۔۔۔۔۔۔ ’ آج میں ایک ٹیکسی میں بیٹھا مگر ڈرائیور نے مجھ سے ناجائز کرایہ وصول کرنے کے لئے الٹی سیدھی بکواس شروع کردی ۔کھوتا کہیں کا‘
مکمل تحریر کا لطف اٹھائیے۔
مکمل تحریر کا لطف اٹھائیے۔
یہ انگریزی اور رومن اردو کی فہرستیں دیکھ کر دو خیال ذہن میں ٓتے ہیں:
اول یہ کہ کیا خیال ہے پی ٹی اے سے بات کر کے رومن اردو کو یونیکوڈ میں ڈھالنے کا کنٹریکٹ حاصل کرتے ہیں تا کہ کم از کم اردو ویب کو کچھ سرکاری مالی اعانت ہی حاصل ہو جائے۔
دوم یہ کہ چونکہ بین فہرست رومن اردو میں ہے لہٰذا شاید یوں ہماری عوام میں ورک اراؤنڈ کے طور پر یونیکوڈ اردو استعمال کرنے کا شعور ہی جاگ جائے۔
لگتا ہے وہ ربط بھی سنسر کی نذر ہو گیا۔اس ربط پر آپ کی فرمائش پر تیار کردہ ایک پروٹوٹائپ کا کوڈ ابھی بھی دستیاب ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ اب یہ کام کرے گا یا نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل کی اے پی آئیز میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ گوگل والوں نے ایک سکرپٹ کنورٹر متعارف کروایا تھا لیکن گوگل لیبز کی بندش کے ساتھ ہی سکرپٹ کنورٹر بھی قصہ پارینہ بن گیا ہے۔