آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

میرے خیال میں تو سکرپٹ لکھ لیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا،اس سے ایک تو غلطی سے پاک کام ہوگا(ایک حد تک) ورنہ ہر کوئی اپنے حساب سے رومن لکھے گا۔جو کہ زیادہ پرشانی کا باعث ہوگا اس کےبجائے پروگرام کے ذریعے ایک جیسا رزلٹ ملے گا،اور پھر اس کو مینولی تقسیم کر کے جہاں جہاں غلطیاں ہوں انہیں درست کرلیا جائے اس سے کام جلدی بھی ہوگا اور زیادہ بہتر طریقے سے ہو سکے گا۔
غلطیاں زیادہ تر ایک جیسے ساونڈ والے الفاظ میں ہوں گی اور ایک آدھ لیٹر میں تبدیلی سے ٹھیک ہوجائیں گی۔
 
حالانکہ میں عموماً ایسے معاملات میں منفی باتیں نہیں کرتا لیکن یہاں ضروری سمجھتا ہوں۔

ہوم یوزرس کے لئے ڈریگن کی سستی ترین کاپی فی کس 99.99 ڈالرز کی ہے اور شپنگ چارجیز علیحدہ۔ ٹرائل ورژن اگر کوئی ہو تو زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کے ایام میں ہمارے کام آ سکتا ہے۔ اس کے بعد کیا سبھی لائبری اراکین تقریباً سوا سو ڈالر کے خرچ متحمل ہو سکیں گے؟
 
اگر سنجیدگی سے ایسے کسی ٹول پر کام کرنا ہے تو ہندی کے لئے تیار کیا گیا یہ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ٹول اردو کے لئے لرن کرایا جا سکتا ہے جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ جب پہلی بار سرائے دہلی میں اس کی پریزینٹیشن دی گئی تھی تو میں وہاں موجود تھا اور اس کے نتائج بہت دلچسپ تھے۔ اس کی ابتدائی لرننگ کے لئے تقریباً ایک ہزار مختلف لہجوں والے نیٹیو ہندی اسپیکرز سے ایک مخصوص ڈاکیومینٹ پڑھوا کر ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ ویسے ڈیمو کے وقت میں نے بھی کچھ بول کر اس کو درست تبدیل ہوتے دیکھا تھا۔

ایک محترم محفلین نے توجہ دلائی کہ میں جس سافٹوئیر کا ذکر کر رہا تھا اس کا ربط دینا بھول گیا تھا۔ لہٰذا پیغام میں ربط شامل کر دیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شمزا۔ صبح دس بجے یہاں آیا تھا، اور ان بارہ گھنتوں میں اس موضوع کے تین صفھات ہو جانا ہی اس کا ثبوت ہے کہ اس میں کئی لوگوں کو دلچسپی ہے۔
لیکن میرے ذہن میں بھی سوال اٹھا تھا کہ ڈریگن ہہی کیوں؟ یہ پروجیکٹ تو تصور کرنا ہے کہ یہ فری ویر ہے اور ہر شخص کے پاس ہے۔ اور اب سعود نے بھی یہاں یہی ہاد دلایا ہے۔
؎میرے خیال میں اس پروجیکٹ کو چھوڑا نہ جائے، مگر یہ بھی تحقیق کی جائے کہ آیا ہر ٹیکسٹ ٹو سپہچ سافٹ ویر ایک ہی طرح کام کرتا ہے؟ اوپن سورس کیا کیا اس نوعیت کے سافٹ وئر ہیں، ممکن ہے کہ کوئی دوسرا اس سے بھی بہتر ثابت ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
اس کے علاوہ جہاں تک سوال الفاظ کی فہرست کا ہے، تو میری لسٹ بھی ہے جو کرلپ کی اغلاط سدھار کر بنائی گئی ہے (ابرار کے سافٹ وئر سے پہلے ہی، ورنہ میرا کام آسان ہو جاتا)، اور اس میں جو اضافہ ہے، وہ اعراب کے ساتھ ہی ہے۔ کرلپ میں جہاں ایک ہی لفظ تھا ’گل‘ وہاں میں نے
گل
گُل
گِل
گلِ
گُلِ
بھی شامل کئے ہیں۔
لکھنے میں اضافتوں کے لئے بھی کچھ اصول وضع کرنے ہوں گے۔ بلکہ بہت سے الفاظ کے لئے جیسے گل و خار کا واؤ۔(اس کو گلو خار نہ لکھا جائے)
 

