فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

جاسم محمد

محفلین
یا نئے ورژن کی ریلیز کے لئے علیحدہ دھاگہ کھولا جائے گا جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا رہا ہے؟
جی آٹو کشیدہ کیلئے۔
کیا یہ فونٹ مائیکروسافٹ ورڈ میں کام کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہے؟
کام تو کرتا ہے پر مسائل کافی ہیں۔ آپ چیک کر لیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
سنہ کے حوالہ سے بتا دیں کہ اسے کیسے لکھنا درست ہے؟ پہلے اعداد ٹائپ کرتے ہیں یا سنہ؟

پہلے اعداد ٹائپ کیے جاتے ہیں، پھر علامت اور اس کے بعد عیسوی کا ہمزہ یا ہجری کا ھ۔

یونیکوڈ کے مطابق علامت پہلے آنی چاہیے اور اعداد بعد میں:
Several other special signs are written in association with numbers in the Arabic script. All of these signs can span multiple-digit numbers, rather than just a single digit. […] In the text representation they precede the sequence of digits that they span, rather than follow a base character, as would be the case for a combining mark.​

حوالہ۔ (صفحہ ۳۷۱ (پی‌ڈی‌ایف فائل کا صفحہ ۱۶) کے آخر میں Signs Spanning Numbers دیکھیے۔)
 

جاسم محمد

محفلین
ان فانٹس کو سکرین یا ویب براؤزر کیلئے ٹی ٹی ایف سے او ٹی ایف فارمیٹ میں کنورٹ کر دیا ہے۔ جس کے بعد یہ چھوٹے بڑے، اردو و انگریزی متن دونوں پر بہت جازب نظر آتے ہیں:
WhatsApp%20Image%202021-09-06%20at%2023.13.15.jpeg

WhatsApp%20Image%202021-09-06%20at%2023.27.44.jpeg

WhatsApp%20Image%202021-09-06%20at%2023.28.57.jpeg

WhatsApp%20Image%202021-09-06%20at%2023.33.10.jpeg

ڈاؤنلوڈ
 

ابو ہاشم

محفلین
آپ کی فرمائش پر اعداد، سنہ کا نشان اور ن غنہ فانٹ میں ٹھیک کر دیا ہے۔ اوپر موجود لنکس سے دوبارہ اتار کر چیک کر لیں :)
d000172.gif
نون غنہ جب کسی لفظ کے درمیان میں آئے تو اسے واضح کرنے کے لیے نون کے اوپر ایک چھوٹا سا بغیر نقطے کے نون ڈالا جاتا ہے۔ اس فانٹ میں اس چھوٹے سپرسکرپٹ نون غنہ کی علامت کو بھی شامل کر دیجیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
نون غنہ جب کسی لفظ کے درمیان میں آئے تو اسے واضح کرنے کے لیے نون کے اوپر ایک چھوٹا سا بغیر نقطے کے نون ڈالا جاتا ہے۔ اس فانٹ میں اس چھوٹے سپرسکرپٹ نون غنہ کی علامت کو بھی شامل کر دیجیے۔
اس علامت کی کسی اور فانٹ سے سنیپ شاٹ دکھائیں۔ نیز اس کی یونیکوڈ ویلیو بھی بتا دیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جمیل نوری نستعلیق و فیض لاہوری نستعلیق کو بالآخر سید ذیشان بھائی کی لیٹسٹ کرننگ الگوردھم پر رن کر کے فانٹس کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ یہ ان فانٹس کی آٹو کشیدہ ریلیز سے قبل ہماری آخری پیشکش ہے۔ یہاں سے استفادہ کر لیں:
جمیل نوری نستعلیق
d000177.gif

فیض لاہوری نستعلیق
d000176.gif

 

سید ذیشان

محفلین
نیا ریلیز:
اس کو کافی جینیرک کر دیا ہے۔ اب تک تین چار فانٹس پر ٹیسٹ ہو چکا ہے اور کافی اچھے ریزلٹ دیتا ہے۔ حروف کے لئے البتہ سیٹنگ فائل میں ایکسیپشن کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

القلم جوہرنستعلیق میں یہی تحریر:
jauhar.png
 

جاسم محمد

محفلین
نیا ریلیز:
اس کو کافی جینیرک کر دیا ہے۔ اب تک تین چار فانٹس پر ٹیسٹ ہو چکا ہے اور کافی اچھے ریزلٹ دیتا ہے۔ حروف کے لئے البتہ سیٹنگ فائل میں ایکسیپشن کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

القلم جوہرنستعلیق میں یہی تحریر:
jauhar.png
القلم جوہر نستعلیق اس جدید ترین کرننگ پر
f5SM2rb.png

سعادت
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سید ذیشان ، مجھے علم نہیں کہ آپ کا یہ پروگرام کس طرح کام کرتا ہے لیکن اس کی بدولت اردو دنیا کو جاسم محمد اور شاکرالقادری صاحبان کے توسط سے کئی اچھے فونٹس مل گئے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کا بیحد و بے حساب شکریہ! اللّٰہ کریم آپ کو اردو کی اس بے لوث خدمت کا صلہ عطا فرمائے ، دونوں جہانوں میں اجرِ خیر سے نوازے ، آپ کے علم و ہنر میں اضافہ فرمائے ۔ لگن اور جذبے میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین !
اردو عروض کی اولین ویبگاہ کے بعد اس پروگرام کا سہرا بھی آپ کے سر جاتا ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! محبانِ اردو کے سر پر آپ کے احسانات قرض ہیں ۔
 
Top