آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

محمد وارث

لائبریرین
اب اب سب یہ بتائیں کہ آپ پرس/ والٹ میں پیسوں کہ علاوہ اور کیا رکھتے ہیں ؟؟؟
خاص کر مرد حضرات سے یہ پوچھنا چاہوں گی کہ کیا سچ میں جو بہت عزیز ہوتے ہین انکی تصویر والٹ میں رکھی جاتی ہے؟آپ کے والٹ میں کیا کوئی ایسی تصویر ہے اگر ہان تو کس کی:confused: :confused: :confused:

میرے بیگ میں کچھ کارڈ( بنک،لائبریری وغیرہ) موبائل،چونگم، کچھ رسیدیں ، پین کاغذ
گاڑی اور گھر کی ڈپلیکیٹ چابی۔ اگر کسی فنکشن پر جانا ہو تو لپ اسٹک اور شیشہ :)

اب آپ لوگ بتائیں :confused:

وزٹنگ کارڈز، کچھ رسیدیں اور دیگر کاغذات، نیشنل اور آفس آئی ڈی کارڈز، آفس کی چابی اور گھر کے ایک 'خفیہ' دراز کی چابی۔ بس۔

تصویر آج تک کسی کی بھی پرس میں نہیں رکھی بلکہ سبھی دل کے آئینہ خانے میں سجا رکھی ہیں اور وہ کافی ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
بات کسی اور پیرائے میں چل نکلی ہے۔

عشق تو محبوب کو حاصل کرنے کے بعد بھی جاری و ساری رہتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
اسٹامپ پیپر پر لکھ دیا، پھر آپ کہیں گے کہ اوتھ کمشنر اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ بھی ہو، پتہ بھی آجکل وہ کتنے پیسے لیتے ہیں۔ ان کے لکھے کو ہی کافی سمجھیں۔

اتنا نہیں کہ ان کی تیلیوں سے جان چھڑوائیں اور ایک نیا موبائیل لے کر بھیج دیں۔ نجانے اب تک وہ کتنی ماچسیں ختم کر چکی ہیں،ان ماچسوں کی قیمت سے اب تک نیا موبائیل خریدا جا سکتا تھا۔
چلیں ٹھیک ہے ۔ وکیل کا کہا ہی اسٹامپ پیپر ہے ۔:)
موبائیل بھیج تو دوں مگر ساتھ کہیں اپنی فیس کا بھی تقاضا کردیا تو پھر کیا ہوگا ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
وزٹنگ کارڈز، کچھ رسیدیں اور دیگر کاغذات، نیشنل اور آفس آئی ڈی کارڈز، آفس کی چابی اور گھر کے ایک 'خفیہ' دراز کی چابی۔ بس۔

تصویر آج تک کسی کی بھی پرس میں نہیں رکھی بلکہ سبھی دل کے آئینہ خانے میں سجا رکھی ہیں اور وہ کافی ہیں :)
وارث بھائی ۔۔۔ گھر میں ایک خفیہ دراز ہے یہ مان لیا ۔ مگر " گھر " میں والٹ میں اس خفیہ دراز کی چابی کیسے محفوظ رہتی ہوگی ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی ۔۔۔ گھر میں ایک خفیہ دراز ہے یہ مان لیا ۔ مگر " گھر " میں والٹ میں اس خفیہ دراز کی چابی کیسے محفوظ رہتی ہوگی ۔ ;)

وہ اسطرح ظفری بھائی کے گھر میں والٹ کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا یہاں تک کہ آپ کی بھابھی بھی نہیں، اسے جب ڈائریکٹ رگِ جاں (مطلب دل ہے سر) کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہے تو وہ پھر ان چکروں میں نہیں پڑتی۔ ;)
 
فیصل بھائی ۔۔۔۔ اصل میں عشق تو نہ یکطرفہ ہوتا ہے اور نہ ہی دو طرفہ ۔ عشق تو عشق ہوتا ہے ۔ جس میں نتیجہ کبھی بھی ترجیح نہیں‌ بنتا ۔ جبکہ محبت میں ترجیحات ، نتیجہ اور ضروریات ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے ۔اس بات کو تھوڑا سیریس لیتے ہوئے یہ مثالیں پیش کرتا ہوں ۔ ;)

ایک شخص کا کوئی محبوب ہے ۔ اسے پتا لگتا ہے کہ اس کا محبوب اس رہ گذر سے گذرے گا ۔ چنانچہ وہ اس رہ گذر پر جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ صبح ہوتی ہے ، دوپہر ہوجاتی ہے ، حتیٰ کے شام اور پھر رات ہوجاتی ہے ۔ مگر اس کا محبوب وہاں سے نہیں گذرتا ۔ سو وہ مایوس ہوکر واپس چلا جاتا ہے ۔ یہ محبت ہے ۔

