آپریشن کا منتظر ،میرا لیپ ٹاپ

میرے لیپ ٹاپ کی وارنٹی ختم ہوئی ہے تو سکرین ختم ہو چکی ہے۔ بیٹری بھی کام چھوڑ گئی ہے۔ جب پیکنگ کھولی تو کیپس لاک کا بٹن اپنی جگہ سے کھسکا ہوا تھا۔ ایل ای ڈی پینل بھی عرصہ ہوا کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔ اس سے زیادہ فالتو کمپیوٹر میرے تجربے سے نہیں گذرا۔ میرے پاس یہ ایچ پی ڈی وی 7 ابھی بھی موجود ہے
بیٹری والے مسئلے میں ہم دونوں بھائی ہیں:)
 

زبیر حسین

محفلین
بیٹری تو ختم ہو ہی جاتی ہے ۔
میں اس وقت سیف موڈ نیٹ ورکنگ کی آپشن کا استعمال کر کے پوسٹ کر رہا ہوں۔
اس وقت مکیفے ٹرن آن نہیں ہو رہا بار بار آف ہو جاتا ہے اس سے مجھ پر یہ مزید واضح ہو گیا ہے کہ ہارڈ ڈسک صحیح ہے وائرس کا ہی چکر ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بیٹری تو ختم ہو ہی جاتی ہے ۔
میں اس وقت سیف موڈ نیٹ ورکنگ کی آپشن کا استعمال کر کے پوسٹ کر رہا ہوں۔
اس وقت مکیفے ٹرن آن نہیں ہو رہا بار بار آف ہو جاتا ہے اس سے مجھ پر یہ مزید واضح ہو گیا ہے کہ ہارڈ ڈسک صحیح ہے وائرس کا ہی چکر ہے۔
یعنی میکیفی کی "برکتیں" آپ پر نازل ہونے لگ گئی ہیں :)
 

زبیر حسین

محفلین
یعنی میں بھی وہی چن چڑھاؤں؟ فکر نہ کریں۔ لنک دے ہی دیں :)
لنک
یہاں سے میں نے ٹارنٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ نگ کی تھی اور مزے کی بات بتاؤں کہ میں اب دوبارہ نارمل طریقے سے ڈاؤن لوڈ کر کے بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کی کوشش کرنے لگا ہوں۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم۔
لینکس پر میرا پہلا تجربہ
میں اس وقت یو ایس بی پر لینکس انسٹال کر کے وہاں سے آن لائن ہوں لیکن یہاں اردو کے الفاظ کٹ رہے ہیں۔
 

زبیر حسین

محفلین
کل کا میرا لینکس کا تجربہ بہت اچھا رہا۔میں اس وقت تھوڑا آگے قدم بڑھاتے ہوئے اس سے زیادہ اچھی ڈسٹرو انسٹال کرنے کے چکر میں ہوں۔واقعی لینکس مرے ہوئے سسٹم میں بھی جان ڈال دیتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
دوستوں سے عرض کرتا جاؤں کہ میں نے مکیفے خرید رکھا ہے اور جس کمپنی میں کام کرتا ہوں یعنی طیران الامارات بھی مکیفے استعمال کر رہی ہے اپنے پورے نیٹ ورک پر۔
میں نے پہلی پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ ہارڈ ڈسک کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا وائرس کا ہی چکر ہے۔
میرا لیپ ٹاپ توشیبا کا ہے اور مجھے اس وقت یہی پسند آیا تھا اور ہر لحاظ سے اچھا تھا اچانک ہی مسئلہ پیدا ہوا ۔
میں دو دن تک نئی ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو لینے کا ارادہ رکھتا ہوں اور ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے بعد ونڈوز کو ری انسٹال کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔
توشیبا کا کونسا لیپ ٹاپ ہے آپکے پاس میرے پاس بھی توشیبا ہے
عمعوما توشیبا میں وی جی اے کا مسلہ آتا ہے میرے ساتھ بھی آیا تھا جو کہ وانٹی میں ٹھیک ہوا
اور ابھی تک الحمداللہ ٹھیک چل رہا ہے
ہاں بیٹری ختم ہوچکی ہے وہ تبدیل کروائی ہے
 

زبیر حسین

محفلین
مغل صاحب شکریہ اور مکی صاحب کے بنائے گئے لنیکس کے لئے اردو انسٹالر نے کمال کر دیا ہے۔
لینکس میں اردو ونڈوز سے بھی اچھی نظر آ رہی ہے۔
میں چلا تھا لینکس کو ٹیسٹ کرنے اور آج مجھے لینکس پر انحصارکرنا پڑ رہا ہے۔
 
Top