آپکے شہر کی خوبیاں !!

Frere-Hall-Karachi.jpg
 

زیک

مسافر
اٹلانٹا ہاٹلانٹا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر پاکستانیوں کے لئے ریفرنس کہ اسلام آباد سے کچھ ٹھنڈا موسم ہے۔

اٹلانٹا مارٹن لوتھر کنگ اور مارکریٹ مچل کا شہر ہے۔ یہاں کا ائرپورٹ امریکہ کا مصروف ترین ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن میں سنتنیئل اولمپک پارک ہے جو 1996 کی اولمپکس کی یادگار ہے۔ جارجیا ایکویریم ک. دعوی ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم ہے۔ یہاں کوکا کولا کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔

اٹلانٹا شہر کی آبادی ساڑھے چار لاکھ ہے مگر میٹرو ایریا کی آبادی 55 لاکھ ہے۔

تصاویر یہاں محفل پر کئی دفعہ پوسٹ کر چکا ہوں۔
 
شکریہ ٹیگنے کا

میرا شہر منگورہ ایک عام سا بے ڈھنگا شہر ہے۔ اس کے بارے میں کیا بتاؤں؟
آپ کو ایک کھلا راز بتاتا ہوں، انسان جس سے محبت کرتا ہے اس میں سے خوبیاں ڈھونڈ ہی لیتا ہے۔ چاہے کسی ماں کا بچہ ہو، کوئی انسان یا کوئی اور شے۔
 
ایک اہم اعلان:اگر کسی نے پہلے ہی آپکے شہر کی تعریف کردی یا خوبیاں بیان کردی ہیں تو آپ پر کوئی پابندی نہیں کہ آپ خوبی بیان نا کریں جی بھر کے اپنے شہر کی تعریفیں کریں۔ :):):):pak:
 

جیہ

لائبریرین
منگورہ کو ایک وقت میں کوئین الزبتھ برٹش حکومت کا سوئٹزر لینڈ قرار دے چکی ہیں۔ اور خوبیاں تو کئی ہو سکتی ہیں۔ وہاں کے لوگوں کی سادگی، مقامی طور پر تیار کردہ کوئی چیز ، یا کوئی اور تاریخی دریافتیں جیسے کہ اطالوی ماہرین آثار قدیمہ نے 1950 میں وہاں سے 1700 سال قبل مسیح کے آس پاس کی 475 آریائی قبروں کو دریافت کیا تھا۔اور بھی کئی خوبیاں و حسن ہر علاقے میں ہوتے ہیں ۔
آپ بیان کرنے کی سعی تو کریں یا کہ واقعی آپ کو کوچہ آلکساں کی متوقع صدر سمجھ کر بخش دیا جائے۔۔ :):):)
یہ لیں جناب جواب مضمون
 
Top