فہیم

لائبریرین
حالانکہ میں عموماً ایسے معاملات میں منفی باتیں نہیں کرتا لیکن یہاں ضروری سمجھتا ہوں۔

ہوم یوزرس کے لئے ڈریگن کی سستی ترین کاپی فی کس 99.99 ڈالرز کی ہے اور شپنگ چارجیز علیحدہ۔ ٹرائل ورژن اگر کوئی ہو تو زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کے ایام میں ہمارے کام آ سکتا ہے۔ اس کے بعد کیا سبھی لائبری اراکین تقریباً سوا سو ڈالر کے خرچ متحمل ہو سکیں گے؟

میں بھی ایسا ہی کچھ لکھنے کا سوچ کر یہاں آیا تھا۔
 
پروجیکٹ کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے۔ بس میرا مشورہ یہ ہے کہ دوسرے اوپن سورس اور /یا فری سوفٹوئیرز کے آپشنز تلاش کیئے جائیں۔ مثلاً ایک ایسے پروجیکٹ کا ذکر میں نے اپنے پہلے پیغام میں کیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
مجھے بھی علم نہیں تھا کہ نیچرلی سپیکینگ کمرشل پراڈکٹ ہے۔ بہرحال میں اس پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اوپن سورس متبادل پر بھی تحقیق جاری رہنی چاہیے۔ جہاں تک اردو سے رومن میں کنورژن کا تعلق ہے تو اس کی کئی مرتبہ ضرورت پڑ چکی ہے۔ میں اس پراجیکٹ کے لیے علیحدہ تھریڈ کا آغاز کرنے والا ہوں تاکہ اس پر کام شروع کیا جا سکے۔
 

سویدا

محفلین
مزہ آگیا تمام تفصیلات پڑھ کر
مجھ سے جو خدمت ہوسکے گی میں بھی حاضر ہوں
زیادہ کچھ نہ سہی کمپوز ہی کرلوں گا کچھ نہ کچھ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت عمدہ اور ناگزیر پروجیکٹ ہے ۔۔ ۔ اس پر کام ضرور ہونا چاہیئے
اب تک کے مطالعے سے یہی بات سامنے آئی ہے کہ رومن اردو لکھنے کے لیے ایک معیار طے ہونا صروری ہے تاکہ اپنی ڈفلی اپنا راگ کی صورت نہ پیدا ہو
اردو عربی میں بہت سے حروف و الفاظ ہم آواز ہیں اور انہیں رومن میں لکھنے پر عام طور پر اتفاق رائے نہیں پایا جاتا
پھر ہم لوگ عام طور پر حروف و الفاظ کے درست مخارج سے نا واقف ہوتے ہیں اس لیے یہ معاملہ اور بھی گمبھیر ہو جاتا ہے
اس لیے ضروری ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک علیحدہ دھاگہ کھول کر کسی ایک معیار پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے
مثال کے طور پر
قادری ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کو بعض لوگ Qadree اور بعض Qadri لکھتے ہیں ۔۔۔ کچھ اس سے بھی آگے بڑھ کر "قا" کو Qaa لکھتے ہیں کیونکہ Qadri یا Qadree کو قادری کے علاوہ "قدری" بھی پڑھا جا سکتا ہے
لہذا اس قسم کے معاملات پر اتفاق ہو جانے کے بعد سکرپٹ لکھا جائے تو اغلاط سے پاک رومن اردو لکھی جا سکے گی
 

