ کیا خیال ہے پی ٹی اے سے بات کر کے رومن اردو کو یونیکوڈ میں ڈھالنے کا کنٹریکٹ حاصل کرتے ہیں تا کہ کم از کم اردو ویب کو کچھ سرکاری مالی اعانت ہی حاصل ہو جائے۔
دوم یہ کہ چونکہ بین فہرست رومن اردو میں ہے لہٰذا شاید یوں ہماری عوام میں ورک اراؤنڈ کے طور پر یونیکوڈ اردو استعمال کرنے کا شعور ہی جاگ جائے۔
 
جنرل ضیاء کے دورِ حکومت میں جب اخبارات پر سنسرشپ تھی اور ہر چیز کو 'مشّرف بہ اسلام 'کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ان حالات میں کسی کالم نگار کے کالم میں لفظ دلبرداشتہ درج تھا۔۔سنسر کرنے والے صاحب نے یہ کہتے ہوئے اس پر لائن لگا کر کاٹ دیا کہ دلبر تو ایک بازاری سا لفظ ہے اور داشتہ؟۔۔۔توبہ توبہ:)
 
شمشاد

لائبریرین
بڑی ہمت کا کام ہے ان لوگوں کا جنہوں نے دن رات محنت کر کے یہ فہرستیں ترتیب دی ہوں گی۔ کئی ایک مہینے تو لگ ہی گئے ہوں گے۔

ویسے جس دفتر میں یہ فہرستیں ترتیب دی گئی ہوں گی، وہاں کا ماحول کیا رہا ہو گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ انگریزی اور رومن اردو کی فہرستیں دیکھ کر دو خیال ذہن میں ٓتے ہیں:
اول یہ کہ کیا خیال ہے پی ٹی اے سے بات کر کے رومن اردو کو یونیکوڈ میں ڈھالنے کا کنٹریکٹ حاصل کرتے ہیں تا کہ کم از کم اردو ویب کو کچھ سرکاری مالی اعانت ہی حاصل ہو جائے۔
دوم یہ کہ چونکہ بین فہرست رومن اردو میں ہے لہٰذا شاید یوں ہماری عوام میں ورک اراؤنڈ کے طور پر یونیکوڈ اردو استعمال کرنے کا شعور ہی جاگ جائے۔

اس ربط پر آپ کی فرمائش پر تیار کردہ ایک پروٹوٹائپ کا کوڈ ابھی بھی دستیاب ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ اب یہ کام کرے گا یا نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل کی اے پی آئیز میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ گوگل والوں نے ایک سکرپٹ کنورٹر متعارف کروایا تھا لیکن گوگل لیبز کی بندش کے ساتھ ہی سکرپٹ کنورٹر بھی قصہ پارینہ بن گیا ہے۔
 
لگتا ہے وہ ربط بھی سنسر کی نذر ہو گیا۔ :confused:
 
Top