آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

عاطف بٹ

محفلین
متفق علیہ۔ میں اسی لیے ممبرشپ لینے کا سوچ کر ہر بار ارادہ ملتوی کر دیتی ہوں۔ ہم جس بک سٹور سے کتابیں خریدتے ہیں وہ ہمیں تمام پبلشرز کی کتابیں 20 سے 25 فی صد ڈسکاؤنٹ پر دے دیتے ہیں تو مجھے وہ بہتر لگتا ہے۔ اب آپ کی رائے پڑھ کر میرا کارڈ نہ لینے کا ارادہ مزید پختہ ہو گیا ہے :) ۔ بہت شکریہ ۔
مجھے تو لاہور میں کئی پبلشرز سے 40 سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں مل جاتی ہیں۔ اور کتاب پر 40، 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ملنا کسی کتاب دوست شخص کے لئے اتنی ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے جتنا کسی خاتون کو ایک سوٹ کی خریداری پر دوسرا مفت مل جانا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

آپ تو خاصے خوش قسمت ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ تو خاصے خوش قسمت ہیں۔
اس خوش قسمتی کی ایک وجہ صحافی ہونا ہے، دوسری تعلقات کا شہر بھر میں پھیلے ہوئے ہونا اور تیسری یہ کہ میں کتابیں کافی زیادہ خریدتا ہوں۔
ویسے آپ کیسی کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں؟
 
اچھا وہ تو آج کل بڑی اِن ہے :)
بقول پاکستانی بھائی۔ ہمارے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تو پرس یا والٹ رکھنے کا فائدہ۔۔۔
اگر کل کلا کو کوئی جیب کترا ہماری جیب کاٹے اور خالی پرس نکلے تو وہ بددعائیں دے گا۔ صرف بددعاؤں کے واسطے پرس رکھنا سراسر حماقت ہے۔۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس خوش قسمتی کی ایک وجہ صحافی ہونا ہے، دوسری تعلقات کا شہر بھر میں پھیلے ہوئے ہونا اور تیسری یہ کہ میں کافی زیادہ خریدتا ہوں۔
ویسے آپ کیسی کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں؟
میں صحافی بھی نہیں ہوں۔ پی۔آر بھی صرف اپنے گھر والوں تک محدود ہے۔ شاید اسی لئے اتنی خوش قسمت نہیں۔ :)
سچ کہوں تو میرا مطالعہ دیگر اراکینِ محفل جیسا وسیع نہیں ہے۔ ویسے مختلف اوقات میں مختلف طرح کی کتابیں پڑھنے کا دورہ پڑتا ہے۔ تو کوئی ایک مخصوص جانرا نہیں ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مختلف بینک کارڈز، کچھ کیش، کچھ مختلف فرمز کے رکنیت کے کارڈز جو زیادہ تر شاپنگ سینٹرز اور گیس سٹیشنز پر ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس، Kela کارڈ (ہیلتھ انشورنس کارڈ)، یورپی یونین کے لئے ہیلتھ کارڈ اور پاکستانی آئی ڈی کارڈ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بقول پاکستانی بھائی۔ ہمارے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تو پرس یا والٹ رکھنے کا فائدہ۔۔۔
اگر کل کلا کو کوئی جیب کترا ہماری جیب کاٹے اور خالی پرس نکلے تو وہ بددعائیں دے گا۔ صرف بددعاؤں کے واسطے پرس رکھنا سراسر حماقت ہے۔۔:)
پرس میں ضروری تو نہیں کہ رقم ہی ہو۔ لیکن جیب کترے والی لاجک واقعی ٹھیک ہے۔ ایویں بیچارہ اتنی محنت کرے اور پھر حاصل حصول بھی کچھ نہ ہو :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میں صحافی بھی نہیں ہوں۔ پی۔آر بھی صرف اپنے گھر والوں تک محدود ہے۔ شاید اسی لئے اتنی خوش قسمت نہیں۔ :)
سچ کہوں تو میرا مطالعہ دیگر اراکینِ محفل جیسا وسیع نہیں ہے۔ ویسے مختلف اوقات میں مختلف طرح کی کتابیں پڑھنے کا دورہ پڑتا ہے۔ تو کوئی ایک مخصوص جانرا نہیں ہے۔
یقین مانیں، پی آر وی آر کے چکر میں میں بھی کبھی نہیں پڑا۔ دراصل، گورنمنٹ کالج لاہور میں ادب کا طالبعلم اور راوی کا مدیر ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے جان پہچان ہوئی۔ اخبار میں لکھنا شروع کیا تو روابط مزید بڑھ گئے، ورنہ میرا حال بھی آپ جیسا ہی ہوتا! :)
 