شمزا

محفلین
ابن سعید نے یقینا ایک اہم پہلو کی طرف توجہ دلائی ہے کہ یہ سافٹ وئر فری یا اوپن سورس نہیں ہے، اس بارے میں دو رائے تو ظاہر ہے نہیں ہوں گی کہ اوپن سورس سافٹ وئر کا ہونا سب سے اعلی بات ہے
مزید آگے چلنے سے پہلے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اپنا نقطہ نظر پہلے واضح کر دوں
پہلی بات تو یہ کہ میرا ڈریگن کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے
دوسرا یہ کہ میں پروگرامر نہیں ہوں ایک عام سا بلکہ عام سے بھی نیچے درجے کا کمپیوٹر یوزر ہوں اس کا اندازہ آپ اس سے لگا لیں کہ میری اردو کمپیوٹنگ ان پیج میں صفحہ کمپوز کرنے کے سے شروع ہو کر اسے پرنٹ کرنے میں ختم ہو جاتی ہے
اب رہی بات کہ یہ دھاگہ میں نے کیوں شروع کیا تو محترم برادران فورم پر کچھ دوستوں کا سوال نظر سے گزرا کہ بولنے پر اردو لکھنے والا سافٹ وئر ہے یا نہیں۔
تو میں نے صرف اپنا تجربہ آپ سے شیئر کیا ہے کہ جب مجھے کچھ ایسا کرنے کی ضرورت پڑی تھی تو میں نے کیسے کام چلایا تھا
باقی جہاں تک سوال ہے کہ صرف ڈریگن ہی کیوں تو اس کی دو تین بنیادی وجوہات تھیں
اول یہ کہ مجھے کچھ مواد فوری طور پر کمپوز کرنا تھا اور میری ٹائپنگ سپیڈ کا اب بھی یہ حال ہے کہ جب تک کی بورڈ کی ایک ایک کلید دیکھ کر نہ دباؤں کچھ لکھ نہیں سکتا، تو مجھے کچھ ایسا حل درکار تھا جو راتوں رات بوتل کے جن کی طرح میرا کام کر دے
دوسرا یہ کہ اس وقت مجھے ڈریگن کی سی ڈی بازار سے مل گئی جو ظاہر ہے چوری شدہ تھا لیکن کیا کیا جائے کہ جیب میں نقدی ہی اتنی تھی کہ تیس روپے کی سی ڈی بھی بہت مہنگی لگ رہی تھی
تیسرا اور آخری اور معرکۃ الآراء کارنامہ یہ ہوا کہ ڈریگن میں جب میں نے ایک اردو کا لفظ رومن میں لکھ کر اپنی آواز ریکارڈ کروائی تو اس نے اس کے بعد اس لفظ کو ہمیشہ درست پہچان کر لکھا
اول تو میں نے یہ کیا کہ جو الفاظ بہت زیادہ استعمال ہو رہے تھے وہ ریکارڈ کر لیے ، جیسے میں نے آواز بسم اللہ ریکارڈ کی ، اور اس پر لفظ بسم اللہ الرحمن الرحیم رکھ دیا، اب میں بسم اللہ بولتا تو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ دیتا ایک طرح کا صوتی شارٹ ہینڈ سسٹم
اب رہا سوال کہ میں نے سرقہ شدہ سافٹ وئر کیوں استعمال کیا ؟ تو جواب اس کا یہی ہے کہ اس وقت دستیاب ہی یہ تھا، کوئی اوپن سورس یا فری سافٹ وئر جو کام کرتا ہو نہیں مل رہا تھا، اور خود سے بنانے کی نہ صلاحیت تھی نہ وقت
دوسرا چونکہ یہ کمشل سافٹ وئر ہے اور یقینا ان لوگوں کا سالہا سال کا تجربہ اس میں شامل ہے ، شاید کوئی بہت اچھے الگورتھمز اور اکاؤسٹک ماڈلز انہوں نے شامل کر لیے ہیں کہ اس کی الفاظ کی پہچان کی صلاحیت حیرت انگیز ہے
اور ساتھ میں جب آپ کے سر پر کام آن پڑے تو پھر آپ کو ایک ایسا حل چاہیے ہوتا ہے جو واقعی کام کرے نہ کہ آپ اس سے تجربے کرتے رہیں اور وقت نکل جائے، ظاہر ہے اگر مجھے بھوک اب لگی ہوئی ہے تو آپ کا یہ وعدہ کہ مجھے اگلے سال کیک ملے گا میری بھوک نہیں مٹا سکتا، ہاں اگر آپ مجھے آج ایک سوکھی روٹی ہی دے دیں تو وہ اگلے سال ملنے والے کیک سے کہیں بہتر ہو گی کہ وہ اب میرے کام آ گئی۔
اور یہ میں واضح کر چکا ہوں کہ یہ طریقہ اکا دکا صفحہ لکھنے والوں کے لیے نہیں ہے ، یہ طریقہ ان دوستوں کے لیے ہے جو مواد کا انبار ٹائپ کرتے ہیں

