آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

آرزو

محفلین
اداسی تو کبھی بھی ختم نہیں ہو گی ۔ جب تک زندگی ہے دیکھتے ہیں کب تک زندگی ساتھ دیتی ہے۔
 

آرزو

محفلین
ویسے جب میں اداس ہوتی ہوں ۔ تو میں حرم شریف چلی جاتی ہوں اس سے مجھے دل کو سکون مل جاتا ہے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
اور سکون صرف اللہ کی یاد میں ہے۔ سو نفل پڑھتے ہیں۔ لاحول یا درود پاک کی تسبیح کرتے ہیں۔۔۔یا پھر قرآن پاک کھول کے بیٹھ جاتے ہیں اور ترجمہ خاص طور پہ پڑھتے ہیں۔ مجھے بہت سی سورتوں اور آیات نے اداسی میں مکمل سہارا دیا ہے۔
 

آوازِ دوست

محفلین
شکریہ صدیقی صاحب. ریسرچ کے کام نے گلا دبایا ہوا ہو تو آواز کیسے آئے. دعا کیجئے کہ ہم پر جو آن پڑی ہے سہل ہو جائے.
ان مع العسر یسرا
"بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے"
اللہ تعالیٰ آسانی والا معاملہ فرمائے. آمین
 
دوسروں کے دکھ درد پڑھ کے مغموم ہوجاتا .. مگر کچھ لوگوں کے مثبت طرزِ عمل اور مثبت فکر کو پڑھ کر میرے اندر کا "کلاؤن" دب گیا.. ورنہ قہقہہ لگا کر کہتا .... why so serious...
 
اداس لوگوں کے لئے.
FB_IMG_1464070521743_zpso9ddouip.jpg
 

آوازِ دوست

محفلین

آرزو

محفلین
سلام علیکم حمیرا ۔۔۔ کیا حال ہے ؟ وسیے اپ نے کیا خوب لکھا ہے کیا بات ہے اپ کے لکھنے کی مجھے بھی اپنا پرانا وقت یاد اگیا ۔۔۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
جب ہم اداس ہوتے ہیں تو مدھم موسیقی سنتے ہیں ، خاموش ہو جاتے ہیں ( اور جب خاموش ہوں تو فرداً فرداً سب پوچھتے ہیں ، کیا ہوا لاریب؟؟ کیا ہوا؟؟ کیا ہوا؟؟ اور ہم سخت چڑجاتے ہیں کہ ہم اداس نہیں ہو سکتے کیا؟؟ :confused1: )
زیادہ اداس ہوں تو تکیہ بھگونے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
اور اگر اداسی بے حد زیادہ ہو تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں۔۔ اور سکونِ قلب کی دعا کرتے ہیں۔
 
Top