آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ

محفلین
ناعمہ اردو محفل میں خوش آمدید۔

یہ کیا آتے ہی سونے بھی چلی گئیں۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

کیا کرتی کل جب میں نے جوائن کیا تو شاید کوئی اور یہاں تھا ہی نہیں،پھر مجھے بھی زیادہ رات کو یہ ویب سائٹ ملی تھی اس لیے زیادہ ریر نہ رک سکی۔۔اب آئی ہوں نا۔ :battingeyelashes::battingeyelashes:
 

ناعمہ

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ سردی بڑھ گئی ہے، جا کر کوفی لے ہی آؤں۔

سردی تو یہاں بھی بہت ہے برف کے ڈھیر لگے ہیں۔اگر جا ہی رہے ہیں بھائی تو میرے لیے بھی ایک کپ لیتے آئیں۔مجھے بھی کافی بہت پسند ہے،اب مجھے بنانے کو نہ کہیں،کیونکہ قطعی موڈ نہیں ہے بنانے کا ہاں جی ٗپر پینے کا موڈ ہے۔۔۔تو لا رہے ہیں‌؟ کیا میں رکوں ؟ انتظار کروں ؟‌یا صبر اور شکر کروں ؟:laughing::laughing:
 

طالوت

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ ناشتہ نہیں کیا ، دوپہر کے لیے کھانا نہیں بنایا ، اور ویک اینڈ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا کیا جائے
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو ابھی ابھی ناشتہ کر لیا ہے۔ آپ کا پیغام بعد میں دیکھا، ورنہ آپ کو دعوت ضرور دیتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ آپ کو دیر نہیں ہوئی بلکہ بہت دیر ہوئی۔ غالباً بیس گھنٹے بعد آپ نے کونی کی فرمائش کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوپہر کا بھی تو بندوبست کرنا ہے، ہو سکے تو لگے ہاتھوں شام کی پیشگی بکنگ کر لیں۔
 

طالوت

محفلین
دوپہر کو زبردستی مہمان بننا پڑے گا کسی ایک کا ، شام جائیں گے کچھ لے آئیں گے ہفتہ دس دن کے لیے پکائیں گے اور کھائیں گے ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا اپنے کھانے پکانے کا طریقہ کار تو بتائیں، کوئی جائینٹ ونچر ہے، کارپوریٹ ہیڈ آفس ہے یا سبسڈیری ہے۔ باورچی خانے میں کتنی گنجائش ہے؟ ایک دوسرے کی ہانڈی میں سے بوٹیاں چرانے کی کتنی گنجائش ہے، وغیرہ وغیرہ۔
 

ناعمہ

محفلین
ناعمہ آپ کو دیر نہیں ہوئی بلکہ بہت دیر ہوئی۔ غالباً بیس گھنٹے بعد آپ نے کونی کی فرمائش کی۔

او ہو شمشاد بھائی یوں کہیں نا کہ آپ لے کر ہی ایک کپ آئے تھے۔ چلیں اگلی بار دو لیتے آئیے گا۔ میرا کپ فریز کر دیں،میں جب بھی آئی لے لوں گی آپ سے۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::laughing::laughing::laughing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top