نیا اور اوپن سورس سافٹ وئر بنانے کا جہاں تک تعلق ہے تو یقینا یہ وہ خواب ہے جو ہنوز تشنہ تکمیل ہے ، اردو او سی آر اور اردو سپیچ ٹو ٹیکسٹ ، یہ دو ایسے پراجیکٹ ہیں جن پر ہماری یونورسٹیوں میں ہر سال پراجیکٹ بنتے ہیں طلبہ ڈگریاں لیتے ہیں اور پھر سب گردش روزگار کی نظر ہو جاتا ہے

محفل فورم کی طرف سے نیا سافٹ وئر اوپن سورس بنانے کی جہاں تک بات ہے ، یقینا بہت اچھا خیال ہے ، لیکن یہ خیال پایہ تکمیل تک پہنچنے کے کہاں تک امکانات ہیں اس بارے میں میں کوئی بھی آراء دینے سے اس لیے قاصر ہوں کہ میں اس محفل میں نووارد ہوں اور دوستوں کی تکنیکی صلاحیتوں سے بالکل بھی آگاہ نہیں ۔ لیکن بقول سویدا صاحب اگر ایسا ہوجائے تو پھر مقدور بھر جو ہم سے ہو سکے گا ہم بھی اس میں حصہ دال ہی لیں گے
اور کچھ نہ ہوا تو اردو تو لکھ کر دے ہی سکتے ہیں
اب یہ آپ نوجوانوں پر ہے کہ اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیا راستہ اختیار کرتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمزا، اس بات کو زیادہ دل پر نا لیں۔ ہم مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی کی بھی کمرشل پراڈکٹس استعمال کرتے آئے ہیں، اور نستعلیق فونٹ کو ایڈوبی سوفٹویر میں چلانے کی تگ و دو کرتے رہے ہیں۔ کمرشل سوفٹویر سے ہمیں کوئی بغض نہیں ہے، البتہ فری اور اوپن سورس متبادل اگر موجود ہو تو ہمیں بہت مرغوب ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
تُسیں ٹورنٹس توں ڈاؤنلوڈ کرو جی۔ جد پیسے ہوں تے ہم خرید لیں گے۔ ابھی نہیں ہیں تو کیا ہوا۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں ذیلی ابحاث میں پڑے بغیر جیسے کہ معیاری املاء وغیرہ کیا ہونی چاہیئے، اس پراجیکٹ پر براہِ راست کام شروع کرنا چاہیئے اور اس کو جلد از جلد فعال کرنا چاہیئے کیونکہ جو تحریر لکھی جائے گئی ظاہر ہے وہ بعد میں مدون بھی ہو سکے گی، اگر ایک پیراگراف میں پانچ سات آٹھ دس الفاظ غلط بھی لکھے جاتے ہیں کسی بھی وجہ سے تو بولنے والا، بعد میں ان کو پڑھ کر مدون و صحیح کر سکتا ہے۔

