آپریشن کا منتظر ،میرا لیپ ٹاپ

acha flash drive sey boot honay wala operating system jo fori mil jaye ,hai to batain ta k filhal kam chalaeya ja sakay.
یہ مسئلہ میرے لیپ ٹاپ میں بھی آیا تھا۔ یہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ آپ کی ہارڈ ڈسک اوکے ہے۔
فارمیٹ کرکے نئی ونڈو ڈالیں۔ مسئلہ ختم۔ ہارڈ ڈسکیں اتنی آسانی سے نہیں جاتیں۔ "Avast Antivirus" آج کل اچھا چل رہا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
کامپیک اور ایچ پی ایک ہی فرم کی دو شاخیں ہیں۔ اس وقت میں ایسر یا پھر لینوو کو ہی لیتا ہوں۔ بہت عرصے سے ایچ پی کو بھگت بھگتا کر فارغ ہو چکا ہوں

کومپیک کو ایچ پی نے خرید لیا ہے نا۔۔۔کچھ عرصے تک تو ایچ پی نے کومپیک کا نام برقرار رکھا ایچ پی کومپیک کی صورت۔ اب شاید نہیں آرہے کومپیک برانڈ کے۔۔۔
 
مجھے شک ہے کہ کوئی وائرس تھا اس زپ فائل میں، جس نے اپنا کام دکھا دیا۔ کوشش کریں کہ یو ایس بی پر کسی اچھے اینٹی وائرس (میکیفی یا نارٹن نہیں) کی مدد سے ڈسک کو سکین کریں۔ اگر تو ایم بی آر یا زیرو سیکٹر خراب ہو گیا ہے تو پھر ڈسک گئی کام سے۔ ویسے میرا خیال ہے کہ وائرس چیکنگ اور ریمول کے بعد کام کرنا چاہیئے
کیا نارٹن ٹھیک نہیں ہے؟ میں کئی ماہ سے نارٹن چلا رہا ہوں
 
کیا نارٹن ٹھیک نہیں ہے؟ میں کئی ماہ سے نارٹن چلا رہا ہوں
بھائی میں اپنی یونیورسٹی کے 400 کمپیوٹرز دیکھتا ہوں۔ آپ خود سمجھ سکتے ہیں ذرا سا مسئلہ میرے لیے کتنی بڑی پریشانی کھڑی کر سکتا ہے۔
میں نے اب تک جس ترتیب سے اینٹی وائرس استعمال کیے ہیں لکھ دیتا ہوں۔
2005۔ سیمنٹیک اینٹی وائرس
2006۔ پانڈا اینٹی وائرس
2007-08۔ کیسپرسکائی اینٹی وائرس
2008۔ اے وی جی اینٹی وائرس
2009۔ بٹ ڈیفنڈر اینٹی وائرس
2009-11۔ نوڈ32 اینٹی وائرس
2011-12۔ اویسٹ اینٹی وائرس
ہماری یونیورسٹی نے اب تک 2 اینٹی وائرس خریدے ہیں "سیمنٹیک اینٹی وائرس" اور "بٹ ڈیفنڈر اینٹی وائرس"
 
ان میں سے بہتر رزلٹ کس نے دیے؟
 
ان میں سے بہتر رزلٹ کس نے دیے؟
میں نے سال کے حساب سے ہی لکھا ہے۔ فی الحال میری نظر میں اویسٹ سب سے اچھا ہے۔
تین مثالیں دیتا ہوں۔
1۔ نارٹن سسٹم سلو کررہا ہے۔
2۔ سیمنٹیک بہت سے جانے پہچانے وائرس نہیں پکڑ رہا۔
3۔ نوڈ32 وائرس پکڑنے پر سسٹم فائلز بھی اڑا رہا ہے۔
 
میرے پاس نارٹن سسٹم سلو نہین کرتا
اور نوڈ بھی اچھا ہے لیکن آپ کے بقول وہ وقعی فائلز اڑاتا ہے
 
