آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے۔ ویسے بھی ابنٍ انشاء صاحب فرما گئے تھے کہ چلتے ہو تو چین کو چلیئے۔ :)
ویسے زکریا بھائی، آپ کی طرف مڈ سمر ڈے‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ہو ‌چکا ‌ہے‌ کہ ‌ہونا ‌ہے؟ ہمارے ہاں تو اس جمعہ کو تھا۔
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
قیصرانی: ہو تو گیا مگر ہمارے ہاں کوئی چھٹی نہ تھی اس دن۔ ویسے بھی فنلینڈ میں تو وہ 23 گھنٹوں کا ہو گا یہاں عام لمبائی کا دن ہی ہے۔

اب قیصرانی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
قیصرانی: ہو تو گیا مگر ہمارے ہاں کوئی چھٹی نہ تھی اس دن۔ ویسے بھی فنلینڈ میں تو وہ 23 گھنٹوں کا ہو گا یہاں عام لمبائی کا دن ہی ہے۔

اب قیصرانی۔
معذرت زکریا بھائی، پیغام ابھی دیکھا۔ فن لینڈ کے اکثر علاقے اس وقت چوبیس گھنٹے دن کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ تمپرے اور اس کے گردونواح کچھ ایسے محلٍ وقوع پر ہیں کہ یہاں 21 یا 22 گھنٹے سے زیادہ کا دن نہیں‌ہوتا۔ لیکن جنوبی علاقوں میں‌ہیلسنکی اور دوسرے شمالی علاقے جو آرکٹیک سرکل میں‌آتے ہیں، بشمول اولو، وہاں‌ابھی 24 گھنٹے کا دن چل رہا ہے۔ کل 52 سے 75 دن تک 24 گھنٹے کا دن رہتا ہے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، یہاں‌ ساری گرمیاں اتنے بڑے دن، اور ساری سردیاں اتنے چھوٹے دن :( ویسے ڈاکٹر صاحب بہت دن بعد تشریف لائے ہیں۔ ان کا کچھ شایانٍ شان استقبال نہ ہو جائے؟ کیسے زکریا بھائی؟
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
جی، یہاں‌ ساری گرمیاں اتنے بڑے دن، اور ساری سردیاں اتنے چھوٹے دن :( ویسے ڈاکٹر صاحب بہت دن بعد تشریف لائے ہیں۔ ان کا کچھ شایانٍ شان استقبال نہ ہو جائے؟ کیسے زکریا بھائی؟

وہ تو ایک پوسٹ کر کے رفوچکر ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو میں واپس آیا ہوں، ذرا گھوم پھر لوں، پھر آتا ہوں واپس اس دھاگے پر ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج “ محفل “ کی لگتا ہے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اب کیا حال ہے؟

مخفی ایک بھی نہیں دو دو بیٹھے ہیں۔ ایک تو زکریا ہوں گے اور ایک ماورا، یہ میرا گیس ہے۔

تو مخفی میں سے کوئی آ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے یہ تھوڑا ہی کہا تھا کہ بھاگ جائیں۔

خیر ابھی تو فریب بھی آ گئے ہیں۔ تو فریب آپ کب جا رہے ہیں پاکستان؟

اور شاہ جی آپ کا پوچھ رہے تھے، ان کو فون کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی آج کیا بات تھی، “ محفل “ کا سرور ڈاؤن یا کچھ اور وجہ تھی، صبح سے لیکر شام تک لاگ آن نہیں ہو پائے، ایسے حالات اگر پھر سے ہوں تو کوئی ایسا نمبر دے دیں کہ پوچھا جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ نے پروفیسر صاحب کا تعارف تو کروایا تھا، لیکن وہ خود سے ہیں کہاں؟
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیسے ہیں آپ سب؟

مجھے تو آج پتہ چلا کہ میں اردو فورم کی عادی بلکہ ایڈیکٹ ہو گئی ہوں۔ دوپہر کو کوشش کی آنے کی ۔ پتہ چلا کہ کوئی گڑبڑ ہے۔ شکر ہے کہ مسئلہ نہیں رہا اب
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں تو ٹھیک ہوں، اب باقی بھی اپنی خیریت بتا جائیں۔ اور ہاں تم اکیلی ہی کو اس محفل کا نشہ نہیں ہے، اور بھی بہت ہیں اس نشے کے عادی۔ میرا تو آج سارا دن بہت بور گزرا۔ تو میں نے سوچا آج دفتر کا ہی کام کر لینا چاہیے۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top