ایک شخص کا کوئی محبوب ہے ۔ اسے پتا لگتا ہے کہ اس کا محبوب اس رہ گذر سے گذرے گا ۔ چنانچہ وہ اس رہ گذر پر جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ صبح ہوتی ہے ، دوپہر ہوجاتی ہے ، حتیٰ کے شام اور پھر رات ہوجاتی ہے ۔ مگر اس کا محبوب وہاں سے نہیں گذرتا ۔ مگر وہ مایوس نہیں ہوتا اور وہیں ڈیرا ڈال دیتا ہے کہ جب تک اسے اس کے محبوب کا دیدار حاصل نہیں‌ ہوگا وہ یہاں سے نہیں ہلے گا چاہے اس میں اس کی تمام عمر ہی کیوں نہ گذر جائے ۔ یہ عشق ہے ۔

میں نے جو کہا تھا شاید کچھ مختلف نہیں تھا کیونکہ عشق کے یکطرفہ ہونے کی دلیل اتنی ہی کافی ہے کہ عاشق کبھی نتیجے کی طرف نہیں دیکھتا اور اسے اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ طرف ثانی اس سے عشق کرتا ہے یا نہیں وہ تو صرف یہ جانتا ہے کہ اسے عشق ہے اور یہی سچ ہے ۔ جبکہ محبت کی کئی اقسام ہیں جن میں مشفق محبت سے لیکر حب المطلوب تک شامل ہیں ۔ کچھ عشق کے قریب ہیں جبکہ کچھ شفقت اور رفاقت سے متماثل اور یہ مختلف حالات میں مختلف حقائق سے متاثر بھی ہوتی ہے لہذا عشق اور محبت کو مکس اپ کرنا مناسب نہ ہوگا ۔
 
damsel

معطل
فیصل بھائی ۔۔۔۔ اصل میں عشق تو نہ یکطرفہ ہوتا ہے اور نہ ہی دو طرفہ ۔ عشق تو عشق ہوتا ہے ۔ جس میں نتیجہ کبھی بھی ترجیح نہیں‌ بنتا ۔ جبکہ محبت میں ترجیحات ، نتیجہ اور ضروریات ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے ۔اس بات کو تھوڑا سیریس لیتے ہوئے یہ مثالیں پیش کرتا ہوں ۔ ;)

ایک شخص کا کوئی محبوب ہے ۔ اسے پتا لگتا ہے کہ اس کا محبوب اس رہ گذر سے گذرے گا ۔ چنانچہ وہ اس رہ گذر پر جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ صبح ہوتی ہے ، دوپہر ہوجاتی ہے ، حتیٰ کے شام اور پھر رات ہوجاتی ہے ۔ مگر اس کا محبوب وہاں سے نہیں گذرتا ۔ سو وہ مایوس ہوکر واپس چلا جاتا ہے ۔ یہ محبت ہے ۔

ایک شخص کا کوئی محبوب ہے ۔ اسے پتا لگتا ہے کہ اس کا محبوب اس رہ گذر سے گذرے گا ۔ چنانچہ وہ اس رہ گذر پر جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ صبح ہوتی ہے ، دوپہر ہوجاتی ہے ، حتیٰ کے شام اور پھر رات ہوجاتی ہے ۔ مگر اس کا محبوب وہاں سے نہیں گذرتا ۔ مگر وہ مایوس نہیں ہوتا اور وہیں ڈیرا ڈال دیتا ہے کہ جب تک اسے اس کے محبوب کا دیدار حاصل نہیں‌ ہوگا وہ یہاں سے نہیں ہلے گا چاہے اس میں اس کی تمام عمر ہی کیوں نہ گذر جائے ۔ یہ عشق ہے ۔

:pagaldil:

اور بھی غم ہیں زمانے میں عشق کے سوا :chill:
 
حجاب

محفلین
اسٹامپ پیپر پر لکھ دیا، پھر آپ کہیں گے کہ اوتھ کمشنر اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ بھی ہو، پتہ بھی آجکل وہ کتنے پیسے لیتے ہیں۔ ان کے لکھے کو ہی کافی سمجھیں۔

