آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کوئی ایسا طریقہ ہوتا کہ ایک دن میں تمام پچھلے پیغامات پڑھنا ممکن ہوتا اور تمام ضروری پیغامات لکھنا ممکن ہوتا بغیر تھکن کے اور آرام بھی نہ کرنا پڑتا !
 
پہلے ہمیں پاکستان کو سنوارنا ہے تب تک آپ کی سوچ پر پابندی لگائی جاتی ہے انیس بھائی!
شکر ہے اللہ کا کہ کسی نے تو یہ مانا کہ میں انقلابی سوچ رکھتا ہوں۔ ورنہ اب تک لوگوں سے یہی سنا تھا کہ جب بھی سوچو گے بے تکی سوچو گے۔ :)
 
بہت ہی مشکل ہو جائے گی ایک کی یہ حالت ہے دوسرے کا تو اللہ رحم کرے گا
مطلب میں یہ سوچوں کہ ایک نیا پاکستان بنایا جائے اور اس میں پرانے پاکستان کے تمام کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو منتقل کردیا جائے تو کیسا رہے گا؟
جیسا کہ برطانیہ نے امریکا میں جمع کیے تھے۔
 

تبسم

محفلین
مطلب میں یہ سوچوں کہ ایک نیا پاکستان بنایا جائے اور اس میں پرانے پاکستان کے تمام کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو منتقل کردیا جائے تو کیسا رہے گا؟
جیسا کہ برطانیہ نے امریکا میں جمع کیے تھے۔
آپ بس اتنا سوچیں کے پاکستان کے تمام کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد سدھر جائیں
 
ہاہاہا پاکستانی اور سدھر جائیں۔ ناممکن۔
اگر ہم لوگ کسی دوسرے ملک جائیں۔ تو ہم ان کے قوانین کا اتنا احترام کرتے ہیں کہ جتنا وہ خود بھی نہیں کرتے۔
اور پاکستانی قوم کی مثالیں اپنے لٹریچر میں اپنی قوم کے بچوں کو پڑھاتے ہیں۔
پر جب ہم واپس آتے ہیں اور جب جہاز پاکستانی حدود کے نزدیک ہوتا تو ہم میں لا قانونیت شیطان سرایت کرنا شروع کردیتا ہے۔ اور ایر پورٹ کی عمارت سے نکلتے ہی بیچ سڑک پر پان کی پیک تھوک کر ہم لا قانونیت کا افتتاح کرتے ہیں۔ جو پان نہیں کھاتے وہ چپس کی تھیلی بیچ سڑک پر پھینک کر۔ بحر حال ایرپورٹ کی عمارت سے نکل کر افتتاح ضرور کرتے ہیں۔
ہم پاکستان کو چھوڑ کر ہر جگہ سدھرے ہوئے ہیں۔ پر پاکستان میں ہم نہیں سدھر سکتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آں ہاں، ہوائی اڈے سے باہر نکل کر نہیں، جہاز سے اترتے ہی ہم لاقانونیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
 
Top