آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے ابھی اپنا ہینڈ بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں اتنی زیادہ چیزیں نظر آئیں۔
والٹ جس میں اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں والا کارڈ، بنک کارڈز، آئی ڈی کارڈ، آفس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، لائبریری کارڈز اور وزیٹنگ کارڈز پڑے ہیں۔
ایک چھوٹا سا بیگ جس میں ٹشوز، ہینڈ سینیٹائزر، ہینڈ لوشن ، لپ بالم وغیرہ ہیں۔
ایک اور چھوٹا سا بیگ جس میں میری سٹیشنری یعنی ایک چھوٹی سی ڈائری، ایک دو پین اور فلیش ڈرائیوز وغیرہ ہیں۔
ایک اور چھوٹے سے بیگ میں ایک چھوٹا سا قرآن مجید اور ایک تسبیح ہے۔ باقی ادھر ادھر کی جیبوں میں کچھ ٹافیاں اور گلا فریش کرنے والی گولیاں ،ہیڈ فونز اور موبائل فون کا کور پڑے ہیں۔ رقم والٹ کے علاوہ باقی جیبوں میں بھی رکھ دیتی ہوں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بیگ تبدیل کرتے ہوئے کونوں کھدروں سے بھی پیسے برآمد ہوتے ہیں تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔
ہینڈ بیگ صرف گھر سے دفتر کے لئے نکلتے یا واپسی پر ساتھ ہوتا ہے۔ ورنہ مارکیٹ یا کہیں اور جاتے ہوئے میرے پاس صرف اپنا والٹ اور فون ہوتے ہیں۔
 
شمشاد

یعنی کہ ایک خانے میں کئی کئی خانے اور ہر خانے میں سو سو دانے - ایسے ہی ہے یا یہ پانچ چھ الگ الگ بیگ ہیں؟
 
عاطف بٹ

محفلین
میرے والٹ میں پیسے، شناختی کارڈ اور اس کی ایک دو فوٹو کاپیاں، دو ڈیبٹ کارڈز، ایک سرکاری ملازمت کا کارڈ، ایک ٹیلیویژن کا کارڈ، انشورنس کارڈ، آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کا کارڈ، میری اپنی ایک دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور کئی طرح کی رسیدیں ہوتی ہیں۔
اور جس خاص تصویر کا آپ نے پوچھا ہے اس کی جگہ والٹ نہیں، دل ہے۔ ;)
 
کچھ ایسا ہی ہے۔ ایک ہی بیگ کے اندر الگ الگ خانہ مختص ہے۔ اور اسی کے اندر ایک دو چھوٹے چھوٹے خانہ نما بیگ رکھے ہیں۔ کیونکہ چیزیں ویسے رکھ دوں تو گڈ مڈ ہو جاتی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے والٹ میں پیسے، شناختی کارڈ اور اس کی ایک دو فوٹو کاپیاں، دو ڈیبٹ کارڈز، ایک سرکاری ملازمت کا کارڈ، ایک ٹیلیویژن کا کارڈ، انشورنس کارڈ، آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کا کارڈ، میری اپنی ایک دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور کئی طرح کی رسیدیں ہوتی ہیں۔
اور جس خاص تصویر کا آپ نے پوچھا ہے اس کی جگہ والٹ نہیں، دل ہے۔ ;)
او یو پی کا کارڈ کیا کتابوں کی خریداری والا ہے؟ اگر ہاں تو اس کے ساتھ عموما کتنا ڈسکاؤنٹ ملتا ہے آپکو؟
 
طالوت

محفلین
دو عدد شناختی کارڈ (ایک سعودی ایک پاکستانی) ، کچھ ریال ، میڈیکل انشورنس کارڈ ، بینک کارڈ ، ایک آدھ رسید ، میری دو پرانی تصاویر ۔ ! وصیت رکھنا چھوڑ دی ہے جب سے پتا چلا کہ سعودی حکومت مرضی اپنی کرتی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
غیرمحدود مدت کے لئے یعنی تاحیات ہوتا ہے۔ ویسے آکسفرڈ والے ڈسکاؤنٹ کے معاملے میں بہت ہی کھڑوس واقع ہوئے ہیں۔
متفق علیہ۔ میں اسی لیے ممبرشپ لینے کا سوچ کر ہر بار ارادہ ملتوی کر دیتی ہوں۔ ہم جس بک سٹور سے کتابیں خریدتے ہیں وہ ہمیں تمام پبلشرز کی کتابیں 20 سے 25 فی صد ڈسکاؤنٹ پر دے دیتے ہیں تو مجھے وہ بہتر لگتا ہے۔ اب آپ کی رائے پڑھ کر میرا کارڈ نہ لینے کا ارادہ مزید پختہ ہو گیا ہے :) ۔ بہت شکریہ ۔
 
عسکری

معطل
پرس ان کے پاس ہوتے ہیں جن کے پاس کچھ ہو ہمارے پاس تو کھانے کو روٹی کے پیسے نہیں ہم کیاکریں گے پرس رکھ کر :cautious:
 
Top