اتنا نہیں کہ ان کی تیلیوں سے جان چھڑوائیں اور ایک نیا موبائیل لے کر بھیج دیں۔ نجانے اب تک وہ کتنی ماچسیں ختم کر چکی ہیں،ان ماچسوں کی قیمت سے اب تک نیا موبائیل خریدا جا سکتا تھا۔

موبائل لینے میں تو کوئی اعتراض نہیں مجھے ، مگر اچھا والا لوں گی ;)
شمشاد صاحب زیادہ فکر کی بات نہیں ہے ، ایک ماچس کی تیلی 2 ہفتے چل جاتی ہے، 2 ٹکڑے کر کے ;) اب ایک ماچس میں 40 تیلیاں تو ہوتی ہیں، اور موبائل کی یہ بیٹری لوز والی بیماری کچھ زیادہ پرانی بھی نہیں ، اتنے پیسوں میں موبائل نہیں آتا۔۔;)
 
حجاب

محفلین
مفروضوں میں بھی مفروضے والی چیز کا ہی ذکر ہوتا ہے ناں ۔۔۔۔۔ ;)
تصدیق تو ہوگئی ہے مگر کوئی اسٹامپ پیپر وغیرہ پر ثبوت مل جائے تو کیا بات ہے ۔۔۔۔ ;) ۔ ویسے بھی آپ وکیل ہیں کوئی کام بغیر پیپر ورک تو آپ بھی نہیں کرتیں ہونگیں ۔ :grin:

شکر ہے مفروضہ ہی تھا ورنہ تو راکھ ہی ہوتی تھوڑی سی ;) میرے پاس ایک اسٹامپ پیپر ہے لکھ تو دوں مگر اُسکو سکین کون کروائے ، اس لیئے میرے لکھے پر گزارہ کریں ، اور یہ محفل کا پیپر ہی تو ہے جس پر لکھا ہے :)
 
تعبیر

محفلین
اگر برا لگتا تو یقینا جواب نہ دیتا جب کچھ برا نہیں ہے تو شرمندگی اور معذرت کیسی۔۔۔۔؟

صرف نام کے ہی آپ سچ میں بھی عظیم ہیں ۔

تعبیر یہ فیصل بھائی کے جواب پر آپ کو کیوں شرمندگی محسوس ہو رہی ہے؟

اپ کو شاید بھول گیا ہے یا اپ مجھے پھر سے شرمندہ کرنا چاہ رہے ہیں :(
میں سمجھی کہ اب فیصل جی مجھ سے شاید ہی بات کریں۔
میری یہاں ان سے کچھ کیا سنی ہو گئی تھی بس۔
 
تعبیر

محفلین
وزٹنگ کارڈز، کچھ رسیدیں اور دیگر کاغذات، نیشنل اور آفس آئی ڈی کارڈز، آفس کی چابی اور گھر کے ایک 'خفیہ' دراز کی چابی۔ بس۔

تصویر آج تک کسی کی بھی پرس میں نہیں رکھی بلکہ سبھی دل کے آئینہ خانے میں سجا رکھی ہیں اور وہ کافی ہیں :)

سبھی :eek: میں نے تو صرف ایک کا سوچا اور پوچھا تھا
اس خفیہ دراز میں تصویروں کی نیگیٹو تو نہیں ہیں :confused: :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
سبھی :eek: میں نے تو صرف ایک کا سوچا اور پوچھا تھا
اس خفیہ دراز میں تصویروں کی نیگیٹو تو نہیں ہیں :confused: :grin:

جی نیگیٹو سب تو ذہن میں محفوظ ہیں مستقل طور پر، خفیہ دراز میں تو بیوی کے لکھے ہوئے خط پڑے ہیں، لیکن خفیہ اس لئے رکھا ہے کہ اس میں میں نے وہ خط چھپائے ہوئے ہیں جو میں نے اسے لکھے تھے اور انہیں وہ اپنے ساتھ ہی لے آئی تھی، اور اس طرح میری جان بہت پر سکون ہے، توبہ توبہ اگر وہ میرے باتیں اور دعوے پھر سے پڑھ لے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin::grin::grin:
 
ظفری

لائبریرین
ظفری یہاں‌بات پرس کی ہو رہی ہے نا کہ دل کی۔دل میں‌کیا رکھتے ہو بعد مین بتانا ابھی پرس کا بتاؤ:grin:
بی بی ۔۔۔ میں نے اپنے والٹ یا پرس کی ہی بات کی تھی ۔ مگر زمانہ میرے " دل " تک آگیا ۔ ;) ۔۔۔۔۔ :grin:
آپ پچھلے صفحات جا کر پڑھیں تو سہی ۔۔۔۔۔۔ :)
 
Top