لہذا بھائیو، جلد از جلد کچھ کرو

کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں :)
 

شمزا

محفلین
نبیل بھائی دل پر لینے کی ہرگز کوئی بات نہیں ہے، صرف میرا خیال ہے کہ جب کسی موضوع پر تعمیری گفتگو ہو رہی ہو تو اس میں جس قدر کھل کر بات چیت کی جائے اتنے ہی امکانات زیادہ ہوتے ہیں کہ کسی اچھے نتیجے پر پہنچا جاسکے اور اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں لہذا میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اس میں اپنے اپنے حصے کی دانائی ضرور شامل کرنی چاہیے
وارث بھائی !
یقینا اس پر کام شروع ہوا ہی چاہتا ہے، بس ذرا ٹیم کے تشکیل ہو جانے کی دیر ہے
اور ٹیم سے یاد آیا کہ ابھی تک یہ ہی معلوم نہیں کہ کون کون اس پراجیکٹ میں ہاتھ بٹانے کے لیے کس حد تک تیار ہے ۔ یہ ذرا واضح ہو جائے تو مل بانٹ کر کام ہفتہ دس دن میں ختم کر کے کسی اور طرف دھیان دیتے ہیں
 
اگرآپ ساتھیوں کومدد کیلیے کسی ٹول کے بنانے کی ضرورت پڑی تو میں ضرور مددکروں گا،یا کوئی اچھا آئیڈیا آیا تو شیئر کر دوں گا۔
دوسرے کاموں کیلئے میں ٹائم نہیں دے پاؤں گا۔
ٹائپنگ ٹیوٹر کا پراجیکٹ ابھی میرے پاس پینڈنگ میں پڑا ہے ،جو کہ عید سے پہلے پہلےانشاءاللہ مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔
 
میں خود اس پروجیکٹ میں ان دنوں سوائے "اپنے حصے کی دانائی" شئیر کرنے کے اور کچھ نہیں کر سکتا۔ کیوں کہ ایک محفلین کے ساتھ مل کر ایک اور پروجیکٹ میں لگا ہوا ہوں۔ اس کے علاوہ تعلیمی مصروفیات بھی بڑھ رہی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، آپ کے ذہن میں اگر یونیکوڈ سے رومن اردو میں کنورژن کا کوئی الگورتھم ہے تو اس کے بارے میں آئیڈیاز ضرور شیئر کریں۔ میرے خیال میں ایک بنیادی میپنگ کی ضرورت ہے جیسے کہ میں نے ایک اور پوسٹ میں ذکر کیا ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ ساتھ کوئی ایسا رول انجن بھی ہونا چاہیے جس کے ذریعے پروگرام کی ذہانت بتدریج بڑھائی جا سکے۔ فی الحال میرے ذہن میں اس کا خاکہ واضح نہیں ہے۔ ابھی اس پر غور و فکر کا وقت نہیں ملا ہے۔ آج کل رمضان ہے، طبیعیت نثری نظم لکھنے والی ہو رہی ہے۔ :)
 
ابن سعید، آپ کے ذہن میں اگر یونیکوڈ سے رومن اردو میں کنورژن کا کوئی الگورتھم ہے تو اس کے بارے میں آئیڈیاز ضرور شیئر کریں۔

جی نبیل بھائی میرے ذہن میں آئیڈیا تو ہے بلکہ ایک سے زائد ہیں۔ کسی وقت لکھتا ہوں اس سے قبل بعض وجوہات کے باعث آپ سے علیحدہ گفتگو کرنا چاہوں گا۔
 
Top