انیس الرحمن آپ AVG کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
یہ ایک وقت تو بہت اچھا رہا ہے۔ کیوں کہ یہ سسٹم سلو نہیں کرتا تھا۔ اس کا ورژن 7 بہت اچھا تھا، لیکن بعد میں اس میں یہ مسئلہ آیا تھا کہ ایک وائرس اسے غیرفعال کردیتا تھا۔ غیر فعال ہونے کے بعد نہ تو یہ ان انسٹال ہوتا تھا اور نہ ہی ری انسٹال اور نہ ہی کسی دوسرے اینٹی وائرس (سوائے نوڈ32 کے) کو انسٹال ہونے دیتا تھا۔ یہی مسئلہ کیسپرسکائی میں آیا تھا۔
 
اس وقت آپکے خیال میں کونسے اینٹی وائرس اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
کومپیک کو ایچ پی نے خرید لیا ہے نا۔۔۔ کچھ عرصے تک تو ایچ پی نے کومپیک کا نام برقرار رکھا ایچ پی کومپیک کی صورت۔ اب شاید نہیں آرہے کومپیک برانڈ کے۔۔۔
ابھی بھی کومپیک چل رہا ہے لیکن اسے سیکنڈ کلاس کمپیوٹر کا درجہ ملتا ہے عموماً
 
قیصرانی

لائبریرین
ایچ پی دن رات کام کر رہا ہے
میرے لیپ ٹاپ کی وارنٹی ختم ہوئی ہے تو سکرین ختم ہو چکی ہے۔ بیٹری بھی کام چھوڑ گئی ہے۔ جب پیکنگ کھولی تو کیپس لاک کا بٹن اپنی جگہ سے کھسکا ہوا تھا۔ ایل ای ڈی پینل بھی عرصہ ہوا کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔ اس سے زیادہ فالتو کمپیوٹر میرے تجربے سے نہیں گذرا۔ میرے پاس یہ ایچ پی ڈی وی 7 ابھی بھی موجود ہے
 
عسکری

معطل

یار اتنا برا امیج ہی ہی ہی جب بٹن خراب تھا اسی وقت واپس کر دیتے بھائی جان
 
قیصرانی

لائبریرین
یار اتنا برا امیج ہی ہی ہی جب بٹن خراب تھا اسی وقت واپس کر دیتے بھائی جان
اس وقت تو سوچا کہ چند مزید مسائل پیدا ہوں تو پھر بھیجوں گا، وارنٹی کلیم ہوتے ہوتے مہینہ لگ جاتا ہے۔ اس لئے میں نے سوچا کہ مزید مسائل تو پیدا ہونے ہی ہیں، ایک ساتھ بھیجوں گا

ویسے ایچ پی سے مجھے ایک بات کی تصدیق ہوئی ہے

مائیکرو سیکنڈ سے مراد وہ وقفہ ہے جو وارنٹی ختم ہونے اور کمپیوٹر کے خراب ہونے کے درمیان آتا ہے
 
زبیر حسین

محفلین
دوستوں سے عرض کرتا جاؤں کہ میں نے مکیفے خرید رکھا ہے اور جس کمپنی میں کام کرتا ہوں یعنی طیران الامارات بھی مکیفے استعمال کر رہی ہے اپنے پورے نیٹ ورک پر۔
میں نے پہلی پوسٹ میں کہا تھا کہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ ہارڈ ڈسک کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا وائرس کا ہی چکر ہے۔
میرا لیپ ٹاپ توشیبا کا ہے اور مجھے اس وقت یہی پسند آیا تھا اور ہر لحاظ سے اچھا تھا اچانک ہی مسئلہ پیدا ہوا ۔
میں دو دن تک نئی ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو لینے کا ارادہ رکھتا ہوں اور ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے بعد ونڈوز کو ری انسٹال کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔
 
Top