:) جی بالکل۔ اس چیز سے بہت فرق پڑتا ہے۔ جیسے ہمارے ایک انکل جو انگریزی ادب کے پروفیسر ہیں۔ ان کے پاس کتابوں کے ڈھیر ہوتے ہیں کہ جان پہچان اور انجانے لوگ بھی ان کے تبصرےکے لئے یا بطور تحفہ کتابیں بھجواتے رہتے ہیں۔ اور خریداری میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
 
اگر کل کلا کو کوئی جیب کترا ہماری جیب کاٹے اور خالی پرس نکلے تو وہ بددعائیں دے گا۔ صرف بددعاؤں کے واسطے پرس رکھنا سراسر حماقت ہے۔۔:)
کہتے ہیں کہ کسی شہر کے جیب کترے بڑے مشہور تھے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جاگتی آنکھوں سے کاجل چرا لیں تو پتلیوں کو احساس نہ ہو۔ ایک دفعہ ایک صاحب یہ بات آزمانے کے لیے ایک ہزار کا نوٹ جیب میں رکھ کر بازار میں ایک گھنٹہ گردش کرتے رہے۔ تھوڑی تھوڑی دیر میں جیب پر ہاتھ رکھ کر نوٹ کی موجودگی کا یقین کر لیتے۔ بالآخر فخریہ انداز میں یہ کہتے ہوئے جیب میں ہاتھ ڈال کر نوٹ نکالا کہ بڑی شہرت سنی تھی یہاں کے جیب کتروں کی، جبکہ وہ ہمارے سامنے کی جیب سے رقم نہ نکال سکے۔۔۔ یعنی انسان ہشیار رہے تو جیب کترے کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ یہ کہتے ہوئے نوٹ کی تہیں کھولیں تو ان کے حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہاں پانچ مختلف انداز تحریر میں یہ لکھا دیکھا کہ "شرم نہیں آتی جعلی نوٹ رکھ کر چلتے ہوئے!" :) :) :)
 
عاطف بٹ

محفلین
:) جی بالکل۔ اس چیز سے بہت فرق پڑتا ہے۔ جیسے ہمارے ایک انکل جو انگریزی ادب کے پروفیسر ہیں۔ ان کے پاس کتابوں کے ڈھیر ہوتے ہیں کہ جان پہچان اور انجانے لوگ بھی ان کے تبصرےکے لئے یا بطور تحفہ کتابیں بھجواتے رہتے ہیں۔ اور خریداری میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
یہاں بھی یہی حال ہے۔ میرے پاس بہت سی کتابیں تو تبصرے کے لئے آجاتی ہیں اور دوست احباب کی طرف سے تحفے میں بھی کتابیں ملتی رہتی ہیں۔ اور اب جب سے 'پروفیسری' ملی ہے، تب سے مفت کتابیں ملنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت پنڈی میں اگر آپ 35 سے 40 فیصد رعایت حاصل کرنا چاہتی ہیں، تو آپ کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کیطرف جانا ہو گا۔ کوئی سو گز کے فاصلے پر تہ خانے میں کتابوں کی دکانیں ہیں۔تہ خانے میں داخل ہوتے ہی دائیں ہاتھ والی دکان سے مندرجہ بالا رعایت مل سکتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ پرس تو نہ ہوا، یہ تو میک اپ والی کِٹ ہو گئی۔ کیونکہ اس میں نہ پیسے ہیں، نہ موبائل فون ہے، نہ قلم ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو پہلے کیوں نہیں بتایا؟ ویسے عموماً کتنی مالیت ہوتی ہے (آپس کی بات ہے مجھےبتا دیں، میں کسی کو نہیں بتاؤں گا)
 
Top