آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

شمشاد

لائبریرین
کرنا کیا ہے، آپ اپنے طور پر مال جمع کرتے رہیں، جب اچھا خاصا مال جمع ہو جائے تو چپکے سے میرے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں۔
 

ظفری

لائبریرین
کرنا کیا ہے، آپ اپنے طور پر مال جمع کرتے رہیں، جب اچھا خاصا مال جمع ہو جائے تو چپکے سے میرے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں۔
شمشاد بھائی ۔۔ جب سب کا مال آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے تو مجھے خبر کردینا ۔۔۔ میں سب اثاثے منجمد کردوں گا ۔ آخر امریکہ میں ہونے کا تھوڑا بہت فائدہ بھی تو ہونا چاہیئے ۔ بعد میں مل بانٹ لیں گے ۔ کیوں ۔۔۔۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو یہ آپ ہیں جو میری جمع پونجی پر شب خون مارتے ہیں، میں بھی کہوں کہ میرے کھاتے میں سے پیسے جاتے کہاں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات تو نیو یارک سے لاس انجلس تک پھیل گئی۔ دنیا کے گرد چکر مکمل ہونے میں بس اب چند ایک ہی ملک بچے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے اب بند ہو یا کھلا ہو، کوئی فائدہ نہیں، کہ اس میں اب بیلنس بالکل بھی نہیں ہے۔
 
یہ تو علم نہیں ہے شمشاد بھائی کیوں کہ میں فلمیں نہیں دیکھتا لیکن بے پر کی میں ایک بار اس گانے کی ٹانگ بھی توڑ چکا ہوں۔ :)
 

زینب

محفلین
شکر ہے میں نے ابھی تک اپنی بچت کو ہوا نہیں لگنے دی ورنہ تو میرا حق حلال کا مال سب نے ہضم کر جانا تھا اب تو خیر سے امریکہ کا بھی ہاتھ ہو گیا ہے اس میں۔۔۔۔۔۔
 
کہاں ہیں اپیا آپ؟ کچھ اپنے بچت کی خبر لیں۔ اس ڈبے کے پیندے میں سوراخ ہے جو کہ ٹھیک چوہوں کے بل پے رکھا ہے۔ اتنا اشارہ کر دیا باقی آپ کی مرضی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اگر امریکہ کا ہاتھ ثابت ہو گیا تو تمہاری بچت کی خیر نہیں، ساتھ ساتھ تمہاری بھی خیر نہیں۔
 
Top